Connect with us

Today News

عید کے بعد عمران خان رہائی تحریک؛ کارکنوں کو متحرک کرناپارٹی  کیلیے مشکل ہوگیا

Published

on



لاہور:

عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندر کارکنوں کو متحرک کرنے کا سوال اہم چیلنج بن گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اس حوالے سے تذبذب کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پنجاب میں پہلے ہی تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا ایک بڑا چیلنج ہوگا، کیوں کہ مرکزی قیادت کی ہدایات کے باوجود صوبے کے عہدیداران غیر فعال ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش ہیں جبکہ لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتے، جس کے باعث تنظیمی ڈھانچہ مزید کمزور ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں کارکن پہلے ہی گرفتاریوں اور چھاپوں کے باعث خوفزدہ ہیں، اس وجہ سے انہیں دوبارہ متحرک کرنا آسان نہیں ہوگا۔ مزید یہ کہ ارکان اسمبلی کو ہر ہفتے اسلام آباد جانا پڑتا ہے، ایسے میں وہ تنظیم کو متحرک کرنے کے لیے وقت اور وسائل کیسے نکالیں گے، یہ بھی ایک بڑا سوال ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس لیے وہاں کے حالات پنجاب سے مختلف ہیں، جبکہ رکن اسمبلی وقاص مان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ خود آ کر لوگوں کو اکٹھا کریں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ملکی فضاؤں کو دشمن کے ڈرونز سے محفوظ رکھنے کیلئے  محکمہ داخلہ کی اہم پیش رفت 

Published

on


پنجاب سول ڈیفنس کو جدید اینٹی ڈرون گن فراہم کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ڈرون گن EMG-150 دشمن کے کسی بھی ڈرون کو باآسانی فضا میں ناکارہ بنا سکتی ہے۔

اینٹی ڈرون گن 2 سے 3 کلومیٹر کی رینج میں دشمن کے ڈرون کو جام کر کے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب بھر میں سول ڈیفنس کو اینٹی ڈرون گنز فراہم کریگا۔

سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اینڈ اینٹی ڈرون اسکواڈ کی NRTC سے تربیت کروائی جا رہی ہے۔پہلی اینٹی ڈرون گن پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر راولپنڈی ڈویژن کے حوالے کی گئی ہے۔ صرف 6 کلو وزن کی اینٹی ڈرون گن دور فاصلے تک ٹھیک نشانہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گن میں آٹھ فریکوینسیز موجود ہیں جو دنیا کے کسی بھی ڈرون کو گرانے کیلئے کافی ہیں۔ گن ہائی گین ڈائریکشنل اینٹینا کے ذریعے درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گن کی مدد سے دشمن ڈرون کے کنٹرول سگنل میں مداخلت کر کے اسے فوری لینڈ یا ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔ جدید سسٹم کے ذریعے ڈرون کو راستہ تبدیل کرنے یا زمین پر گرانے کی سہولت موجود ہے۔

اینٹی ڈرون گن GPS، Galileo، GLONASS اور BeiDou سگنلز جام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ طاقتور جیمنگ سسٹم کی حامل گن زیادہ سے زیادہ 200 واٹ آؤٹ پٹ پاور دیتی ہے۔

اینٹی ڈرون گن منفی 22 سے 65+ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت تک کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق سول ڈیفنس کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن مزید اینٹی ڈرون گن تیار کریگا۔ جدید گن حساس تنصیبات کو محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہونگی۔





Source link

Continue Reading

Today News

آج ملک بھر سے مشرق وسطی کی 40 پروازیں منسوخ

Published

on


آج بھی ملک بھر سے مشرق وسطی کی 40 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ سے کراچی، لاہور، اسلام اباد کیلئے آج بھی پروازیں شیڈول پر ہیں۔ جبکہ کراچی سے دوحہ، بحرین ،ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ ہیں۔

لاہور، اسلام آباد، پشاور سے فجیرہ کی 8 پروازیں العین منتقل ہوئیں۔ آج العین سے لاہور اسلام اباد پشاور کیلئے 10 پروازیں آپریشنل ہیں۔

دوحہ سے قطر ایئر ویز کے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن میں بہتری آئی ہے۔  لاہور 8، اسلام اباد 7، پشاور 10 اور ملتان مشرق وسطی کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

20 روز کے دوران پاکستان بھر سے جنگی صورتحال کی وجہ سے 1810 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ٹرمپ نے اپنا دورۂ چین ملتوی کر دیا

Published

on


مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورۂ چین ملتوی کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق جاری صورتحال کے پیش نظر وہ امریکا میں ہی رہنا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کی موجودگی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی صدر شی جنگ پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کیا جا رہا ہے اور چین کو اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا دورۂ چین 31 مارچ سے 2 اپریل تک طے تھا، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ وہ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اس اہم بحری راستے کی سکیورٹی کی ذمہ داری ان ممالک کو دے دی جائے جو اسے استعمال کرتے ہیں، تاکہ اتحادی ممالک زیادہ فعال کردار ادا کریں۔





Source link

Continue Reading

Trending