Connect with us

Today News

آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو مہنگے داموں فروخت

Published

on



بھارتی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں پر مشتمل ایک کنسورشیم نے کامیابی کےساتھ  آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو تقریباً 1.78 ارب امریکی ڈالر کی خطیر رقم کے عوض خرید لیا۔ اس ’آل-کیش‘ ڈیل کا اعلان یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ (یو ایس ایل) کی جانب سے اعلان کیا گیا، جو آئی پی ایل اور وی پی ایل میں آر سی بی ٹیموں کی موجودہ مالک ہے۔

یو ایس ایل کی جاری کردہ میڈیا ریلیز کے مطابق اس کے بورڈ نے فرنچائز کو ایک ایسے کنسورشیم کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جس میں ادتیا برلا گروپ، دی ٹائمز آف انڈیا گروپ، بولٹ وینچر اور بلیک اسٹو ن کی پرپیچوئل پرائیویٹ ایکویٹی اسٹریٹیجی بی ایکس پی ای شامل ہیں۔

اس معاہدے کے بعد یو ایس ایل نے بتایا کہ آر سی بی کی دونوں ٹیمیں، جو اس کی ذیلی کمپنی رائل چیلنجرز اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت چل رہی تھیں، اب مکمل طور پر اسی کنسورشیم کی ملکیت اور انتظام میں ہوں گی۔

اس رقم کے غیر معمولی ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ 2021 میں بی سی سی آئی کی جانب سے فروخت کی گئی لکھنؤ اور احمد آباد آئی پی ایل فرنچائزز کی مجموعی مالیت 1.69 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ فروری میں جب کم از کم آٹھ سرمایہ کاروں کو آر سی بی کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، اُس وقت یہ کنسورشیم  تشکیل بھی نہیں پایا تھا، جبکہ آر سی بی کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں اس وقت آئی پی ایل اور وی پی ایل کی موجودہ چیمپئنز ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں فینسی نمبر پلیٹس والی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Published

on



کراچی پولیس نے فینسی اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف 30 مارچ سے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس چیف کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر 30 مارچ سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ترجمان کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹس لازمی طور پر نصب کریں، پرائیویٹ، فینسی یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال قانوناً ممنوع ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس سے نہ صرف شناخت میں مشکلات پیش آتی ہیں بلکہ سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے 30 مارچ 2026 سے پولیس کی جانب سے باقاعدہ کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے دوران پرائیویٹ /فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کراچی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوراً اپنی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس درست کروا لیں اور صرف سرکاری نمبر پلیٹس ہی استعمال کریں۔



Source link

Continue Reading

Today News

pulls out of IPL 2026 to focus on Test revival

Published

on


انگلش اوپننگ بیٹر بین ڈکٹ انڈین پریمیئر لیگ 2026 سے دستبردار ہوگئے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایشز سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد اپنے ٹیسٹ کیریئر کو بچانے اور اپنی واپس حاصل کرنے کے لیے کیا۔

کرک انفو کے مطابق یہ بین ڈکٹ کا آئی پی ایل میں پہلا سیزن تھا اور انہیں 2 کروڑ بھارتی روپے میں دہلی کیپیٹلز نے دسمبر میں ہونے والے آکشن میں خریدا تھا۔

تاہم، ٹیم میں اوور سیز کھلاڑیوں میں پتھم نسانکا سے مقابلے کے سبب ان کی اوپننگ سلاٹ حتمی نہیں تھی اور اس وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔ اب وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ سیزن کے ابتدائی مرحلے میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کریں گے۔

آئی پی ایل کے شروع ہونے سے چند روز قبل بین ڈکٹ کی دستبرداری کے نتیجے میں ان پر دو سال تک لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کیا جاسکتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ساف انڈر 20 فٹبال چیمپئن شپ؛ بنگلا دیش نے پاکستان کو دو گول سے شکست دے دی

Published

on



ساف انڈر 20 فٹبال  چیمپئن شپ کے  پہلے گروپ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان انڈر 20 ٹیم  کو دو گول سے شکست دے دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی ایشیا کے سات ممالک کے درمیان مالدیپ کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان  نے اپنے افتتائی میچ میں  پہلے ہاف میں دلیرانہ اور دلکش کھیل پیش کیا، مگر دوسرے ہاف میں قسمت  کی دیوی پاکستان پر مہربان نہ ہوسکی۔

  قومی جونیئر کھلاڑیوں نے اعتماد اور حوصلے کے ساتھ بہتر  کھیل پیش کیا اور کئی مواقع پر ایسا محسوس ہوا کہ وہ میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، تاہم مبینہ  متنازعہ ریفری فیصلوں اور چند اہم لمحات نے میچ کا رخ بدل دیا اور  بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

کھیل کے50ویں منٹ میں ڈیبیو کرنے والے رونان بینجمن سلیوان کی فری کک نے بنگلا دیش کو برتری دلائی، 10 منٹ بعد 60ویں منٹ میں ایسا لگا کہ پاکستان کہ نجیب اللہ کے ہیڈر نے اسکور برابر کر دیا ہے مگر ریفری نے یہ گول مسترد کر دیا، 7 منٹ بعد سلیوان نے ایک اور گول کر کے بنگلا دیش کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔

پاکستان اب جمعہ کو اپنے گروپ کے دوسرے اور آخری میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو اس میچ میں فتح لازمی درکار ہوگی، گروپ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کہ گروپ اے میں میزبان مالدیپ، نیپال، بھوٹان اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش پر مشتمل ہے۔

ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں گول کیپرز ذوالقرنین، کاشف، عادل علی خان،ڈیفنڈرز زریب حیدر، عبد الخالق، عبیداللہ خان، شیراز خالد، عمر جاوید، عبد الرحمن، مجید علی،مڈفیلڈرز زین عمران، محمد شہاب احمد، محمد جنید، علی ظفر، منصور احمد، سید محمد عابس رضا کاظمی، اویس الیاس، خبیب خان،فارورڈز عبدالصمد، نجیب اللہ، سجاد حسین، فہام احمد اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے لیے آفیشلز میں شہزاد انور (ہیڈ کوچ)، محمد زمان (ٹیم مینیجر)، شیخ حمدان، محمد حبیب (اسسٹنٹ کوچز)، نعمان ابراہیم (گول کیپنگ کوچ)، محمد عبداللہ عامر (فزیوتھراپسٹ) ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending