Connect with us

Today News

حزب اللہ کا اسرائیل پر ابتک کا سب سے بڑا میزائل حملہ؛ امریکی شہریوں کا انخلا شروع

Published

on


حزب اللہ نے لبنان سے اب تک کا طویل فاصلے تک کے مار کرنے والے راکٹوں سے اسرائیلی دارالحکومت سمیت وسطی اور شمالی علاقوں پر حملہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے راکٹس آسمان پر اُڑتے جیسے ہی اسرائیل کے قریب پہنچے صیہونی ریاست میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور افراتفری مچ گئی۔

اسرائیلی شہری دیوانہ وار اپنی محفوظ پناہ گاہوں ’’زیر زمین بنکرز‘‘ کی جانب بھاگے اور اندر داخل ہوگئے تاکہ اپنی جانیں بچا سکیں۔

یہ اب تک کا حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل حملہ تھا جس میں ممکنہ طور پر بھاری نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی دارالحکومت میں پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے اور تازہ حملوں سے شہریوں میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ایمبولینسوں اور ریسکیو اداروں کی ٹیموں کو دارالحکومت کے مختلف مقامات کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب امریکا نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں کے بعد شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کی گئی اور فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل سے امریکی شہریوں کے انخلا کا کام مزید تیز کردیا گیا جن کی تعداد 500 کے لگ بھگ ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تقریباً 500 امریکی شہریوں سے براہ راست رابطے میں ہے تاکہ انھیں بحفاظت واپس بلایا جاسکے۔

محکمہ خارجہ کے اہلکار نے مزید بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی اب تک سیکڑوں امریکی شہری اسرائیل چھوڑ چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل 130 امریکی شہریوں کو اسرائیل سے نکالا جب کہ آج تقریباً ایک سو شہری روانہ ہونے والے ہیں۔

امریکی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مدد کے لیے دیے گئے ہنگامی نمبر پر رابطہ کریں اور اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میں رجسٹر ہوں تاکہ تازہ معلومات حاصل کر سکیں۔

یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز خطے کے ایک درجن سے زائد ممالک میں موجود امریکیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

جس میں کہا گیا تھا کہ جتنی جلدی ممکن ہو کمرشل پروازوں کے ذریعے اسرائیل سے کسی بھی محفوظ ملک کی جانب روانہ ہو جائیں اگرچہ خطے کی بیشتر فضائی حدود جزوی طور پر بند ہیں۔

عالمی عوامی امور کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈیلن جانسن نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ سے نکلنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے فوجی طیاروں اور چارٹرڈ پروازوں کا بندوبست بھی کر رہا ہے۔

ان کے مطابق حکام بیرون ملک موجود تقریباً تین ہزار امریکیوں سے براہ راست رابطے میں ہیں۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ٹی آئی نے خطے کی صورتحال پر بلائے گئے اجلاس میں شرکت عمران سے ملاقات سے مشروط کردی

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خطے کی صورت حال پر بریفنگ کے لیے طلب کیے گئے پارٹی سربراہان کے اجلاس میں شرکت بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے مشروط کردیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا کہ جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں جانے سے انکار کر دیا  ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جب تک بانی چئیرمین سے ان کے ذاتی معالج کی ملاقات نہیں کراوئی جاتی، حکومت کی طرف سے بلائے گئے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ملکی و بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی غور اور ایران پر امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے جہاں 160 سے زائد طالبات کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے لیے فاتحہ خوانی اور ملک گیر احتجاج کے دوران جاں بحق افراد کے لیے بھی دعائے مغفرت کی گئی اور پرامن مظاہرین پر فائرنگ اور ریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے واقعات کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی سلامتی اجلاس میں شرکت بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے مشروط اور بانی چیئرمین کو ذاتی معالجین تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا گیا اور 2 اکتوبر 2025 سے فیملی ملاقات بند ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پی ٹی آئی نے عمران خان کو فوری شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو حکومتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا تھا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بریفنگ بلائی ہے لیکن ہمارا مؤقف ہے کہ بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کو دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے اور کل تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کردیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا تھا کہ بہتر ہوگا بریفنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس یا کم از کم سینیٹ میں دیں اور خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران کے نئے وزیر دفاع تقرری کے 24 گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی حملے میں شہید؛ میڈیا رپورٹ

Published

on


اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں ایران کے قائم مقام وزیر دفاع ماجد ابن الرضا بھی شہید ہوگئے۔

یہ دعویٰ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا۔ چند بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی سوشل میڈیا پر اس دعوے کو پھیلایا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے نئے وزیر دفاع بھی اپنی تعیناتی کے محض 24 گھنٹوں بعد اسرائیل کے ایک حملے میں مارے گئے۔

تاہم اس حوالے سے نہ تو اسرائیل اور نہ ہی ایران نے تصدیق یا تردید کی ہے۔ تاحال کسی مستند خبر رساں ادارے نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر نے پیر کے روز ماجد ابن الرضا، جو اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ایک جنرل ہیں کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔

 

انہیں اس وقت تعینات کیا گیا جب ان کے پیشرو سابق وزیر دفاع ناصر زادہ اسرائیل امریکا کے مشترکہ فضائی حملوں میں شہید ہو گئے تھے۔

ایران پر ان لگاتار حملوں کا مقصد ایران کی اعلیٰ قیادت اور فیصلہ ساز اداروں کو براہِ راست نشانہ بنانا ہے۔ صدر ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران پر حملے کے مقاصد کے مکمل حصول میں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکومتی ترجمان نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم خطے کی صورتحال پر بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں پوری پارلیمنٹ کو دیں، قائد حزب اختلاف

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خطے کی صورت حال پر ان کیمرہ بریفنگ کے لیے دعوت پر اپوزیشن کا مؤقف سامنے آ گیا ہے اور محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کو دی جائے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے سکیورٹی بریفنگ پارلیمنٹ میں دینے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کوئی بریفنگ بلائی ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں پوری پارلیمنٹ کو دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ یہ بات آپ وہاں وزیراعظم کے سامنےکر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بہتر ہو گا بریفنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس یا کم از کم سینیٹ میں دیں، خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کل صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر رانا ثنااللہ اور طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل ساڑھے گیارہ بجے تمام پارٹی سربراہان اور پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کیا ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کے لیے سب کو دعوت دی ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اپوزیشن لیڈران اور پارٹی سربراہان کو دعوت دینے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ان سے بات چیت ہوئی ہے اور انہیں کہا ہے کہ ذاتی اور جماعتی سیاست سے بالاتر ہو کر مشورے کی ضرورت ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending