Today News
لاہور، عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 14 ملزمان گرفتار
لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ سرکل پولیس عید کے روز پتنگ بازی و فروشی کیخلاف ان ایکشن لیتے ہوئے خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ کارروائیاں کر کے 17 ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 14 پتنگ باز اور 3 پتنگ فروش شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائیاں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر کی گئیں، پتنگ فروش آن لائن آرڈر پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں اور ڈور سپلائی کرتے تھے۔
ترجمان کے مطابق پتنگ بازوں کو پتنگ بازی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم سے 200 سے زائد پتنگیں اور 30 سے زائد کیمیکل و ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں ہیں۔
پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کی کاہنہ سرکل ٹیموں کو شاباش دی۔
Today News
عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر 25 سے 30 منٹ تک گفتگو کرائی گئی جس میں عمران خان کے بچوں نے والد سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان بچوں سے بات کرکے خوش ہوئے۔
Today News
امریکا کا ایران کے مرکزی جوہری مرکز نطنز پر حملہ
ایران کے اہم ترین جوہری مرکز نطنز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس بار اسرائیل نے اس حملے میں ملوث نہ ہونے کی واضح تردید کی ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صبح کے وقت امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں نطنز کی جوہری افزودگی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
بعض رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں پہلی بار بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور این پی ٹی (جوہری عدم پھیلاؤ معاہدہ) کی خلاف ورزی ہے۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کی تابکاری خارج نہیں ہوئی اور نہ ہی اردگرد کے علاقوں کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نطنز پر یکم مارچ اور گزشتہ برس بھی حملہ کیا جا چکا ہے اور ان حملوں کے بعد بھی تابکار مواد کے اخراج کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔
گذشتہ سال جون میں امریکا نے ایران کی تین جوہری تنصیبات نطنز، فردو اور اصفہان پر بمباری کی تھی، اور بعدازاں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس حملے میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکا نے کی، اور وہ امریکی سرگرمیوں پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
یاد رہے کہ نطنز جوہری مرکز تہران سے تقریباً 220 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایران کا سب سے اہم جوہری مرکز ہے جسے گزشتہ برس کے وسط میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
Today News
شاہ رخ اور سلمان کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے ہزاروں مداح پہنچ گئے
عید الفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے کنگ خان اور دبنگ اداکار سے ملاقات کیلیے ہزاروں مداح پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی نماز کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مداح ممبئی میں قائم شاہ رخ خان کے منت ہاؤس پہنچے اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے بے تاب رہے۔
شاہ رخ خان نے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا روایتی انداز سے شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Bollywood Society (@bollywoodsocietyy)
کنگ خان اپنے گھر کی چھت پر آئے اور مشہور زمانہ اسٹائل کر کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
اسی طرح دبنگ خان کے گھر کے باہر بھی ہزاروں کی تعداد میں مداح جمع ہوئے جن کا سلمان خان نے اپنے گھر کی بالکونی سے شکریہ ادا کیا۔
Eid Mubarak to everyone ✨️ 💖#SalmanKhan #EidMubarak
pic.twitter.com/xeQocc0nIS
— 𝔹𝔼𝕀ℕ𝔾 𝕋𝕀𝔾𝔼ℝ…🐅!!! (@Forever4Salman) March 21, 2026
دبنگ خان کے آتے ہی عوام نے شور مچایا جس پر انہوں نے جواب میں محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ جوڑے اور سب کو پیار دیا۔
دونوں اداکاروں کے گھر کے باہر عوام کو کنٹرول کرنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری موجود تھے جبکہ سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper