Today News
لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نوٹ شائع، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت
تہران: ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ شائع کیا گیا ہے، جس میں حالیہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی بحریہ کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
یہ نوٹ ایرانی ریاستی میڈیا نے بھی شیئر کیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ شہید اہلکاروں کی یاد ہمیشہ ایرانی عوام کے دلوں میں رہے گی، اور ان کے قربانیوں سے ایرانی فوج کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔
نوٹ میں دعا بھی کی گئی کہ خدا ان شہداء کو اعلیٰ درجے عطا فرمائے۔
به مناسبت مراسم تشییع سلحشوران نیروی دریایی ارتش جمهوری اسلامی ایران: یاد آنان همواره در قلب ملت ایران خواهد بود و این شهادتها بنیان ارتش جمهوری اسلامی را برای سالها در ساختار نیروهای مسلح استوار مینماید. ازخداوند متعال علو درجات برای این شهدای عزیز خواستارم. pic.twitter.com/dvTdhyDYbY
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 17, 2026
اس واقعے پر اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ علی لاریجانی شہید ہو گئے ہیں، تاہم تاحال تہران کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
Today News
سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی کا مؤقف سامنے آگیا
بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی کا مؤقف سامنے آگیا
تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران سلمان علی آغا کو ایک متنازع انداز میں رن آؤٹ قرار دیا گیا جس پر شائقین اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے بحث چھڑ گئی تھی۔
Marylebone Cricket Club (ایم سی سی) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قوانین کے مطابق سلمان علی آغا واضح طور پر آؤٹ تھے کیونکہ وہ کریز سے باہر موجود تھے اور اس وقت گیند کھیل میں تھی۔ بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ کسی بھی بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
ایم سی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراؤ ہونے کی صورت میں گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہو جاتی، اس لیے کھیل جاری تصور کیا جاتا ہے۔
ایم سی سی بیان کے مطابق اگرچہ "اسپرٹ آف کرکٹ" کے تحت بنگلا دیش اپیل واپس لے سکتا تھا، تاہم قوانین کی روشنی میں آن فیلڈ امپائرز کے پاس سلمان علی آغا کو آؤٹ دینے کے سوا کوئی اور راستہ موجود نہیں تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی بلے باز سلمان علی آغا کا رن آؤٹ ایک متنازع صورت اختیار کرگیا، جس پر میدان میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی کا ماحول دیکھنے میں آیا۔
Source link
Today News
حکومت کا 23 مارچ کو پریڈ اور دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:
حکومت نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ اور دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس دن کو سادہ طریقے سے منایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی تیل بحران، حکومت کی کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 23 مارچ 2026ء کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی تاہم اس دن کو وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ذریعے منایا جائے گا۔
یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ قوم کی یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی، استقامت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے۔
تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع کو سادگی اور پر وقار طریقے سے منائیں، تاکہ محدود تقریبات کے باوجود اس دن کی اہمیت اور اس کا حقیقی پیغام برقرار رکھا جا سکے۔
Today News
افغان جریدے نے پاک فوج کی جانب سے صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی
اسلام آباد:
ایک افغان جریدے ’’افغانستان انٹرنیشنل‘‘ نے پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی، پاکستان نے اسپتال پر نہیں بلکہ اس سے دو سو میٹر دور بمباری کی۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق پاکستانی ذرائع نے انہیں بتایا کہ پاکستان نے پیر کی رات کابل میں اپنے حملے میں کیمپ Phoenix کے دائیں جانب فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق طالبان نے حملوں کے بعد قریبی منشیات کے عادی افراد کے اسپتال کو آگ لگا دی، طالبان کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال کو بم سے اڑایا گیا، شائع شدہ تصاویر میں اسپتال کا سائن بورڈ برقرار ہے اور عمارت جل رہی ہے۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق افغان طالبان کا دعویٰ ہے کہ منشیات کے عادی افراد کے اسپتال پر حملے میں سیکڑوں افراد مارے گئے تاہم انہوں نے 20 لاشوں کی تصاویر بھی جاری نہیں کیں۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق طالبان میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے منشیات کے عادی افراد کے کلینک سے تقریباً دو سو میٹر دور اہداف پر بمباری کی۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
Global markets turmoil intensifies on Iran war – Business