Today News
ایف بی آر نے 77 کارروائیوں میںایک ارب 80 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرلیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے کسٹمز انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے انسداد سمگلنگ کی 77 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ارب 80 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرلیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمز انفورسمنٹ کلکریٹ کراچی نے مارچ 2026 کے دوران انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے تحت 77 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تقریباً 1.8 ارب روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی ہیں جس سے منظم اسمگلنگ نیٹ ورکس کو شدید دھچکا لگا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ماہ کے دوران ضبط کی گئی اشیاء کا حجم اوسط ماہانہ کارکردگی کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ ہے جو بڑھائے گئے آپریشنل موٴثر طریقہ کار اور چوکسی کی عکاسی کرتا ہے، مستند معلومات کی بنیاد پر اسمگل شدہ اشیاء کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے سخت چوکسی برقرار رکھی گئی۔
اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او)، انفورسمنٹ کراچی نے پورے مہینے کے دوران متعدد ہدف شدہ اور کامیاب آپریشن کیے ان آپریشنوں کے دوران اسمگل شدہ اشیاء کی ایک وسیع رینج ضبط کی گئی، جس میں تقریباً 527 کلوگرام وزنی چاندی کے سلاخے، 240 کلوگرام منشیات (چارس/حشیش)، 725 اعلیٰ معیار کی شراب کی بوتلیں، سگریٹ، پان، ویپ، عطر، 800 موبائل فون، دو ماہی گیری کی کشتیوں کے ساتھ 40,000 لیٹر ڈیزل آئل، مختلف خوردنی اشیاء ، سات غیر کسٹمز ادا شدہ (این سی پی) گاڑیاں، گاڑیوں کے پرزے اور دیگر متفرق اشیاء شامل ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق تمام مقدمات کسٹمز ایکٹ، 1969 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متعلقہ احکامات کے عین مطابق سختی سے نمٹائے گئے ہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اس کی فیلڈ فورمیشنز بہتر بین الاجنسی رابطے، سخت نظم و ضبط، اور فعال انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے ذریعے نفاذ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
Today News
ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کے لیے تشکر بھرا پیغام
ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے لیے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔
Iran’s position is being misrepresented by U.S. media.
We are deeply grateful to Pakistan for its efforts and have never refused to go to Islamabad. What we care about are the terms of a conclusive and lasting END to the illegal war that is imposed on us.
پاکستان زنده باد pic.twitter.com/AUjBQxOFyA
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 4, 2026
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں اور اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ہماری ترجیح ایک غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کی شرائط ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے حل میں دلچسپی رکھتا ہے جو جنگ کے مکمل اور پائیدار خاتمے کی ضمانت دے۔ ایران نے پاکستان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر پہلے بھی کھل کر شکریہ ادا کیا ہے۔
آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے اردو میں نعرہ بھی لگایا کہ پاکستان زندہ باد، شکریہ پاکستان۔
Today News
پی ایس ایل: کنڈیشز کے مطابق کھیلیں گے تو مطلوبہ نتائج ملیں گے، اظہر علی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے فیلڈنگ کوچ اظہر علی نے پی ایس ایل 11 کے حوالے سے اچھی توقعات وابستہ کرلیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی کا موسم زیادہ بہتر ہے، ہم کنڈیشز کے مطابق کھیلیں گے تو مطلوبہ نتائج ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں موسم کی وجہ سے ایک میچ کا ضیاع ہوا۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز کھیل ہوتا ہے، صورتحال کے مطابق کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ لیگ میں کسی فرنچائز کے ساتھ کام کرنے کا پہلا تجربہ ہے، اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے، مگر ہر فارمیٹ کو عزت دینا ضروری ہے۔
اظہرعلی نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کارکردگی دکھا رہے ہیں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلنی چاہیے، جب تک آپ کرکٹ کو عزت نہیں دیں گے، کرکٹ آپ کو عزت نہیں دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات کی روشنی میں لیگ کے میچز بند دروازوں میں ہو رہے ہیں، تاہم دوران مقابلہ شائقین کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
اظہر علی نے کہا کہ امید ہے کہ حالات بتدریج بہتری کی جانب مائل ہوں گے اور شائقین کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھل جائیں گے جس سے کھیل کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔
Today News
عدالت کا متوفی کوٹہ پر شہری کو تقرری لیٹر جاری کرنے کا حکم
کراچی:
سندھ ہائی کورٹ نے متوفی کوٹے پر شہری کو تقرری کا لیٹر جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ بلدیات میں متوفی کوٹہ پر ملازمت فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے درخواست گزار کو ایک ماہ میں تقرری کا لیٹر جاری کرنے کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ محکمے کی جانب سے 6 برس تک درخواست پر فیصلہ نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔
وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے والد محکمہ بلدیات میں دوران ملازمت انتقال کرگئے تھے۔ درخواست گزار زین احمد کی جانب سے 2020 میں مرحوم کوٹہ پر ملازمت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی طلب کی گئی جونیئر کلرک کی اسامی خالی نہیں ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سندھ سول سرونٹس رولز 1974 کے تحت درخواست گزار کو متوفی کوٹہ پر ملازمت کا حق حاصل تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کوٹہ ختم کیا جاچکا ہے، تاہم طے شدہ اصول ہے کہ ایسے حقوق جو پہلے ہی پیدا ہوچکے ہوں، وہ ختم نہیں ہوتے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے مطابق ملازمت کا حق والد کی وفات کے وقت ہی پیدا ہو جاتا ہے۔ بعد میں قانون میں تبدیلی اس حق کو متاثر نہیں کرتی۔ قانون کے تحت گریڈ 1 سے 11 تک کسی بھی مناسب اسامی پر تقرری کی جا سکتی ہے۔ موزوں اسامی فراہم کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ محکمہ ایک ماہ میں درخواست گزار کو مناسب اسامی پر تقرری کا لیٹر جاری کرے۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash