Connect with us

Today News

دنیا بھر سے خالی آئل ٹینکرز اعلیٰ معیار کا تیل اور گیس خریدنے امریکا پہنچ رہے ہیں؛ ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز اس وقت امریکہ کا رخ کر رہے ہیں تاکہ وہاں سے اعلیٰ معیار کا تیل اور گیس حاصل کر سکیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بیان امریکی صر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دیا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں سے بہت بڑی تعداد میں بڑے بڑے خالی آئل ٹینکرز دنیا کے بہترین اور سب سے اعلیٰ معیار کے تیل اور گیس کی لوڈنگ کے لیے امریکا آ رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس تیل کے ذخائر دنیا کی اگلی دو بڑی تیل کی معیشتوں کے مجموعی ذخائر سے بھی زیادہ ہیں اور ان کا معیار بھی بہت بہتر ہے۔

صدر ٹرمپ نے دیگر ممالک کو بھی دعوت دی کہ ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں، جلدی آئیں اور فوری تیل و گیس لوڈنگ کروایں۔

صدر ٹرمپ کے دنیا بھر سے آئل ٹینکرز کی امریکا آمد اور تیل و گیس کی خریداری کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ وینزویلا کے صدر کو اہلیہ سمیت حراست میں لینے کے بعد وہاں کے تیل کے ذخائر کے حوالے سے بھی صدر ٹرمپ کے متضاد دعوے سامنے آئے تھے۔

آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قلت پر بھی ان کا مؤقف مبہم تھا کہ اس سے امریکا کو فائدہ ہوگا کیوں کہ تیل کے لیے دنیا ان کے ملک کا رخ کرے گی۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

جلد احتجاج کی کال دیں گے، ریڈ زون آپ کو مبارک ہو، منعم ظفر خان

Published

on


امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جلد احتجاج کی کال دیں گے، ریڈ زون آپ کو مبارک ہو، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کرپشن کا دھندا ہے جسے ختم ہونا چاہئے۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ اس وقت شہر کا کوئی ایک پروجیکٹ بھی مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، اربوں روپے کراچی پر خرچ کرنے کے اعلانات کیئے جاتے ہیں لیکن کوئی بھی عمل نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ٹاؤن چئرمینز کو اختیارات دینے کو تیار نہیں، کرپشن کا بازار گرم ہے، یہ نظام بلاول ہاؤس اور ایوان صدر سے چل رہا ہے، ریڈ لائن منصوبہ ایک سو تین ارب تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عدم اعتماد کے ووٹ کے باعث مرتضیٰ وہاب نے سٹی کونسل میں فسطائیت کا مظاہرہ کیا، لوگوں کی آواز کو دبانے کیلئے پارلیمانی لیڈر کو زد و کوب کیا گیا، اس کی ہم مذمت کرتے ہیں، اس کا جواب پی پی کو دینا پڑے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

سفارتی میدان کے ساتھ پاکستان مذہبی سیاحت کے حوالے سے بھی دنیا میں مقبول

Published

on


تھائی لینڈ کے بُدھ مت راہبوں نے پاکستان میں موجود تاریخی بدھ مت مقامات کی زیارت کو زندگی کے مقدس ترین لمحات قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بُدھ راہبوں کا 15 رکنی وفد یکم اپریل 2026 کو اسلام آباد پہنچا۔ بدھ راہبوں میں تھائی لینڈ اور لاؤس کے سیاح شامل تھے۔

وفد نے سوات، ٹیکسلا، پشاور اور لاہور میں بدھ آثارِ قدیمہ کے مقامات کا دورہ کیا، مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔ وفد نے درماراجیکا اسٹوپا کا دورہ کیا،جو تیسری صدی قبل مسیح میں اشوک اعظم نے تعمیر کروایا۔

تھائی راہبوں نے ٹیکسلا میں جولین خانقاہ کا دورہ کیا جو تقریباً 450 قبل مسیح کی تعمیر ہے اور یونیسکو عالمی ورثہ کا حصہ ہے جہاں مذہبی رسومات بھی ادا کی گئیں۔

وفد نے مردان کے قریب تخت بھائی کے مقام کا دورہ کیا جہاں گندھارا تہذیب کے آثار موجود ہیں۔ وفد نے وادی سوات کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گندھارا تہذیب کے مرکزی آثار کا مشاہدہ کیا، جن میں بعض یونیسکو عالمی ورثہ میں شامل ہیں۔

بعد ازاں وفد نے پشاور اور لاہور میوزیمز کا دورہ کیا، جہاں بدھ مت کے محفوظ نوادرات کا جائزہ لیا۔ تھائی راہبوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے گندھارا تہذیب کے آثار اور مقدس نوادرات کے تحفظ کو سراہا۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کا منجمد ایرانی اثاثوں کو جاری کرنے پر اتفاق، ایرانی دعویٰ

Published

on


سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

رائٹرز رپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تہران نے اس اقدام کو واشنگٹن کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدے تک پہنچنے کی سنجیدگی کی علامت قرار دیا ہے۔

 سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ ان اثاثوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی یقینی فراہمی سے براہ راست منسلک کیا گیا ہے۔

امریکا نے اس حوالے سے اثاثے منجمد کرنے یا جاری کرنے پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending