Connect with us

Today News

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھ کا معائنہ

Published

on



ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل پہنچنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کیا اور چیک اپ کے بعد ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی جن میں الشفاء آئی ٹرسٹ آئی اسپتال کے ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر اوصل بھی شامل تھے۔

میڈیکل ٹیم کے ہمراہ  جدید طبی آلات سے لیس گاڑی بھی جیل پہنچیں اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملے سے بھی معاونت حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا فالو اپ چیک کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 25 فیصد اضافہ

Published

on



رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران تجارتی خسارے میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات کا حجم کم ہو کر دو ارب 27 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے جو فروری 2025 کے مقابلے میں 8.7 فیصد کم تھا۔

اسی طرح جنوری 2026 میں پاکستانی برآمدات کا حجم 3 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں ماہانہ تجارتی خسارہ 8.4 فیصد اضافے سے دو ارب 98 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اداریہ شماریات کے مطابق فروری 2026 میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 25.6 فیصد کمی آئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ملتان سلطانز کی پی ایس ایل میں واپسی پر سابق مالک علی ترین کا ردعمل سامنے آگیا

Published

on



ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے گُوہر شاہ اور ان کی کمپنی سی ڈی وینچرز کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم کا کنٹرول لے کر اسے دوبارہ ملتان سلطانز کے نام سے پاکستان سپر لیگ میں شامل کیا۔

سابق اونر علی خان ترین نے اپنے  ایکس اکاؤنٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے  سات سال تک ملتان سلطانز کے ساتھ کام کیا اور یہ میری زندگی کے قابل فخر لمحات تھے۔

علی ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ لمحہ میرے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا جب ملطان سلطانز کو پی ایس ایل سے نکال دیا گیا اور یہ صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ ساؤتھ پنجاب کے عوام کے لیے بھی ایک پریشان کن صورتحال تھی کیونکہ ملتان سلطانز محض ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ پورے خطے کی نمائندگی کرتی تھی۔

آخر میں انہوں نے گُوہر شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب ملتان سلطانز دوبارہ لیگ میں ہے اور ساؤتھ پنجاب کو دوبارہ اس کی آواز مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی منظوری سے سی ڈی وینچرز کے گوہر شاہ کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہوگئی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ اعلان سلمان نصیر، حمزہ مجید اور گوہر شاہ نے  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس سے قبل علی ترین کے ساتھ تعلقات کے سوال پر گوہر شاہ نے کہا کہ وہ ہمارے دوست ہیں، ان کو میچز دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہیں گے۔ وہ بھی ملتان سلطانز کو بلندیوں پر دیکھنا چاہتے تھے ہماری بھی یہ ہی خواہش ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیل کا ایرانی صدر کے دفتر پر بڑا حملہ؛ متضاد اطلاعات

Published

on


اسرائیلی فوج نے تہران میں واقع ایرانی صدر کے کمپاؤنڈ پر بڑا حملہ کردیا ہے جہاں مرکزی حکومت کے مرکزی دفاتر ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع سپریم لیڈر شپ کمپاؤنڈ پر فضائی حملے کیے جہاں صدارتی دفتر اور اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے عمارتیں موجود ہیں۔

اس حملے کا مقصد ایران کی اعلیٰ قیادت اور فیصلہ ساز اداروں کو براہِ راست نشانہ بنانا ہے۔ صدر ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران پر حملے کے مقاصد کے مکمل حصول میں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق حکومتی ترجمان نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔

بین الاقوامی برادری نے بھی اس معاملے کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے فریقین نے تشدد میں اضافے سے بچنے کی اپیل کی ہے۔

تاحال اسرائیل کے صدارتی دفتر پر حملے میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای اپنے اہل خانہ سمیت آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے ہمراہ میں شہید ہوگئے تھے۔

جس کے بعد ایران میں حکومتی امور ایک کونسل کے ذمے ہے جو نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک کام کرتی رہے گی۔

 





Source link

Continue Reading

Trending