Today News
سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت مسافروں کو جدید، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں سکھر ایکسپریس میں نئی ریکس شامل کر دی گئی ہیں۔
ترجمان ریلوے کراچی کے مطابق سکھر ایکسپریس کے لیے دو نئی ریکس آج کراچی اور جیکب آباد پہنچ جائیں گی۔ جس سے ٹرین کی سروس میں بہتری اور تسلسل یقینی بنایا جا سکے گا۔
سکھر ایکسپریس کی نئی ریکس کا افتتاح گورنر سندھ نہال ہاشمی کریں گے، جبکہ افتتاحی تقریب جلد متوقع ہے۔
نئی شامل کی جانے والی ریکس جدید طرز کی کوچز پر مشتمل ہوں گی جن میں اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی بزنس کلاس کوچز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بہتر نشستوں، صفائی کے اعلیٰ معیار، جدید واش رومز اور بہتر لائٹنگ و وینٹیلیشن جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاکہ مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور خوشگوار سفر میسر آ سکے۔
Source link
Today News
سونا آج پھر مہنگا ہوگیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 78ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 2401 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 73 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 260 روپے مہنگی ہوکر 7784 روپے اور فی 10 گرام چاندی 223 روپے بڑھ کر 6673 روپے کی سطح پر آ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔
Today News
لاہور ایئرپورٹ: جعلی شناخت پر اٹلی جانے والا مسافر گرفتار
لاہور:
لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا جو جعلی شناخت ظاہر کر کے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خود کو محمد رحمان طارق ظاہر کیا تاہم امیگریشن چیک کے دوران مشکوک ہونے پر مزید تفتیش کی گئی تو اس کا اصل نام محمد احسان طارق سامنے آیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم اپنے بھائی محمد رحمان طارق کی دستاویزات استعمال کرکے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ بھائی نے اٹلی سے سفری دستاویزات بذریعہ ڈاک بھیجی تھیں۔
ملزم 2016 سے 2018 تک اٹلی میں قیام کر چکا ہے اور اطالوی زبان سے بخوبی واقف ہے۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔
Today News
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی انتخابی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد
لاہور:
حلقہ این اے 127 سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، لیکن ٹربیونل نے اس درخواست کو غلط، ناقابل سماعت اور بے بنیاد قرار دیا۔
ملک ظہیر عباس کھوکھر نے متعدد بار سماعت کی تاریخیں لیں اور کیس ملتوی کرنے کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، تاہم وہ اپنے حق میں کسی قسم کے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی نمائندگی کے لیے الیکشن ٹربیونل میں بیرسٹر حارث عظمت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے اور درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے کے باعث الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذر داری خارج کر دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ بھی سماعت کے دوران موجود تھے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم