Connect with us

Today News

قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے اضافی بجلی کی پیداوار، 12 ارب کی بچت

Published

on



وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت سولرائزیشن کے خلاف نہیں تاہم منصفانہ اور متوازن سولر پالیسی کی حامی ضرور ہے، قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے اضافی بجلی کی پیداوار سے 12 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اویس لغاری نے کہا کہ غیر منظم رؤف ٹاپ سولر سے گرڈ اسٹیبلٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، رات کے وقت بجلی کیلئے گیس اور دیگر مستحکم ذرائع ضروری ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ قطر سے ایل این جی سپلائی متاثر جبکہ طلب میں مینجمنٹ ناگزیر ہے، کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی ترجیح رہے گی، جس کے باعث کمرشل اور ہائی اینڈ صارفین پر عارضی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ ہم مکمل طور پر کوئلے پر انحصار نہیں کرسکتے، گیس پلانٹس گرڈ کیلئے ضروری ہیں، کوئلہ بیس لوڈ جبکہ گیس پلانٹس لچک دار بجلی فراہم کرتے ہیں۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیپٹو پاور لیوی کے بعد صنعتی صارفین کی گرڈ پر واپسی ہوئی، قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے بجلی طلب میں اضافہ ہوا، سرپلس پاور پیکج سے صنعتوں کو 12 ارب روپے سے زائد بچت ہوئی۔

اویس لغاری نے کہا کہ جنوری 2026 میں بجلی کی طلب میں 12.1 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ ایل این جی بحران کے باوجود پاکستان کا پاور سسٹم مستحکم ہے البتہ حکومت توانائی اصلاحات، نجکاری اور تھرڈ پارٹی ایکسس پر کام کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ صارفین کو سولر اور کلین انرجی لگانے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، حکومت کی ترجیح توانائی سیکیورٹی، سسٹم اسٹیبلٹی اور معیشت کا تسلسل ہے۔ 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور، عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 14 ملزمان گرفتار

Published

on



لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ سرکل پولیس عید کے روز پتنگ بازی و فروشی کیخلاف ان ایکشن لیتے ہوئے خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ کارروائیاں کر کے 17 ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 14 پتنگ باز اور 3 پتنگ فروش شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائیاں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر کی گئیں، پتنگ فروش آن لائن آرڈر پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں اور ڈور سپلائی کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق پتنگ بازوں کو پتنگ بازی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم سے 200 سے زائد پتنگیں اور 30 سے زائد کیمیکل و ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں ہیں۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کی کاہنہ سرکل ٹیموں کو شاباش دی۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی

Published

on



راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر 25 سے 30 منٹ تک گفتگو کرائی گئی جس میں عمران خان کے بچوں نے والد سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان بچوں سے بات کرکے خوش ہوئے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کا ایران کے مرکزی جوہری مرکز نطنز پر حملہ

Published

on


ایران کے اہم ترین جوہری مرکز نطنز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس بار اسرائیل نے اس حملے میں ملوث نہ ہونے کی واضح تردید کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صبح کے وقت امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں نطنز کی جوہری افزودگی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

بعض رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں پہلی بار بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور این پی ٹی (جوہری عدم پھیلاؤ معاہدہ) کی خلاف ورزی ہے۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کی تابکاری خارج نہیں ہوئی اور نہ ہی اردگرد کے علاقوں کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نطنز پر یکم مارچ اور گزشتہ برس بھی حملہ کیا جا چکا ہے اور ان حملوں کے بعد بھی تابکار مواد کے اخراج کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔

گذشتہ سال جون میں امریکا نے ایران کی تین جوہری تنصیبات نطنز، فردو اور اصفہان پر بمباری کی تھی، اور بعدازاں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس حملے میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکا نے کی، اور وہ امریکی سرگرمیوں پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ نطنز جوہری مرکز تہران سے تقریباً 220 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایران کا سب سے اہم جوہری مرکز ہے جسے گزشتہ برس کے وسط میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

 





Source link

Continue Reading

Trending