Today News
صدر ٹرمپ کی ایران میں امریکی فوجی دستے اتارنے کی تیاری؛ رپورٹ
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اب ایران میں ممکنہ زمینی کارروائی کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
سی بی ایس کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج کے سینیئر حکام ایران میں برّی فوج کے دستوں کی تعیناتی سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پینٹاگون کے اندر باقاعدہ منصوبہ بندی کی درخواستیں بھی دی جا رہی ہیں۔
سی بی ایس کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط میں امریکی حکام نے بتایا کہ اگر امریکی فوج ایران میں داخل ہوتی ہے تو اس صورت میں ایرانی فوجیوں کو حراست میں لینے اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اس رپورٹ پر تاحال کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔ اسی طرح مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والی ادارے United States Central Command نے بھی ممکنہ نقل و حرکت یا منصوبہ بندی پر کوئی مؤقف دینے سے انکار کیا ہے۔
ایران پہلے خبردار کرچکا ہے کہ اگر امریکا نے ایران میں اپنی فوجیں اتاریں تو انجام نہایت سنگین ہوگا اور نہ رکنے والی جنگ شروع ہوجائے گی جس کا انجام امریکی شکست پر ہوگا۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ وہ کہیں بھی فوجی دستے بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ایسا کوئی منصوبہ ہوتا تو وہ اس کی پیشگی اطلاع نہیں دیتے۔
Today News
قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے اضافی بجلی کی پیداوار، 12 ارب کی بچت
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت سولرائزیشن کے خلاف نہیں تاہم منصفانہ اور متوازن سولر پالیسی کی حامی ضرور ہے، قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے اضافی بجلی کی پیداوار سے 12 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اویس لغاری نے کہا کہ غیر منظم رؤف ٹاپ سولر سے گرڈ اسٹیبلٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، رات کے وقت بجلی کیلئے گیس اور دیگر مستحکم ذرائع ضروری ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ قطر سے ایل این جی سپلائی متاثر جبکہ طلب میں مینجمنٹ ناگزیر ہے، کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی ترجیح رہے گی، جس کے باعث کمرشل اور ہائی اینڈ صارفین پر عارضی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ ہم مکمل طور پر کوئلے پر انحصار نہیں کرسکتے، گیس پلانٹس گرڈ کیلئے ضروری ہیں، کوئلہ بیس لوڈ جبکہ گیس پلانٹس لچک دار بجلی فراہم کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کیپٹو پاور لیوی کے بعد صنعتی صارفین کی گرڈ پر واپسی ہوئی، قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے بجلی طلب میں اضافہ ہوا، سرپلس پاور پیکج سے صنعتوں کو 12 ارب روپے سے زائد بچت ہوئی۔
اویس لغاری نے کہا کہ جنوری 2026 میں بجلی کی طلب میں 12.1 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ ایل این جی بحران کے باوجود پاکستان کا پاور سسٹم مستحکم ہے البتہ حکومت توانائی اصلاحات، نجکاری اور تھرڈ پارٹی ایکسس پر کام کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ صارفین کو سولر اور کلین انرجی لگانے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، حکومت کی ترجیح توانائی سیکیورٹی، سسٹم اسٹیبلٹی اور معیشت کا تسلسل ہے۔
Source link
Today News
لاہور، عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 14 ملزمان گرفتار
لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ سرکل پولیس عید کے روز پتنگ بازی و فروشی کیخلاف ان ایکشن لیتے ہوئے خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ کارروائیاں کر کے 17 ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 14 پتنگ باز اور 3 پتنگ فروش شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائیاں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر کی گئیں، پتنگ فروش آن لائن آرڈر پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں اور ڈور سپلائی کرتے تھے۔
ترجمان کے مطابق پتنگ بازوں کو پتنگ بازی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم سے 200 سے زائد پتنگیں اور 30 سے زائد کیمیکل و ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں ہیں۔
پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کی کاہنہ سرکل ٹیموں کو شاباش دی۔
Today News
عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر 25 سے 30 منٹ تک گفتگو کرائی گئی جس میں عمران خان کے بچوں نے والد سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان بچوں سے بات کرکے خوش ہوئے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper