Today News
راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 19 تا 21 رمضان خصوصی تھریٹ ایڈوائزری جاری
راولپنڈی:
شہر بھر میں ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 19 سے 21 رمضان المبارک کے دوران سخت حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
یہ مراسلہ تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکیورٹی، سرکل افسران اور تھانوں کے سربراہان کو بھجوا دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق شہر بھر میں اہم تنصیبات، جوائنٹ چیک پوسٹس، ون ویلنگ پکٹس اور رمضان المبارک کے حوالے سے مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیک پوسٹس اور دیگر سیکیورٹی پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کو ہر دو گھنٹے بعد چیک کریں اور سیکیورٹی صورتحال سے بریف کریں۔
اسی طرح اہم سرکاری عمارتوں، نور خان ایئر بیس چکلالہ، پولیس لائنز، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بھی مسلسل چیک کرنے اور فورس کو ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مراسلے میں بس اسٹینڈز اور مصروف ٹرانسپورٹ اڈوں پر بھی اضافی نگرانی کے لیے فورس تعینات رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام پولیس دفاتر، تھانوں اور چوکیوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ایس پی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس لائنز کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور ایک افسر کو 24 گھنٹے کے لیے تعینات کیا جائے جو ہر گھنٹے ڈیوٹی چیک کر کے رپورٹ پیش کرے۔
مزید برآں رمضان المبارک کے دوران رمضان سہولت بازاروں، دسترخوانوں، شاپنگ مالز اور رش والے مقامات پر بھی مناسب سیکیورٹی ڈیوٹی تعینات رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مراسلے میں سحری اور افطاری کے بعد ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے قائم پکٹس پر تعینات اہلکاروں کو مکمل بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ایس پی سیکیورٹی کو ضلع کچہری، نیو جوڈیشل کمپلیکس، انسداد دہشت گردی عدالت اور ہائی کورٹ کی سیکیورٹی کا بذات خود جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
Today News
کراچی؛ گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار ہلاک
کراچی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار دوران علاج دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی موڑ کے قریب جمعرات کی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔
شاہ لطیف کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب جمعرات کی شب تقریبا پونے دس بجے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوارشخص جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ سید ولی کے نام سے کی گئی ، متوفی شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
Today News
لاہور ہائیکورٹ؛ پنجاب بھر میں بسنت منانے سے متعلق درخواست پر اہم پیشرفت
پنجاب بھر میں بسنت فیسٹیول منانے کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
جسٹس اویس خالد نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار نے عدالت میں خود درخواست کی قانونی حیثیت پر دلائل دیے تھے۔
عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے بسنت سے متعلق بلاتفریق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ اس سے متعلق درخواست گزار کو سن کر 60 روز میں پالیسی بنا کر عدالت کو آگاہ کریں۔
عدالت کے حکم پر ہوم ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر حکومت سے منظوری کے بعد مختص کردہ دنوں میں بسنت منانے کی اجازت دے سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر بسنت سے قبل شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا اور قانون میں دی جانے والی حفاظتی تدابیر کو ڈپٹی کمشنر شہریوں میں یقینی بنائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پتنگ فروحت کرنے اور بنانے والوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی، قانون میں دھاتی ڈور سمیت دیگر خطرناک دھاگے کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی راڈز کے استعمال کو یقینی بنانا ہے، ڈی سی لاہور کی جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بسنت کی اجازت دی گئی۔
رپورٹ میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست کو خارج کرنے کا حکم دے۔
Source link
Today News
پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کو چھپانے کیلئے افغان طالبان کی میڈیا پر پابندیاں
افغان طالبان رجیم نے آپریشن غضب للحق میں پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کو چھپانے کیلئے میڈیا پر دباؤ اور پابندیاں بڑھا دیں۔
افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق افغان طالبان کیخلاف پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے بعد طالبان نے مقامی میڈیا پر دباؤ اور سنسرشپ مزید بڑھا دی ہے۔
افغان میڈیا کےمطابق افغان طالبان نے صحافیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حملوں کی رپورٹنگ نہ کریں خصوصاً وہ جو انکے فوجی مراکز پر ہوئے ہیں۔
افغان طالبان نے میڈیا کو پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے مقامات یا تعداد سے متعلق رپورٹنگ سے بھی روک دیا ہے، افغان میڈیا کوانتباہ جاری کیا گیا ہے کہ طالبان کی فوجی تنصیبات پر حملوں سے متعلق کوئی خبر شائع یا نشر نہ کی جائے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں تباہ شدہ ٹھکانوں سے متعلق رپورٹنگ پر پابندی نے افغان طالبان رجیم کی منافقت اور ناکامی بے نقاب کردی ہے، میڈیا پر پابندی اس امرکی غمازی کرتی ہے کہ طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی میں افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Sports2 weeks ago
Treasury resolution points out ‘rot’ in hockey affairs