Today News
جے ڈی وینس سمجھتے ہیں ایران سے معاہدہ ممکن ہے، امریکی عہدیدار
امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کا ماننا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ بدستور ممکن ہے لیکن ایران نے اپنی طاقت کا غلط اندازہ لگایا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات کو جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر نتیجہ خیز بنائے بغیر واپسی کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ معاہدے کا امکان بدستور موجود ہے۔
عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مذاکرات کا خلاصہ بتایا کہ امریکی وفد کی سربراہی کرنے والے جے ڈی وینس نے مذاکرات کیے تھے اور ان کا خیال ہے کہ ایران نے مذاکرات میں لین دین کے حوالے سے اپنی طاقت کا غلط اندازہ لگایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا اور ایران وسیع مسائل پر حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔
امریکی عہدیدار کے مطابق ان مسائل میں ایران کی یورینیم افزودگی کا خاتمہ، وسیع پیمانے پر امن کا فریم ورک بشمول خطے میں اتحادیوں اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایک حل شامل ہے، جس میں ٹول فیس کی وصولی شامل نہ ہو۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان مذاکرات 21 گھنٹوں سے زائد جاری رہے تھے، امریکی وفد میں جے ڈی وینس کے علاوہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف شامل تھے جبکہ ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی اور دیگر شامل تھے۔
Today News
پشاور؛ 24 گھنٹوں کے دوران دو پولیس اہلکار اغوا کے بعد قتل
پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو قبائلی سرحد کے قریب سے اغوا کے بعد قتل کیا گیا، جن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیو کو ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے علاقے حسن خیل میں گاؤں کے راستے میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کیا، جس کی چند گھنٹوں بعد ان کی لاش مل گئی جبکہ اس سے قبل ہفتے کو بھی نواحی علاقے حسن خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس جوان کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پولیس اہلکارں کو مبینہ طور پر دہشت گردوں نےشہید کیا ہے تاہم محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس ٹیموں نے کیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس اہلکاروں کے اغوا کے واقعے پر بتایا گیا کہ گزشتہ روز تھانہ حسن خیل کی حدود ایف آرپشاور میں نامعلوم افراد نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل مقتدر خان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جام شہادت نوش کرگئے، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا،
بعد ازاں شہید مقتدر خان کی نمازجنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، کمانڈر 102 بریگیڈ بریگیڈیئر مبشر، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، پاک فوج کے اعلیٰ حکام، ڈویژنل ایس پیز اور پولیس افسران سمیت جوانوں اور لواحقین نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسدخاکی کو سلامی پیش کی، اعلیٰ حکام نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر خان جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔
انہوں نے عزم دہرایا کہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Source link
Today News
کراچی؛ اتوار کو شہر میں گرم دن ریکارڈ، منگل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان
اتوار کو شہر میں گرم دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے کے سبب حبس محسوس کی گئی،زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں7۔3 ڈگری اضافے سے5۔39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
امیرحیدرلغاری،چیف میٹرولوجسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ عمان کے قریب ایک لو پریشر گرمی کی وجہ سے پرسوں سے درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوگا، اتوار کو شہر میں قدرے گرم دن ریکارڈ ہوا،دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں غیرفعال ہونے کے سبب حبس محسوس کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہونے کی وجہ سےغیرمعمولی گرمی کی لہر(ہیٹ ویو)جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں7۔3 ڈگری اضافے سے5۔39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیرحیدرلغاری کے مطابق عمان کے قریب ایک لو پریشر کی وجہ سمندری ہوائیں جذوی اور مکمل بند ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھی،منگل سے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نارمل ٹیمپریچر سے 8۔4 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا۔
Source link
Today News
متوازن معاہدے کیلئے تیار ہیں، امریکا قانون کا پابند رہے تو معاہدہ ناممکن نہیں، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران متوازن اور منصفانہ معاہدے کے لیے مکمل طور پر ہے اور اگر امریکا بین الاقوامی قانون کے فریم ورک پر پابند رہے تو معاہدہ ناممکن نہیں ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بغیر کسی حتمی معاہدے کے ختم ہونے کے چند گھنٹوں بعد ٹیلیفون پر بات چیت کی اور اس دوران مغربی ایشیا کے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے صدر آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ہفتے ایران اور امریکا کے درمیان اعلان کردہ دو ہفتوں کی جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے اعادہ کیا کہ ایران متوازن اور منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے جو خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کی ضمانت دے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا بین الاقوامی قانون کے فریم ورک پر پابند رہے تو معاہدہ ناممکن نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ روسی صدر پوٹن نے مغربی ممالک کے دوہرے معیار پر سخت تنقید کی اور ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں کہ مستقبل میں ان کے خلاف کسی قسم کے جارحانہ اقدام نہ ہونے کی ضمانت دی جائے اور جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانہ بھی دیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے دفتر کریملن نے بھی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ پوٹن اور مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے قیام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پوٹن نے اس عمل میں مدد فراہم کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے اور زور دیا کہ وہ تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل کی تلاش میں مزید مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں اور مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کے لیے ثالثی کی کوششوں میں کردار ادا کریں گے۔
کریملن نے کہا کہ مسعود پزشکیان اور پوٹن دونوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خیال رہے کہ روس اور ایران کے صدور کے درمیان اہم رابطہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان طویل گفتگو کے بعد مذاکرات بغیر حتمی نتیجے کے ختم ہونے کے چند گھنٹوں میں ہوا ہے۔
اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں وفد نے شرکت کی، جنہوں نے بیان میں کہا کہ امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات کی وجہ سے مذاکرات کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔
مذاکرات میں امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں شریک تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ترک کرنے کے امریکی مطالبے کو قبول نہیں کیا۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل کے بعد شروع ہوئے تھے اور دونوں ممالک نے فوری طور پر دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports2 weeks ago
England Test captain Stokes sidelined as he recovers from injury