Today News
سانحہ گل پلازہ: بورڈ آف ریوینیو گل پلازہ کی اہم دستاویزات پیش کرنے میں ناکام
سانحہ گل پلازہ، بورڈ آف ریوینیو گل پلازہ کی اہم دستاویزات پیش کرنے میں ناکام، جوڈیشل کمیشن نے سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
رجسٹرار جوڈیشل کمیشن اقبال حسن کی جانب سے جاری کیے گئے سمن میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ کو بورڈ آف ریونیو کمیشن کی جانب سے خط لکھ کر 13 مارچ تک ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاحال ریکارڈ پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔ لہذا 25 مارچ تک گل پلازہ سے متعلق ریکارڈ وضاحت کے ساتھ پیش کیا جائے، ریکارڈ کے ساتھ وضاحت بھی پیش کی جائے کہ 13 مارچ کے احکامات پر کیوں عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
اگر 25 مارچ تک گل پلازہ کا ریکارڈ نہیں پیش کیا گیا تو قانون کے مطابق ضروری کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ طلب کیئے گئے ریکارڈ میں ریوینیو انٹریز، منتقلی اور رجسٹریز کا تمام ریکارڈ پیش کیا جائے۔
نوٹی فیکشن، الاٹمنٹ، ٹرانسفرز اور گل پلازہ سے متعلق جو بھی آرڈرز ہیں پیش کریں۔ بورڈ آف ریونیو گل پلازہ کے نقشے و دیگر جو بھی ریکارڈ ہے اس حوالے سے اسے پیش کریں۔
Today News
میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے تیار
میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے مگر فیفا نے واضح کردیا کہ فی الحال ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا۔
میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایران کے میچز کی میزبانی کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے فیفا سے اپنے میچز سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فیفا نے کہا ہے کہ ہم تمام ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمارا موجودہ شیڈول کے مطابق ہی ٹورنامنٹ کروانے کا ارادہ ہے۔
Source link
Today News
نیب ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کے آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جہاں عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپریل کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔
دورانِ سماعت وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کے لیے یہ قانون سازی کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ ریمانڈ میں توسیع کا آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے اور ایک مخصوص شخصیت کو نشانہ بنانے کے لیے لایا گیا۔
درخواست گزار کے مطابق ریمانڈ کی مدت میں اضافہ آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے اور اس کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 9 اور 10-A کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ یہ اقدام سپریم کورٹ کے طے شدہ قانونی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حالیہ صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
Today News
پورٹ قاسم کی جانب سے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سہولتی مرکز قائم
پورٹ قاسم اتھارٹی نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سہولتی مرکز قائم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی کیو اے نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا۔
وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق، پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) نے وفاقی وزیر برائے بحری امور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو ون ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد برآمدات سے متعلقہ امور کو سہل بنانا، مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
فیسلیٹیشن ڈیسک برآمدی سرگرمیوں کو تیز، مؤثر اور ہموار بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جو پاکستان کے برآمدی شعبے کو مضبوط بنانے اور قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines5 days ago
Story time: The price of a typo
-
Entertainment2 weeks ago
Troubling News About Rahat Fateh Ali Khan & His Family
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport