Today News
ایران میں جنگ بندی پر عوام کا پاکستانی پرچم اٹھا کر جشن
ایران میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی، جہاں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایرانی عوام کو پاکستانی پرچم اٹھائے خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تہران سمیت مختلف شہروں میں جشن کا سماں ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی جس سے خطے میں بڑھتی کشیدگی میں کمی آئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث ممکنہ بڑے تصادم کو ٹال دیا گیا، جبکہ لاکھوں افراد کو ممکنہ تباہی سے بچانے میں مدد ملی۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت مؤقف اور دھمکیوں کے باعث خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی تھی، تاہم جنگ بندی کے بعد حالات میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Today News
کریانہ اسٹور پر سامان لینے گئی 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات، دکاندار گرفتار
لاہور:
آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر بیرونی تھانے کی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے کریانہ اسٹور پر آنے والی بچی کے ساتھ گھناؤنی حرکت کی۔
متنِ مقدمہ کے مطابق متاثرہ بچی دکان پر سودا سلف لینے گئی تو درندہ صفت دکاندار نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور نازیبا حرکات کیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صدر بیرونی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ایس پی صدر انعم شیر نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا یا زیادتی کرنا کسی صورت ناقابل برداشت ہے۔ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ جلد عدالت میں چالان کیا جائے گا۔
Today News
61ویں نیشنل چیمپئن شپ، پاکستان پولیس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم کی شاندار کامیابی
61ویں نیشنل چیمپئن شپ پشاور میں پاکستان پولیس اسپورٹس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پاکستان پولیس کی ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں پاکستان ریلویز کی ٹیم کو تین دو سے شکست دی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پاکستان پولیس ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، چیف اسپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
Today News
ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے ایم 12 موٹروے منصوبے کا آغاز
ایس آئی ایف سی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (PPPA) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اشتراک سے ایم 12 منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔
ایم 12 موٹروے منصوبہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے اختتامی مقام سمبڑیال کو کھاریاں سے موثر اور براہِ راست طور پر منسلک کرے گا۔ چھ لین پر مشتمل یہ موٹروے علاقائی روابط کو مضبوط بناتے ہوئے سفر کو تیز، محفوظ اور سہل بنائے گی۔
یہ منصوبہ علاقائی تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، ایم-12 موٹروے، شمال-جنوب موٹروے نیٹ ورک کا اہم حصہ بن کر قومی رابطہ کاری کو مزید وسعت دے گا۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملک بھر میں جدید انفراسٹرکچر اور رابطہ سازی کو فروغ مل رہا ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports1 week ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Today News1 week ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports1 week ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah