Today News
ایرانی وفد کے طیارے میں مناب حملے میں شہید 168 اسکول بچوں کی تصاویر اور خون آلود بستے بھی شامل
اسلام آباد: ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر ایک جذباتی منظر سامنے آیا ہے، جہاں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دورانِ پرواز ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے دنیا کی توجہ مناب سانحے کی جانب مبذول کرا دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پوسٹ میں باقر قالیباف نے طیارے کے اندر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “سفر کے دوران یہ میرے ساتھی ہیں۔” تصویر میں جہاز کی نشستوں پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی بچوں کی تصاویر رکھی گئی تھیں، جنہیں پھولوں سے سجایا گیا تھا، جبکہ بچوں کے بستے اور جوتے بھی نمایاں تھے۔
یہ خصوصی پرواز “مناب 168” کے نام سے اسلام آباد پہنچی، جس میں ایرانی وفد اپنے ہمراہ ان معصوم بچوں کی یادیں لے کر آیا جو 28 فروری کو جنگ کے ابتدائی روز مناب کے ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ اس حملے میں کم از کم 168 افراد جاں بحق ہوئے جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔
ایرانی وفد کی جانب سے شہید بچوں کی تصاویر اور ذاتی اشیاء ساتھ لانے کا مقصد نہ صرف انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے بلکہ عالمی برادری کو اس سانحے کی سنگینی کا احساس دلانا بھی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں وہ امریکا کے ساتھ اہم مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کے لیے ایک مضبوط ٹیم اسلام آباد بھیجی گئی ہے جس میں جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف شامل ہیں۔
یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے، اور “مناب 168” پرواز اس کشیدہ صورتحال میں انسانی المیے کی ایک دردناک علامت بن کر سامنے آئی ہے۔
Today News
وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی اقدامات کے تحت ٹریفک ڈائیورژن پلان نافذ
غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی اقدامات کے تحت ٹریفک ڈائیورژن پلان نافذ کر دیا گیا ہے، متعدد اہم شاہراہیں بند جبکہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو مکمل طور پر ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس دوران کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے زیرو پوائنٹ جانے والی سرینگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک کا حصہ، شکر پڑیاں روڈ (چاند تارہ چوک سے سیونتھ ایونیو)، جناح ایونیو (خیابان چوک سے بلیو ایریا) اور فیصل چوک سے ٹریل تھری تک مارگلہ روڈ بند رہے گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسپریس ہائی وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک دونوں اطراف سے بند ہوگی جبکہ 11 اور 12 اپریل کو شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی مکمل پابندی عائد رہے گی۔
شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں، جبکہ لاہور سے پشاور جانے والے روات، چک بیلی روڈ، چکری اور ٹیکسلا موٹروے اختیار کریں۔
اسی طرح فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی طرف موڑا جائے گا، جبکہ بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق توسیعی ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
واضح رہے کہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ چکا ہے جس کے باعث سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مزید سخت کیا گیا ہے۔
Today News
کراچی؛ تعلیمی اداروں میں رات گئے چوریاں کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان گلشن اقبال سے گرفتار
رات کی تاریکی میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والے خطرناک گینگ کے دو اہم کارندوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت جان شیر ولد رحیم زیب اور مصدق عرف موسیٰ ولد حامد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان رات کے اوقات میں اسکولوں کی باقاعدہ ریکی کرتے تھے اور بعد ازاں سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر تعلیمی اداروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ گینگ کی مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار گینگ 2023 سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھا اور متعدد اسکولوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش گلشنِ اقبال سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے، جبکہ ملزمان نے گلشنِ اقبال کے بلاک 6 اور بلاک 3 میں واقع اسکولوں میں بھی چوری کی وارداتیں کیں۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر 20 سی پی یو، 22 کمپیوٹر ایل سی ڈی، ایک ایل ای ڈی ٹی وی، 3 ایئر کنڈیشنرز، ایک این وی آر اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی سوزوکی گاڑی برآمد کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق ان وارداتوں کے چار مختلف مقدمات اسکول انتظامیہ کی مدعیت میں تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہیں، جبکہ ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے۔ گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Source link
Today News
کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 8 ملزمان گرفتار
مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سرسید کی حدود محمد شاہ قبرستان، سیکٹر 7-B نارتھ کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ ولد سعید علی اور آصف علی ولد ارشد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول 30 بور، موبائل فونز، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سیکٹر 5/A-4 نارتھ کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت یوسف ولد آصف جبکہ ساتھی کی ملزم عبید ولد اجمل کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر تھانہ حیدری مارکیٹ کی حدود بلاک G نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی ولد مظہر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اس ہی طرح ضلع ملیر کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد عرف سمیر جبکہ دوسرے کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر کے اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کر دیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
علاوہ ازیں چاکیواڑہ پولیس نے بھی مقابلے کے بعد ایک ملزم انیس عرف سنگھم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Magazines2 weeks ago
Story time: An iftar party to remember
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار