Today News
افغانستان کے ساتھ سیزفائر ہے، دیکھیں کل تک کیا ہوتا ہے، شیخ رشید
راولپنڈی:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی افغانستان کے ساتھ سیز فائر ہوا ہے، دیکھیں کل تک کیا ہوتا ہے۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد مدرسہ تعلیم القرآن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے تمام عالم اسلام اور پاکستانی قوم کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کی سازش ان شاءاللہ ناکام و ناشاد ہو گی اور ذلت و رسوائی اس کے نصیب میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن، فلسطین اور کشمیریوں کے لیے دعا گو ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھے گا اور ملک کے تمام مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ ملک کی معیشت مضبوط ہو، سیاسی اور اقتصادی حالات بہتر ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لیے وجود میں آیا ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کا جھنڈا بلند ہوگا، پاکستان زندہ باد رہے گا اور بچہ بچہ وطن پر نثار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی افغانستان کے ساتھ سیز فائر ہوا ہے، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔
Today News
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش شروع
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مغربی سلسلے کے نئے اسپیل کے تحت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی جبکہ کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش شروع ہوگئی ہے۔ گرومندر، شہید ملت روڈ، طارق روڈ، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
گلشن حدید، اسکیم 33،گلشن اقبال، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، سی ویو کلفٹن اور پی آئی بی کالونی میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چند علاقوں میں معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہورہی ہیں۔
بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے لگی ہے۔ شہریوں نے موسم کی اچانک تبدیلی پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب تیز بارش کے سبب کھلے مقامات پر ہونے والے عید کے اجتماعات متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے متبادل انتظامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
Source link
Today News
کراچی: ملیر کینٹ کے قریب شاپنگ مال کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
شہر کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب واقع ایک شاپنگ مال کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو ادارے فوری طور پر متحرک ہوگئے اور آگ پر قابو پالیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔
مقامی افراد کے مطابق آگ عمارت کی لفٹ کے قریب نصب الیکٹرک باکس میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ واقعے کے باعث عمارت میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
Source link
Today News
امریکا کا ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو 30 دن کیلیے ختم کرنے کا اعلان
امریکا نے ایران کے خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد اپنی پابندیوں کو 30 دن کے لیے عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی وزارت خزانہ کے سکریٹری اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ یہ عارضی اجازت صرف اس تیل کے لیے ہے جو پہلے ہی ترسیل کے عمل میں ہے اس کا اطلاق نئے آرڈرز پر نہیں ہوگا۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں اور رسد میں بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔
ایران نے اُن بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں جنہیں وہ امریکا اور اسرائیل سے منسلک قرار دیتا ہے جس کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی اور دنیا بھر میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی معیشت پر بھی وسیع اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper