Today News
شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی، ایکشن سین کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔
فلم کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ایک خطرناک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے چوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا اور انہیں کس نوعیت کی چوٹ لگی۔
View this post on Instagram
اکشے کمار اپنی فلموں میں خود اسٹنٹس کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اسی جرأت مندانہ انداز کی وجہ سے وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ مارشل آرٹس میں مہارت رکھنے والے اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں جدید فلم سازی پر بھی بات کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایکشن سینز میں وی ایف ایکس اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ماضی میں ایکشن زیادہ حقیقی محسوس ہوتا تھا، جبکہ اب زیادہ تر مناظر کمپیوٹر کے ذریعے تخلیق کیے جاتے ہیں، جس سے حقیقت کا عنصر کم ہو جاتا ہے۔
فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی ہدایتکاری معروف ہدایت کار پریادرشن کر رہے ہیں، اور یہ جوڑی تقریباً 15 سال بعد ایک بار پھر ساتھ کام کر رہی ہے۔ اس سے قبل دونوں نے ’ہیرا پھیری‘، ’گرم مسالہ‘، ’بھول بھلیاں‘، ’بھاگم بھاگ‘ اور ’کھٹا میٹھا‘ جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جنہیں آج بھی شائقین بے حد پسند کرتے ہیں۔
Source link
Today News
صدر ن لیگ نواز شریف اور مریم نواز سے گورنر سندھ کی ملاقات
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
نہال ہاشمی نے اعتماد کے اظہار پر قائد نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Today News
ایران نے امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی
تہران: ایران کے نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ کسی قسم کی دشمنی پر مبنی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔
بی بی سی فارسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت کھلی ہوئی ہے تاہم جہازوں کے محفوظ گزرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایرانی افواج کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تکنیکی اور سیکیورٹی معاملات کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایرانی نائب وزیر کے مطابق ایران اپنے متعین کردہ محفوظ راستوں کے ذریعے جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کے معاملے میں مناسب رویہ اختیار نہیں کر رہا اور یہ طے شدہ معاہدوں کے خلاف ہے۔
دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا میں شائع ہونے والے ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سمندری سیکیورٹی اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور ممکنہ خطرات، خصوصاً بارودی سرنگوں سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری نقشے کے مطابق بحیرہ عمان سے داخل ہونے والے جہاز جزیرہ لاراک کے شمالی راستے سے گزر کر خلیج فارس کی طرف جا سکتے ہیں، جبکہ واپسی پر جہاز لاراک جزیرے کے جنوبی حصے سے گزرتے ہوئے بحیرہ عمان کی جانب جا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی عالمی تیل کی ترسیل کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، کیونکہ یہ راستہ دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے۔
Today News
ایران سے مذاکرات؛ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان روانہ
واشنگٹن:
ایران سے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی غرض سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا سے پاکستان جاتے وقت طیارے میں بیٹھنے سے قبل جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ امید ہے کہ صدر کی ہدایت پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہا ہوں، ایران سے مذاکرات مثبت ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کے لیے کچھ رہنما اصول پیش کیے ہیں۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ دوران مذاکرات اگر ایران نے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا تو امریکا کھلے دل سے آگے بڑھے گا، اگر ایران نے ہمیں ہمیں دھوکا دینے کی کوشش کی تو امریکا مثبت ردعمل نہیں دے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق وینس کے ہمراہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود ہیں، جنہوں نے ایران کے مذاکرات کاروں کے ساتھ پہلے بھی بالواسطہ طور پر مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا کا ایران سے ان مذاکرات کا مقصد تہران کے جوہری اور بیلسٹک ہتھیاروں کے پروگرام اور مشرقِ وسطیٰ میں مسلح پراکسی گروہوں کی حمایت سے متعلق امریکی خدشات کو دور کرنا ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Magazines2 weeks ago
Story time: An iftar party to remember