Today News
ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول لازمی
تہران: ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول فیس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے نظام کے تحت فیس ادا کرنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی مفادات کے تحت اس اہم سمندری راستے پر مکمل کنٹرول اور مؤثر مینجمنٹ قائم کرے گی، جبکہ انہوں نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب ایران کے نائب وزیر تیل محمد صادق نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں متاثر ہونے والی آئل ریفائننگ صلاحیت کی بحالی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ دو ماہ کے اندر 70 سے 80 فیصد پیداواری صلاحیت بحال ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ آئندہ 10 دنوں میں دوبارہ کام شروع کر سکتا ہے، جس سے تیل کی پیداوار میں بتدریج بہتری آنے کی امید ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا ایک اہم ترین راستہ ہے، اور یہاں کسی بھی نئی پالیسی یا پابندی کے عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
Today News
کراچی؛ باڑے میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک
لانڈھی 89 شیر پاؤ کالونی چاول گوادم روڈ پر واقع قبرستان کے قریب باڑے میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک ہو گئیں، کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فوری طور پر باڑے میں آگ لگنے کہ وجہ اور نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی 89 شیر پاؤ کالونی چاول گوادم روڈ پر واقع قبرستان کے قریب باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور آگ نے پورے باڑے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس دوران باڑے کے عملے نے لگنے والی آگ پر اپنی مدد آپ کے تحت قابو پانے کی کوشش شروع کر دی اور باڑے سے مویشیوں کو نکالنا شروع کر دیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی لانڈھی فائر اسٹیشن سے کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد باڑے میں لگی آگ پر قابو پا لیا، اس دوران باڑے میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک ہو گئیں جبکہ دیگر قیمتی بھینسوں کو بچالیا گیا، آتشزدگی کے دوران باڑے چھپڑا اور باڑے میں موجود مویشیوں کا چارہ اور دیگر دیگر سامان بھی خاکستر ہوگیا۔
فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آپس پاس موجود دکانوں اور مکانوں کو بھی جلنے سے بچایا، فوری طورپر باڑے میں آگ لگنے کہ وجہ اور نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔
Source link
Today News
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں امتحانی مراکز کی تبدیلی اور بدعنوانی پر نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں امتحانی مراکز کی تبدیلی، قیام اور مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو نے نوٹس لے لیا۔
وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی ہدایت پر سیکریٹری جامعات نے اعلیٰ سطح کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی 15 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ صوبائی وزیر کو پیش کرے گی۔
کمیٹی کے اسپیشل سیکریٹری محکمہ جامعات و بورڈز کنوینر ہوں گے، چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ اور ایڈیشنل سیکریٹری (بورڈز) بطور ممبران شامل ہوں گے۔
تحقیقاتی کمیٹی یہ جائزہ لے گی کہ امتحانات سے قبل یا دورانِ امتحان مراکز کن وجوہات کی بنیاد پر تبدیل کیے گئے اور آیا اس میں مالی مفاد، اقربا پروری یا غیر قانونی اثر و رسوخ شامل تھا۔
محمد اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ کمیٹی امتحانی مراکز کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں، ملی بھگت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی بھی تحقیقات کرے گی اور ملوث افسران و ملازمین کی نشاندہی کرے گی۔
وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے واضح کیا ہے کہ ملوث پائے جانے والے کسی بھی افسر یا ملازم کے خلاف سخت تادیبی اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔
Source link
Today News
گزشتہ دو جنگوں کے باعث امریکا پر اعتماد نہیں، ایران
ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں مخالف فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اب وقت آگیا کہ امریکا سمجھے کہ وہ ہمارا اعتماد حاصل کرسکتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو مخالف فریق پر اعتماد نہیں۔ امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات سے پہلے ایران نے نیک نیتی اور سنجیدگی کا اظہار کیا تھا۔ مذاکرات میں ایران نے مثبت اور مستقبل پر مبنی تجاویز پیش کیں۔
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports2 weeks ago
England Test captain Stokes sidelined as he recovers from injury
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا