Today News
آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ
اسلام آباد:
آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں16سو ارب روپے سے زائد اضافے کے ساتھ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 15 ہزار 600 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دیدی۔
ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے کئی مطالبات کردیے ہیں جس کے تحت اگلے مالی سال ٹیکس ہدف میں 16سو ارب روپے سے زائد اضافے کی تجویز دے دی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول سمیت ایندھن پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے، اسی طرح آئی ایم ایف نے سولر صارفین پر بھی 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر زور دیا ہے اور نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے اور نئے بجٹ میں ٹیکس ہدف 15 ہزار 600 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی ہے جبکہ رواں سال 14 ہزار 131 ارب کا ہدف کم کرکے 13 ہزار 979 ارب رکھا گیا تھا، ہدف میں 152 ارب کمی کے باوجود 8 ماہ میں 428 ارب روپے شارٹ فال ہوا۔
حکام ایف بی آر کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولی میں کمی 600 ارب سے بڑھنے کا خدشہ ہے اور رواں ماہ (مارچ) میں اب تک 865 ارب سے زائد کی وصولی، ہدف 1367 ارب ہے، جنگ کے باعث درآمدات متاثر، مہنگے تیل سے کاروباری سرگرمیوں میں کمی وجہ قرار دیا گیاہے۔
ایف بی آر سپر ٹیکس اور سرچارج کی وصولی سے خسارہ پورا ہونے کے لیے پُرامید ہے جبکہ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے مزید بات چیت ہوگی۔
Today News
اپنا تیل خود حاصل کرو امریکا تمہاری مدد کو نہیں آئے گا، ٹرمپ برطانیہ، فرانس و دیگر ممالک پر برہم
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت وہ ممالک جو آبنائے ہرمز کے اردگرد پابندیوں کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہیں کر پا رہے اپنے اندر ہمت پیدا کریں، آبنائے ہرمز جائیں اور اسے حاصل کرلیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انہوں لکھا کہ ممالک کو ان ممالک کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا امریکا اب آپ کی مدد کے لیے نہیں آئے گا، بالکل ویسے ہی جیسے آپ ہمارے لیے نہیں آئے۔
ٹرمپ نے پوسٹ میں ان ممالک کو مخاطب کیا جنہوں نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ بننے سے انکار کردیا تھا۔
ڈونلڈ جے ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ایران کو بنیادی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔
پوسٹ کے آخر میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’’جا کر اپنا تیل خود حاصل کرو‘‘
Today News
علی ظفر کیس جیت گئے، میشا شفیع پر 50 لاکھ ہرجانہ
لاہور کی عدالت نے گلوکار علی ظفر اور اداکارہ میشا شفیع کے درمیان طویل عرصے سے جاری ہتکِ عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علی ظفر کے مؤقف کو درست قرار دے دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کر دیا ہے۔
یہ مقدمہ اُس وقت سامنے آیا تھا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں علی ظفر نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ اب سیشن عدالت لاہور نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گلوکار کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ بھی اس معاملے میں اہم ریمارکس دے چکی ہے۔ عدالتِ عالیہ نے میشا شفیع کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان دینے سے متعلق عائد پابندی کو برقرار رکھا تھا اور اسے ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اظہارِ رائے بنیادی حق ضرور ہے، لیکن اسے کسی کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
عدالتی فیصلے کے بعد یہ کیس ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
Source link
Today News
ایشین کپ کوالیفائرز: میانمار نے پاکستان کو شکست دے دی
ایشین کپ کوالیفائرز 2027 کے میچ میں میانمار نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں حکومتی ہدایات کے تحت کلوز ڈور کھیلے گٸے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی 47ویں منٹ میں میانمار کو برتری حاصل ہوگئی، جب پاکستانی کھلاڑی کی غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں چلی گئی۔
کھلاڑی نے گیند گول کیپر کی جانب پھینکی، تاہم گول کیپر اسے روکنے میں ناکام رہا اور یوں میانمار کو پہلا گول مل گیا۔
میانمار نے اپنی برتری کو مزید مستحکم کرتے ہوئے 59ویں منٹ میں دوسرا گول بھی اسکور کر لیا۔
پاکستان نے میچ میں واپسی کی کوشش جاری رکھی اور بالآخر 91ویں منٹ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا، تاہم یہ گول شکست سے بچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکا۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم