Connect with us

Today News

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار 

Published

on


فیصل ٹاؤن پولیس نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والے 2 رکنی چور گروپ گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گروپ کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان فیصل ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں مختلف اے ٹی ایم کے باہر ریکی کرتے۔ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے آئے شہریوں سے ملزمان دھوکے سے کارڈ تبدیل کر لیتے تھے۔ 

گروپ نے چند روز قبل قیصل ٹاون میں پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم کو لوٹا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں2 ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار گروپ سے لوٹی گئی 85000 نقدی چوری شدہ موٹر سائیکل و پستول برآمد ہوئی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ عمران اور انس گرفتار تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر غیر یقینی کے بادل چھاگئے

Published

on


خطے میں حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر غیر یقینی کے بادل چھا گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش سے قبل سیکیورٹی اور سفری انتظامات کا از سرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ فی الحال طے شدہ شیڈول برقرار ہے تاہم ابھی صورتحال غیر یقینی ہے، ورلڈ کپ کے بعد پاکستان ٹیم کی پہلی اسائنمنٹ یہی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ہے۔

میچز 11، 13 اور 15 مارچ کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے، اسکواڈ کی روانگی 9 مارچ کو متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہ ہوا تو ٹیم طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی بنگلادیش روانہ ہوگی تاہم کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر متبادل حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔

آئندہ چند روز میں سلیکشن کمیٹی ون ڈے اسکواڈ کے حوالے سے اہم مشاورت کرے گی، اب ٹیم انتظامیہ کی نظریں آئی سی سی ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، اسی تناظر میں ون ڈے فارمیٹ کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیم کمبی نیشن میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مضبوط اور متوازن ٹیم کی تشکیل کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے پر غور ہونے لگا، غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم اور محمد نواز سمیت چند کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

سیریز کا انعقاد ہونے پر صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں لیا جائے گا، انہوں نے حالیہ ورلڈکپ میں بہترین کھیل پیش کیا تھا۔

چونکہ فوری طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے، اس لیے اسکواڈ کے حوالے سے جلد بازی میں فیصلہ متوقع نہیں، البتہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 سے 6 انڈر پرفارمرز کو بتدریج باہر کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے گزشتہ برس شاہین آفریدی کی قیادت میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلی تھیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کی ہنگامی ایڈوائزری، 14 مشرق وسطیٰ ممالک فوراً چھوڑنے کا حکم

Published

on


واشنگٹن / اوٹاوا: امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل (بشمول مغربی کنارے اور غزہ)، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی شہری حفاظتی خدشات کے باعث فوری طور پر اپنے طور پر ان ممالک سے نکل جائیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خطرہ موجود ہے۔ شہریوں کو فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کینیڈین حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو دبئی فوری چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ کینیڈین حکام نے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کیا جائے بلکہ زمینی راستے سے سعودی عرب یا سلطنت عمان پہنچنے کی کوشش کی جائے۔

عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی کے باعث مختلف ممالک اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملہ، تہران اور تل ابیب میں شدید بمباری

Published

on


تہران / ریاض / تل ابیب: ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے پر دو ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں محدود آگ لگی اور معمولی نقصان ہوا۔

ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس آبی گزرگاہ سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

اسرائیلی افواج نے تہران اور بیروت پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایران اور لبنان میں مجموعی اموات کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی مہم تقریباً چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے اور واشنگٹن تہران کے میزائل اور جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

ایران نے خلیجی ممالک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ قطر کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی قطر انرجی نے اپنی دو تنصیبات پر حملوں کے بعد ایل این جی کی پیداوار عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر بھی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق مغربی یروشلم، تل ابیب اور ایلات کے اوپر میزائل روک لیے گئے، تاہم ہفتے سے اب تک اسرائیل میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خطے میں بگڑتی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سفارتی کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

 

امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران نے ٹرمپ کی پیشکش مسترد کردی

 ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا، ’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘

ان کا بیان امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد لاریجانی نے عمانی ثالثوں کے ذریعے امریکا سے جوہری مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کی۔

علی لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی ’خیالی تصورات‘ کے باعث مشرقِ وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا ہے اور اب مزید امریکی ہلاکتوں سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ’امریکا فرسٹ‘ کے نعرے کو ’اسرائیل فرسٹ‘ میں بدل دیا اور امریکی فوجیوں کو اسرائیل کے مفادات کی خاطر قربان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو چکانا پڑے گی جبکہ ایران اپنے دفاع کا حق برقرار رکھے گا۔

 

میزائل حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، ایرانی فوج

ادھر اردن نے میزائل حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ اردن کی جانب سے علاقائی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ایرانی فوج نے امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تین امریکی اور برطانوی آئل ٹینکروں کو میزائلوں سے ہدف بنایا گیا، جو اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق بحرین میں بھی امریکی فوجی اڈے پر حملے کیے گئے ہیں تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب اسرائیل نے ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔ تہران میں شدید بمباری کی اطلاعات ہیں، جہاں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور فضا دھوئیں سے بھر گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق اینٹی ایئرکرافٹ گنز کی فائرنگ سے آسمان روشن ہو گیا۔

اسرائیلی حکومت نے ملک بھر میں نافذ ایمرجنسی کی مدت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending