Connect with us

Today News

ایران نے امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

Published

on


تہران: ایران کے نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ کسی قسم کی دشمنی پر مبنی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔

بی بی سی فارسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت کھلی ہوئی ہے تاہم جہازوں کے محفوظ گزرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایرانی افواج کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تکنیکی اور سیکیورٹی معاملات کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایرانی نائب وزیر کے مطابق ایران اپنے متعین کردہ محفوظ راستوں کے ذریعے جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کے معاملے میں مناسب رویہ اختیار نہیں کر رہا اور یہ طے شدہ معاہدوں کے خلاف ہے۔

دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا میں شائع ہونے والے ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سمندری سیکیورٹی اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور ممکنہ خطرات، خصوصاً بارودی سرنگوں سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری نقشے کے مطابق بحیرہ عمان سے داخل ہونے والے جہاز جزیرہ لاراک کے شمالی راستے سے گزر کر خلیج فارس کی طرف جا سکتے ہیں، جبکہ واپسی پر جہاز لاراک جزیرے کے جنوبی حصے سے گزرتے ہوئے بحیرہ عمان کی جانب جا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی عالمی تیل کی ترسیل کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، کیونکہ یہ راستہ دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران سے مذاکرات؛ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان روانہ

Published

on



واشنگٹن:

ایران سے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی غرض سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا سے پاکستان جاتے وقت طیارے میں بیٹھنے سے قبل جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ امید ہے کہ صدر کی ہدایت پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہا ہوں، ایران سے مذاکرات مثبت ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کے لیے کچھ رہنما اصول پیش کیے ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ دوران مذاکرات اگر ایران نے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا تو امریکا کھلے دل سے آگے بڑھے گا، اگر ایران نے ہمیں ہمیں دھوکا دینے کی کوشش کی تو امریکا مثبت ردعمل نہیں دے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینس کے ہمراہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود ہیں، جنہوں نے ایران کے مذاکرات کاروں کے ساتھ پہلے بھی بالواسطہ طور پر مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کا ایران سے ان مذاکرات کا مقصد تہران کے جوہری اور بیلسٹک ہتھیاروں کے پروگرام اور مشرقِ وسطیٰ میں مسلح پراکسی گروہوں کی حمایت سے متعلق امریکی خدشات کو دور کرنا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: کورنگی میں دن دیہاڑے گیس سلنڈر کی دکان پر ڈکیتی، ویڈیو سامنے آگئی

Published

on


کراچی کے علاقے کورنگی میں دن ہو یا رات، لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئیں، شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے۔

کورنگی نمبر 6 مارکیٹ کے قریب دن دیہاڑے گیس سلنڈر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

فوٹیج کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے واردات کی۔ دو ملزمان دکان کے باہر الرٹ کھڑے رہے جبکہ دو نقاب پوش افراد دکان میں داخل ہو گئے۔

ملزمان نے دکاندار پر تشدد کیا، پستول چیمبر کیا اور دکان میں موجود ایک شخص کو جگا کر تھپڑ بھی مارا۔ بعد ازاں ملزمان نقدی رقم بیگ میں بھر کر موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب مہنگائی میں مسلسل اضافہ، حالیہ ہفتے 28 اشیا مہنگی

Published

on



اسلام آباد:

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی میں 1.93 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پچھلے ہفتے 1.01 فیصد اضافہ ہوا تھا جب کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 9.12 فیصد سے بڑھ کر 12.15فیصد ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ ہفتے 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 15 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں ڈیزل 54.71 اور پیٹرول 17.86 فیصد مہنگا ہوا جب کہ حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمتوں میں 8.61 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 9.35، آلو 4.13، پیاز3.84 اور انڈے کی قیمتوں میں3.77 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ایک ہفتے میں بیف، مٹن، بریڈ اور پکی ہوئی دال بھی مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چکن، آٹا، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ لہسن3.78 اور کیلے 3.39 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.75فیصد اضافے کے ساتھ 9.33فیصد رہی۔ اسی طرح 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.02فیصد اضافے کے ساتھ11.50فیصد رہی۔

22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار1.17فیصد اضافے کے ساتھ 10.51فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.56فیصد اضافے کے ساتھ 10.61فیصد رہی۔





Source link

Continue Reading

Trending