Today News
ایرانیوں کو حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسانے کی نیتن یاہو کی تجویز کو ٹرمپ نے مسترد کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایرانی عوام کو بغاوت پر اکسانے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کو تجویز دی تھی کہ ایران کے عوام سے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی مشترکہ اپیل کؤی جائے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے یہ تجویز گزشتہ ہفتے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس وقت دی تھی ہوئی جب اسرائیل نے ایران کے اہم عہدیداروں کو نشانہ بنایا جن میں علی لاریجانی اور غلام رضا سلیمانی شامل ہیں۔
نیتن یاہو نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایرانی حکومت اس وقت افراتفری” کا شکار ہے اور یہ بہترین موقع ہے کہ عوامی بغاوت کو ہوا دی جائے جس کے لیے امریکا اور اسرائیل کو مل کر ایرانی عوام سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کرنی چاہیے۔
تاہم صدر ٹرمپ نے اس تجویز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اپیل سے ایران میں بڑے پیمانے پر خونریزی پھیل سکتی ہے کیونکہ پاسداران انقلاب مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کر سکتی ہے۔
البتہ دونوں رہنماؤں نے متبادل حکمت عملی پر اتفاق کیا کہ اگلے دن صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا خاص طور پر ایرانی تہوار کے دوران عوامی ردعمل دیکھا جائے گا یہ تہوار عام طور پر بڑے اجتماعات کے ساتھ منایا جاتا ہے اس لیے امید تھی کہ احتجاجی مظاہرے سامنے آ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ جنگ کے 25 دن گزر جانے کے باوجود تاحال ایران میں کوئی بڑی عوامی تحریک سامنے نہیں آئی۔ نہ ہی بڑے پیمانے پر احتجاج دیکھنے میں آیا اس کے بعد امریکی اور اسرائیلی حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ ایرانی عوام اب بھی خوف کا شکار ہیں۔
Today News
ایران کا کویتی آئل ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
دبئی پورٹ پر کویتی آئل ٹینکر السلمی کو لنگر انداز ہونے کے دوران ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) نے اعلان کیا کہ السلمی، ایک بہت بڑے خام مال بردار جہاز پر منگل 31 مارچ 2026 کی صبح حملہ کیا گیا۔
دبئی کے قریب پانی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کویتی کروڈ ٹینکر السلمی پر سوار عملے کے تمام 24 ارکان کے محفوظ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
ایک بیان میں کے پی سی نے تصدیق کی کہ حملے کے وقت ٹینکر مکمل طور پر لدا ہوا تھا۔
کے پی سی نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور جہاز میں آگ لگ گئی ہے جبکہ ارد گرد کے پانیوں میں ممکنہ تیل پھیل گیا ہے۔
Today News
کراچی میں رینجرز کا آپریشن؛ بدنام زمانہ کاکا گینگ کے 3 اہم کارندے رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی:
پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث کاکا گینگ کے 3 ملزمان جہانزیب ولد جاوید، لونگ ولد کھمبو اور محمد منیر عرف ہنی ولد فیاض احمد کو لوٹ مار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن (بغیر لائسنس)، 2 عدد موٹر سائیکل، 3 عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شاہ لطیف ٹاؤن نزد درخشاں میرج لان سے ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن، منزل پمپ، اسپتال چورنگی اور یونس چورنگی سمیت مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔
ملزم منیر نے انکشاف کیا کہ وہ تنخواہ کے دنوں میں فیکٹری ملازمین کو لوٹتے تھے اور جرائم پیشہ افراد کو موٹر سائیکلیں کرایے پر فراہم کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں جب کہ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے مشکوک عناصر کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا۔
Today News
افغانستان سے دہشتگردی اور بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کیلئے بڑا خطرہ بن گیا
افغان طالبان رجیم اور بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے استحکام کیلئے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔
بنگلہ دیشی جریدہ دی مسلم ٹائمزکےمطابق پاکستان نے4 سالہ سفارتی کوششوں کے بعد افغانستان میں موجوددہشتگردوں کےٹھکانوں پرکارروائی کی۔ طالبان رجیم کےجارحانہ رویےاورعدم تعاون کی وجہ سےقطراورترکیہ کی ثالثی کی کوششیں بےسود رہیں۔
فتنہ الخوارج کی پشت پناہی اورافغان سرزمین کے استعمال کیوجہ سے پاکستان طالبان کیخلاف کارروائی پرمجبور ہوا۔ علاقائی عدم استحکام کوسمجھنے کیلئے بھارت اسرائیل تعلقات اورافغان طالبان کےپراکسی کردارکاجائزہ لیناہوگا۔
دی مسلم ٹائمز کے مطابق افغانستان دہشتگرد گروہوں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ بن چکاجو جنوبی اور وسطی ایشیا میں استحکام کومتاثرکررہاہے۔
ماہرین کے مطابق افغان سرزمین سےسرحد پارحملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلح گروہوں کیلئےسازگارماحول طویل المدتی علاقائی امن کیلئےخطرہ ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم