Connect with us

Today News

ایران کے ساتھ مذاکرات میں جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ

Published

on



امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اکثر نکات پر اتفاق ہوا لیکن واحد اہم نکتہ جوہری معاملے پر اتفاق نہیں ہوا۔

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل ٹرتھ میں جاری بیان میں کہا کہ ‘ملاقات اچھی ہے، زیادہ ترنکات پر اتفاق ہوا لیکن واحد نکتہ جو واقعی اہم تھا جوہری معاملہ وہ نہیں ہوا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘دنیا کی بہترین امریکی بحریہ فوری اور مؤثر طور پر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا نکلنے کی کوشش کرنے والے تمام جہازوں کو روکنے کا عمل شروع کرے گی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کسی موقع پر سب کو داخل ہونے اور سب کو باہر جانے کی اجازت دینے کی سطح پر ہوں گے لیکن ایران نے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ وہاں کسی جگہ پر کوئی بارودی سرنگ ہوسکتی ہے، جس کے بارے میں کوئی جانتا ہے تو وہ خود ہیں’۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘یہ جنگی بھتہ ہے اور تمام ممالک خصوصاً امریکا بھتے کا شکار نہیں ہوگا اور میں نے اپنی بحریہ کو یہ ہدایت بھی کی ہے وہ بین الاقوامی پانیوں میں ایسے جہازوں کا پتا لگائے جس نے ایران کو ٹول ادا کیا ہے، جس کسی نے غیرقانونی ٹول ادا نہیں کیا ہے اس کو گہرے سمندر میں محفوظ گزرنے کی اجازت ہوگی’۔

امریکی صدر نے کہا کہ ‘ہم آبنائے ہرمز میں ایران کی بچھائی گئیں بارودی سرنگیں بھی تباہ کرنا شروع کریں گے، کسی ایرانی نے ہمارے اوپر یا پرامن جہاز پر فائر کیا تو انہیں تباہ کردیا جائے گا، ایران بہتر جانتا ہے کہ اس صورت حال کا خاتمہ کیسے ہوگا جس نے پہلے اپنے ملک کو تباہ کردیا ہے’۔

ایران کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ان کی بحریہ، فضائیہ ختم ہوچکی ہے، ان کے اینٹی ایئرکرافٹ اور ریڈار بے کار ہیں، خامنہ ای اور ان کے اکثر رہنما مارے گئے ہیں یہ سب ان کے جوہری ارادوں کی واجہ سے ہوا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘بلاک کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا، بلاک کرنے کے اس عمل میں دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے، ایران کو اس غیرقانونی بھتے کے عمل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہ پیسہ بنانا چاہتے ہیں اور خاص طور پر وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتے ہیں’۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ‘مناسب موقع پر ہم مکمل طور پر لاکڈ اور لوڈڈ ہیں اور ہماری فوج ایران میں رہ جانے والا چھوٹا سا کام بھی ختم کردے گی’۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

چین: شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے بیوی ٹرک پر لٹک گئی

Published

on



چین میں ایک خاتون نے شوہر کو بے وفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے انوکھا قدم اٹھا لیا۔

گزشتہ ماہ شمالی چین کی ایک کاؤنٹی میرل بیشی میں ٹریفک پولیس کو ٹرک کے پیچے خاتون کے لٹک کر سفر کرنے کی رپورٹس موصول ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے عملے کو روانہ کیا جس سے واقعے کی تصدیق ہوئی۔

ٹرک روکنے کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ ٹرک کے پچھلے لٹکی خاتون ٹرک ڈرائیور کی بیوی ہے۔ بیوی نے یہ اقدام اپنے شوہر پر شک کی بنیاد پر اٹھایا اور اس کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے چپکے سے ٹرک کے پیچھے لٹک گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون انتہائی خوش قسمت ہیں کہ ابھی تک زندہ ہیں کیوں کہ اگر ان کے خاوند نے ٹرک زیادہ رفتار سے چلایا ہوتا یا روڈ ناہموار ہوتا تو ٹرک سے گر سکتی تھیں۔

خاتون کے اس اقدام کی وجہ سے ان کے شوہر پر 200 یوان کا جرمانہ اور سالانہ 12 پوائنٹ ریکارڈ میں تین پوائنٹس کی کٹوتی کا جرمانہ عائد کیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی

Published

on



پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ 2026 میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی،موصولہ اطلاعات کے مطابق  قومی ٹیم نے ڈاگانا، سری لنکا میں منعقدہ جنوبی ایشیائی چیمپئن شپ 2026  میں 12 گولڈ، 5 سلور میڈل اور اتنے ہی برانز میڈلز جیتے، چیمپین شپ میں مجموعی طور پر 22 میڈلز جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کئی کھلاڑی فائنل مقابلوں میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئے۔

پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں خصوصا زنیرہ ذوالفقار علی، سندس علی اور رشال خان، محمد عبدللہ علی اور عباد الرحمن نے انڈر 16 اور انڈر 18 ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

ایڈلٹ ڈو کیٹیگری کےڈو مین  کلاسک میں ایم علی راشد  اور ایم یوسف علی نے گولڈ،    ڈو مکسڈ میں  ایم علی راشد اور اسرا وسیم  نےگولڈ،ڈو ویمن شو  میں کائنات عارف اور اسرا وسیم  نےسلور،ڈو مکسڈ میں  رشال خان اور عبداللہ نے سلور، دیگر ایونٹس میں کائنات عارف نے گولڈ،      رشال خان نےسلور،یوتھ (انڈر 16 و انڈر 18) ڈو شو، محمد عبداللہ علی اور سندس علی نے گولڈ، سندس علی اور زنیرہ ذوالفقار نے گولڈ،  سندس علی اور زنیرہ ذوالفقار نے برانز، محمد عبداللہ علی عباد الرحمن نے سلور، سندس علی اور زنیرہ نے برانز،عباد الرحمن اور محمد عبداللہ علی نے برانز، ایم یوسف علی اورعمر یاسین نے گولڈ،کائنات عارف اور اسرا وسیم نے گولڈ، محمد علی راشد  اسرا وسیم نے گولڈ،زنیرہ ذوالفقار اور سندس علی نے گولڈ، محمد عبداللہ علی اور سندس علی نے گولڈ، عباد الرحمن اور محمد عبداللہ علی نے سلور،زنیرہ ذوالفقار  نےبرانز،  محمد علی راشد نے گولڈ، عبداللہ نے گولڈ اور رشال خان نے برانز میڈل جیتا۔

دریں اثنا چیمپین شپ میں شاندار کامیابی پر پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کےبانی و صدر خلیل احمد خان  اور سیکرٹری جنرل طارق  علی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور محنت اور لگن کی بدولت فتوحات حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا، پاکستانی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان

Published

on



بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی سلیکشن کمیٹی نے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وہی 15 رکنی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Squad revealed! 📢🇧🇩The Bangladesh Cricket Board (BCB) announces the squad for the opening two ODIs against New Zealand 🏏⚡#BCB #Cricket #NewZealand #Tigers pic.twitter.com/9lePYlulkH
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) April 12, 2026

چیف سلیکٹر حبیب الحق (حبیب‌ال بشار) کی قیادت میں نئی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دینا پالیسی کا حصہ ہے اور ٹیم کے مجموعی کمبینیشن پر اعتماد کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں کپتانی کے فرائض مہدی حسن مرزا نبھائیں گے جبکہ لٹن داس، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مصطفیٰ الرحمٰن اور تسکین احمد سمیت دیگر اہم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

سلیکٹرز نے اوپنر سیف حسن کو بھی برقرار رکھا ہے، حالانکہ وہ گزشتہ سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے، تاہم انہیں مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 17 اپریل کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 20 اپریل کو اسی مقام پر ہوگا۔ تیسرا اور آخری میچ 23 اپریل کو چٹوگرام میں شیڈول ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending