Connect with us

Today News

ایران جنگ کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز سے اب تک کتنے جہاز گزر چکے ہیں؟

Published

on


جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز سے اب تک 99 جہاز گزرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ منتخب سمندری جہازوں کو ایران نے گزرنے کی اجازت دی۔
ان میں مختلف ممالک کے تیل بردار اور کارگو جہاز شامل تھے۔

ان جہاز میں ایک پاکستانی جہاز بھی شامل تھا۔ ایران جنگ کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز سے اب تک کتنے جہاز گزر چکے ہیں؟۔ جہاز کا نام زیادہ تر رپورٹس میں واضح نہیں کیا گیا البتہ کچھ غیر سرکاری ذرائع اسے کراچی نامی ٹینکر بتاتے ہیں۔

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اِن 99 جہازوں میں سے 33 ایران سے تھے۔ جبکہ دیگر جہاز وہ تھے جو ایرانی تیل کی تجارت سے تعلق کے شبہے میں عالمی پابندیوں کی زد میں ہیں۔

یہ جہاز ایران کی منتخب اجازت سے گزرے۔ ایران نے اعلان کیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل سے وابستہ جہازوں کو روکیں گے جبکہ باقی ممالک کے جہازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے۔

کچھ ممالک نے ایران سے براہِ راست بات چیت کرکے اجازت حاصل کی۔  پاکستان بحریہ نے
 محافظ البحر آپریشن کے تحت پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزارا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عمران خان نے آج عیدالفطر کی نماز کیوں نہیں پڑھی؟

Published

on



راولپنڈی:

ملک بھر کی طرح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، جہاں عام قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان عید کی نماز میں شریک نہ ہو سکے اور انہوں نے نماز کے دوران اپنے سیل ہی میں قیام کیا جبکہ جیل حکام نے انتظامات کی نگرانی کی۔

جیل ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کا ڈیاگو گارسیا میں امریکا، برطانیہ کے فوجی اڈے پر حملہ

Published

on


ایران نے ڈیاگو گارسیا میں موجود امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کی طرف دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اڈہ امریکا اور برطانیہ کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک بیس ہے۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی میزائل ہدف تک نہیں پہنچا جبکہ ایک میزائل کے راستے میں ہی ناکام ہونے کی اطلاع ہے۔

دوسرے میزائل کو امریکی بحریہ نے روکنے کی کوشش کی تاہم مکمل تفصیلات واضح نہیں ہیں۔ یہ حملہ براہِ راست نقصان سے زیادہ ایک طاقت کا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے میزائل کی رینج پہلے اندازوں سے زیادہ ہو سکتی ہے (کیونکہ یہ اڈہ ایران سے تقریباً 4000 کلومیٹر دور ہے۔

یہ واقعہ جاری جنگ میں ایک نئی  جہت کو جنم دے سکتا ہے اور کشیدگی بڑھا سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیل حملوں میں اپنوں کو کھودینے والے فلسطینیوں کی عید کیسی رہی؟

Published

on


دنیا بھر میں عید کی خوشیاں منائی جارہی ہیں لیکن فلسطینیوں کیلئے یہ عید ظلم و ستم کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔

خصوصی طور پر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے یہ عید بالکل مختلف اور بہت مشکل حالات میں گزر رہی ہے۔ بہت سے لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوکر خیموں یا تباہ شدہ عمارتوں میں رہ رہے ہیں۔

کئی خاندان اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں، اس لیے عید کا دن، اُن کیلئے کسی غم سے کم نہیں۔ لاکھوں لوگوں نے کیمپوں میں رہتے ہوئے عید کا دن گزارا۔ لوگ اپنے خیموں کو سادہ سجاوٹ سے عید جیسا ماحول دینے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

بچے محدود وسائل کے باوجود کھیلتے رہے تاکہ کچھ خوشی کا احساس ہو۔ فلسطینیوں نے کھلے میدانوں یا عارضی جگہوں پر نمازِ عید ادا کی کیونکہ مساجد تباہی کا شکار ہیں۔ فلسطینیوں کیلئے عید اب صرف تہوار نہیں بلکہ صبر اور امید کی علامت بن چکا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending