Today News
امریکی میرینز نے کراچی قونصل خانے پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی
امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکی میرینز نے اتوار کے روز کراچی کے قونصل خانے پر دھاوا بولنے کے دوران مظاہرین پر فائرنگ کی۔
اتوار کو 11 افراد اس وقت مارے گئے جب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایران پر حملوں کے دوران شہادت کے بعد مظاہرین کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی حکام نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ میرینز کی طرف سے کیے گئے فائر کسی کو لگے یا نہیں، انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ عمارت کی حفاظت پر مامور پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز اور مقامی پولیس کی طرف سے بھی گولیاں چلائی گئیں یا نہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ “سیکیورٹی” اہلکاروں نے فائرنگ کی، انہوں نے “سیکیورٹی” اہلکاروں کی وابستگی کی وضاحت نہیں کی۔
امریکی سفارتی مشنز میں روز مرہ کی سیکیورٹی کی ذمےداریاں اکثر نجی ٹھیکیداروں اور مقامی فورسز کے ذریعے ادا کی جاتی ہیں جب کہ اس واقعے میں میرینز کا ایکشن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قونصل خانے نے خطرے کو کتنی سنجیدگی سے دیکھا۔
کراچی پولیس کے ایک اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں۔
اس حوالے جب سوالات کیے گئے تو امریکی میرینز نے سوالات امریکی فوج کو بھیجے، جس کے نتیجے میں وہ سوالات محکمہ خارجہ کو بھیجے گئے، محکمہ خارجہ نے تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
Today News
کراچی: امریکی قونصل خانے کےباہراحتجاج، فائرنگ، کے 3 مقدمات درج
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے کےباہراحتجاج، فائرنگ، ہنگامہ آرائی اور جلاوگھیراؤ کے 3 مقدمات ڈاکس تھانے میں درج کر لیے گئے۔
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے کےباہراحتجاج، فائرنگ، ہنگامہ آرائی اور جلاوگھیراؤ کے 3 مقدمات ڈاکس تھانے میں درج کر لیے گئے۔
مقدمات انسپکٹر نندلال کی مدعیت میں نامعلوم شر پسندوں کے خلاف درج کیے گئے ہیں، مقدمات میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی، ہنگامہ آرائی، جلاؤگھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اورکارسرکارمیں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے۔
مقدمات میں مجموعی طور پر 9 افراد کے جاں بحق 7 پولیس افسران و اہلکاروں نے 45 افراد کے زخمی ہونے کا زکرشامل ہے۔
مقدمات میں واضح طوریہ نہیں لکھا گیا کہ امریکی قونصل خانے پر مظاہرے کے دوران ہونے والی اموات کس کی فائرنگ سے ہوئیں ۔تفصیلات کے مطابق اتوارکی صبح مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے کےباہراحتجاج، فائرنگ، ہنگامہ آرائی اور جلاوگھیراؤ کے 3 مقدمات ڈاکس تھانے میں درج کر لیے گئے۔
مقدمات انسپکٹر نندلال کی مدعیت میں نامعلوم شر پسندوں کے خلاف درج کیے گئے ہیں،مقدمات میں قتل،اقدام قتل،انسداد دہشتگردی، ہنگامہ آرائی، جلاؤگھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اورکارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ الزام نمبر26/65 کے متن کے مطابق یکم مارچ کوانسپکٹرنند لال دیگرپولیس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ علاقہ گشت میں مصروف تھے کہ کنٹرول کے ذریعہ اطلاع ملی کہ شہرمیں مذہبی تنظیموں سے تعلق رکنے والی تنظیمیں ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر امریکن قونصلیٹ پر احتجاج کریں گے۔
اسی دوران معلوم ہوا کہ امریکی قونصلیٹ کے سامنے کچھ لوگ اکٹھا ہوئے ہیں اورعمارت کو نقصان پہنچانے اوردیوار پھلانگنے کی کوشش کررہے ہیں جس پرتقریبا صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب امریکن قونصلیٹ کے گیٹ نمبر 4 پر پہنچا تو150 سے 200 افراد جوکہ ڈنڈوں، لاٹھیوں اوراسلحہ سے لیس تھے جھنڈے لہرا رہے تھے اورنعرے بازی جاری تھی کہ ہجوم کے اندر سے چند شرپسند عناصر نے فائرنگ شروع کردی۔
جس پرافسران بالا کو صورتحال سے آگاہ کر کے مزید نفری طلب کی، اسی دوران پولیس کواپنی طرف آتے دیکھ کرشرپسند عناصرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوئے میں نے قریب جاکر معائنہ کیا تو 35سے 40 افراد زخمی حالت میں پائے گئے۔
قونصلیٹ کےگیٹ نمبر 4کےسیکیورٹی روم کوبھی توڑپھوڑکرکےنقصان پہنچایا ہواتھا،فوری طورپر ایمبولینس طلب کرکے زخمیوں کواسپتال روانہ کیا۔
ڈیوٹی آفیسراے ایس آئی نثاراحمد نے اسپتال فون کرکے زخمیوں کے بارے میں معلوم کیا تو ڈاکٹروں نے 9 افراد کے جاں بحق اور31 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی شرپسند عناصر نے فرار ہوتے ہوئے سرکاری ایس ایم جی بھی چھین لی۔
مقدمہ الزام نمبر26/66 کے متن کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب جناح برج کی جانب سے مذہبی تنظیموں کے5 سے 6 ہزار افراد جن میں مرد اور خواتین شامل تھیں۔
مظاہرین نے بھی پرتشدد مزاحمت کی اورامریکن قونصلیٹ کے قریب واقع سلطان آباد ٹریفک سیکشن میں آگ لگادی اورسرکاری موبائل پر بھی پتھراؤ کیا۔
آئی جی سندھ نے اعلیٰ شخصیات کے احکام پرایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی سمیت پانچ پولیس افسران کو عہدے سے ہٹادیا تھا۔
حکومت سندھ نے امریکی قونصل خانے واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی تھی کمیٹی کو7 روز میں تمام تر حقائق پر مبنی مکمل تفصیلات پرمبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Today News
رانا ثنا اللہ کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے رابطہ
اسلام آباد:
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے، رانا ثنا اللہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک گفت گو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزائی کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں ملکی اور غیر ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تنائو کم کرنے کے لیے بھی بات چیت ہو گی، بانی چئیرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔
Today News
وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت
وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت کیش لیس اکانومی کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیرِ اعظم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے تنخواہوں پینشنز اور وینڈرز کو ادائیگیاں راست (RAAST) کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر منتقل کرنے پر معاشی ٹیم اور اسٹیٹ بینک کی پزیرائی کی۔
جولائی 2025 سے جنوری 2026 تک وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے راست کے ذریعے 1.6 ٹریلین کی ادائیگیاں ہوئیں جب کہ وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اب تک 71 فیصد مستحق افراد تک امدادی رقوم کی فراہمی کی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس مستحقین کو رقوم کی فراہمی رمضان کے 12ویں دن تک 24 فیصد جبکہ رواں برس وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر بروقت اقدامات سے یہ 71 فیصد کی حد عبور کر چکی۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ڈیجیٹل بینکنگ سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 127 ملین سے تجاوز کر چکی.
وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ تمام سرکاری ادارے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام بلز پر QR کوڈ فراہم کریں۔
اجلاس کو وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، BISP، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں نے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا، اجلاس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ایکوسسٹم کے حوالے سے ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے اہداف کے معینہ مدت میں حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، صوبائی چیف سیکریٹریز، اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition