Connect with us

Today News

بصرہ کے قریب آئل ٹینکر پر حملہ، بھارتی عملے کا ایک رکن ہلاک

Published

on


عراق کے شہر بصریٰ کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں بھارتی عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔ یہ تصدیق بغداد میں بھارتی سفارتخانے نے کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ملکیت کے خام تیل بردار جہاز ’سیف سی وشنو‘ پر بدھ کے روز حملہ کیا گیا۔ یہ جہاز مارشل آئی لینڈز کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا۔

بھارتی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جہاز پر موجود باقی 15 بھارتی ملاحوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سفارت خانے کے مطابق وہ بچائے گئے ملاحوں اور عراقی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ عملے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ

Published

on



اڈیالہ جیل میں پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے  طبی معائنے کیلیے پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف اور شفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر ندیم کے ہمراہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔

میڈیکل ٹیم کو جیل ہسپتال کے طبی عملہ کا تعاون حاصل رہا۔ اس کے بعد ماہرین نے طبی معائنہ مکمل کیا اور تمام ارکان واپس چلے گئے۔

طبی معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم اپنی رپورٹ مرتب کر کے کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گی جبکہ بانی کو اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بھی سفارش کی جائے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیل کا ایران میں دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخیرے پر حملہ؛ ویڈیو وائرل

Published

on


اسرائیلی فوج نے ایران میں واقع دنیا کے سب سے بڑی گیس فیلڈ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخیرے ساؤتھ پارس میں قائم ایک پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حملہ بدھ کے روز کیا گیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ساؤتھ پارس گیس فیلڈ ایران کے جنوبی ساحلی علاقے عسلویہ کے قریب خلیج فارس میں واقع ہے اور اسے دنیا کا سب سے بڑا قدرتی گیس ذخیرہ تصور کیا جاتا ہے جو ایران اور قطر کی گیس فیلڈ ہے اور عالمی توانائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ گیس فیلڈ ایران کی گھریلو قدرتی گیس کی ضروریات کا تقریباً 70 فیصد پورا کرتا ہے۔ ایران اس بڑے ذخیرے کو 1990 سے توانائی کے شعبے میں قطر کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران بھی اسرائیل نے اس گیس فیلڈ میں کام کرنے والی ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سعودی عرب میں عید کا چاند؛ بڑا اعلان سامنے آگیا

Published

on


دنیا کے متعدد ممالک میں آج مسلمان دمکتے چہروں کے ساتھ عید الفطر کے چاند کی رویت کے لیے آسمان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

شوال کا ہلال نظر آنا ماہ رمضان کے اختتام اور عید کی آمد کی علامت ہوتا ہے جو دو بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ خلیجی ممالک میں بھی آج عید کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس اعلان کے بعد رمضان المبارک کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات، عراق، یمن، لبنان، کویت، بحرین، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج شوّال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لیے عید بروز جمعہ 20 مارچ کو ہوگی جب کہ پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں کل چاند دیکھا جائے گا۔

کل جن ممالک میں چاند دیکھا جائے گا ان میں ترکیہ، انڈونیشیا، ملیشیا، برونائی، سنگاپور، سعودی عرب، بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، ایران، عراق کے کچھ حصے، عمان، اردن، شام، مصر، لیبیا، تیونیس، الجزائر، مراکش، اور موریطانیہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کی رویت کے لیے الگ الگ طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔ زیادہ تر ممالک میں روایتی رویت کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ بعض جگہوں پر فلکیاتی حسابات اور دیگر ممالک کے اعلانات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق چاند کی رویت ہر سال موسمی حالات اور جغرافیائی پوزیشن کے باعث مختلف ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں عید کے دن میں فرق آ جاتا ہے۔

مسلمانوں کے لیے عید الفطر خوشی اور شکرانے کا تہوار ہے جو رمضان کے روزوں کی تکمیل کے بعد منایا جاتا ہے اور اس موقع پر خصوصی عبادات اور سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending