Today News
اسرائیل کا ایران میں دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخیرے پر حملہ؛ ویڈیو وائرل
اسرائیلی فوج نے ایران میں واقع دنیا کے سب سے بڑی گیس فیلڈ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخیرے ساؤتھ پارس میں قائم ایک پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حملہ بدھ کے روز کیا گیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ساؤتھ پارس گیس فیلڈ ایران کے جنوبی ساحلی علاقے عسلویہ کے قریب خلیج فارس میں واقع ہے اور اسے دنیا کا سب سے بڑا قدرتی گیس ذخیرہ تصور کیا جاتا ہے جو ایران اور قطر کی گیس فیلڈ ہے اور عالمی توانائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ گیس فیلڈ ایران کی گھریلو قدرتی گیس کی ضروریات کا تقریباً 70 فیصد پورا کرتا ہے۔ ایران اس بڑے ذخیرے کو 1990 سے توانائی کے شعبے میں قطر کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران بھی اسرائیل نے اس گیس فیلڈ میں کام کرنے والی ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
Today News
سعودی عرب میں عید کا چاند؛ بڑا اعلان سامنے آگیا
دنیا کے متعدد ممالک میں آج مسلمان دمکتے چہروں کے ساتھ عید الفطر کے چاند کی رویت کے لیے آسمان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
شوال کا ہلال نظر آنا ماہ رمضان کے اختتام اور عید کی آمد کی علامت ہوتا ہے جو دو بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ خلیجی ممالک میں بھی آج عید کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس اعلان کے بعد رمضان المبارک کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات، عراق، یمن، لبنان، کویت، بحرین، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج شوّال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لیے عید بروز جمعہ 20 مارچ کو ہوگی جب کہ پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں کل چاند دیکھا جائے گا۔
کل جن ممالک میں چاند دیکھا جائے گا ان میں ترکیہ، انڈونیشیا، ملیشیا، برونائی، سنگاپور، سعودی عرب، بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، ایران، عراق کے کچھ حصے، عمان، اردن، شام، مصر، لیبیا، تیونیس، الجزائر، مراکش، اور موریطانیہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کی رویت کے لیے الگ الگ طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔ زیادہ تر ممالک میں روایتی رویت کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ بعض جگہوں پر فلکیاتی حسابات اور دیگر ممالک کے اعلانات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق چاند کی رویت ہر سال موسمی حالات اور جغرافیائی پوزیشن کے باعث مختلف ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں عید کے دن میں فرق آ جاتا ہے۔
مسلمانوں کے لیے عید الفطر خوشی اور شکرانے کا تہوار ہے جو رمضان کے روزوں کی تکمیل کے بعد منایا جاتا ہے اور اس موقع پر خصوصی عبادات اور سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
Today News
ایران؛ موساد کی جاسوسی کے الزام میں سویڈش شہری کو پھانسی
ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک غیرملکی کو شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملزم کو گزشتہ برس جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے چوتھے دن پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ نے ساووجبولاگ کے علاقے سے حراست میں لیا تھا۔
ملزم کے پاس سے نقد رقم، گاڑیاں اور جدید مواصلاتی اور نگرانی کا سامان برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا اور اس پر حساس مقامات کی تصاویر اور معلومات اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کے الزام عائد کیے گئے تھے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے اور ملزم کو قانونی مدد تک رسائی بھی دی گئی تاہم ملزم پر عائد الزامات کے حق میں کوئی آزادانہ ثبوت عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو اپنی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جانے کا حق بھی دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت برقرار رکھی جس کے بعد آج اسے پھانسی دیدی گئی۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر ملزم کی بھرتی آن لائن رابطے کے ذریعے کی گئی اور اسے بیرون ملک تربیت دی گئی جس کے بعد وہ ایران واپس آیا تاہم ان دعوؤں کی بھی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
ملزم کا نام قریش کیوانی ہے اور اس کے پاس سویڈن کی شہریت بھی ہے اور وہ ایران میں ان افراد کی ایک طویل فہرست میں شامل ہے جنہیں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزامات میں سزائے موت دی گئی۔
سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمیر اسٹینرگارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں ایک سویڈش شہری کو سزائے موت دی گئی ہے تاہم انھوں نے نام ظاہر نہیں کیا۔
بیان میں یہ تصدیق کی گئی کہ اس شخص کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اس مقدمے کی قانونی کارروائی شفاف انصاف کے تقاضوں پر پوری نہیں اتری۔
سویڈن کی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سویڈن نے اس کیس کو مختلف سطحوں پر بارہا ایرانی حکام کے سامنے اٹھایا اور شہری کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں کیں
Today News
Operation Gazab e Lil Haq update
آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت 18 مارچ تک 707 خوارج ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے اعداد و شمار عید کے پیش نظر سیز فائر کے اعلان تک کے جاری کردیے گئے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 707 خوارج، افغان طالبان ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 255 چیک پوسٹیں مکمل تباہ جبکہ 44 پر کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق آپریشن کے دوران 237 ٹینک، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ 81 مقامات پر فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے انفراسٹکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے 16 مارچ کی رات کابل اور ننگرہار میں فضائی کارروائیاں کر کے افغان طالبان کی دفاعی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جس میں ڈرونز، اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مقامات تباہ کیے گئے۔
✅Operation Ghazb-lil-Haq
✅Update 1900 hours 18 March (TILL ANNOUNCEMENT OF CEASEFIRE)✅Summary of Fitna Al Khawarij / Afghan Taliban losses
▪️707 Killed
▪️938+ Injured
▪️255 Posts destroyed
▪️44 Posts captured
▪️237 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed… pic.twitter.com/fdvSzj1Rez— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 18, 2026
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان دونوں مقامات سے پاکستان کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔
اس کے علاوہ پاکستان کی مسلح افواج نے باجوڑ، کرم، طورخم، خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان سیکٹرز میں کارروائیاں کر کے افغان طالبات کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines5 days ago
Story time: The price of a typo