Connect with us

Today News

امریکا کو سبق سکھانے کا اعلان کرنے والے علی لاریجانی کون ہیں؟

Published

on


تہران: ایران میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک کی سکیورٹی پالیسی میں اہم کردار ادا کرنے والے رہنما علی لاریجانی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

67 سالہ علی لاریجانی اس وقت سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ہیں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف سخت بیانات دے رہے ہیں۔ حالیہ امریکی۔اسرائیلی حملوں کے بعد انہوں نے کہا کہ ایران امریکا اور صہیونی حکومت کو ایسا سبق سکھائے گا جو یاد رکھا جائے گا۔

لاریجانی کو ایرانی اسٹیبلشمنٹ کا تجربہ کار اور نسبتاً عملی سوچ رکھنے والا چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ ماضی میں ایران کے جوہری مذاکرات کار بھی رہ چکے ہیں اور 2008 سے 2020 تک پارلیمنٹ (مجلس) کے اسپیکر رہے۔ انہوں نے 2015 کے جوہری معاہدے کی پارلیمانی منظوری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ان کا تعلق ایک بااثر مذہبی و سیاسی خاندان سے ہے۔ ان کے والد ایک معروف عالمِ دین تھے جبکہ ان کے بھائی بھی عدلیہ اور دیگر اہم اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

لاریجانی نے ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں فلسفے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، جس میں انہوں نے جرمن فلسفی کانٹ پر مقالہ لکھا۔

انہوں نے 2005 میں صدارتی انتخاب لڑا مگر کامیاب نہ ہو سکے، بعد ازاں 2021 اور 2024 کے انتخابات میں انہیں گارڈین کونسل نے نااہل قرار دے دیا۔ تاہم اگست 2025 میں صدر مسعود پزشکیان نے انہیں دوبارہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا سیکریٹری مقرر کیا۔

مبصرین کے مطابق موجودہ بحران میں لاریجانی ایران کی جنگی اور سفارتی حکمت عملی کے تعین میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں عبوری قیادت کے اہم ستونوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات سامنے آگئیں

Published

on


پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔

تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری ریکی ٹیم نے پشاور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کچھ چیزیں ٹھیک ہونے والی ہیں، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں ضرور ممکن بنائیں۔

سلمان نصیر نے بتایا کہ او زی گروپ نے اپنے تمام مالی معاملات جنوری کے دوسرے ہفتے میں کلیئر کردیے تھے، ان کی بینک گارنٹی ہمارے پاس موجود ہے، اگر یہ ڈیفالٹر ہوتے تو اس وقت میرے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود نہ ہوتے، اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گوہر شاہ جیسے متحرک اور پرجوش نوجوان کا پی ایس ایل کا حصہ بننا خوش آئند ہے، ان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

سلمان نصیر نے بیرون ملک فائنل رکھنے کے بارے سوال پر بتایا کہ پی ایس ایل کا ایک میچ بیرون ملک اس سال ہوگا یا اگلے سال اس کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on


عالمی ومقامی مارکیٹوں میں 3روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی نوعیت کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 139ڈالر کی کمی سے 5ہزار 272ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 13ہزار 900روپے کی کمی سے 5لاکھ 49ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 917روپے گھٹ کر 4لاکھ 71ہزار 503روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 1146 روپے کی کمی سے 8ہزار 904 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 986روپے کی کمی سے 7ہزار 633روپے کی سطح پر آگئی





Source link

Continue Reading

Today News

شہریوں کی اسرائیل سے انخلا میں مدد نہیں کر سکتے، امریکی سفارتخانے کا اعلان

Published

on


یروشلم: اسرائیل میں قائم امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اس وقت انخلا میں براہِ راست مدد فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جو امریکی شہری اسرائیل چھوڑنا چاہتے ہیں، انہیں اسرائیل کی وزارتِ سیاحت کی جانب سے چلائی جانے والی شٹل بسوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، جو مسافروں کو مصر کے ساتھ واقع طابا بارڈر کراسنگ تک پہنچا رہی ہیں۔

سفارتخانے نے واضح کیا کہ اگر کوئی شہری اس آپشن کے ذریعے روانگی کا فیصلہ کرتا ہے تو امریکی حکومت اس کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ معلومات صرف سہولت کے طور پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ بسوں میں شامل ہونے کے لیے امریکی شہریوں کو وزارتِ سیاحت کے ’انخلائی فارم‘ کے ذریعے رجسٹریشن کروانا ہوگی۔

خطے میں بڑھتی سکیورٹی کشیدگی کے باعث مختلف ممالک اپنے شہریوں کو متبادل راستوں سے محفوظ انخلا کی ہدایات دے رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending