Connect with us

Today News

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ٹرمپ نے اپنا دورۂ چین ملتوی کر دیا

Published

on


مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورۂ چین ملتوی کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق جاری صورتحال کے پیش نظر وہ امریکا میں ہی رہنا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کی موجودگی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی صدر شی جنگ پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کیا جا رہا ہے اور چین کو اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا دورۂ چین 31 مارچ سے 2 اپریل تک طے تھا، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ وہ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اس اہم بحری راستے کی سکیورٹی کی ذمہ داری ان ممالک کو دے دی جائے جو اسے استعمال کرتے ہیں، تاکہ اتحادی ممالک زیادہ فعال کردار ادا کریں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل

Published

on



چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء نے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی اور معاشرتی ہم آہنگی میں علماء کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء سے ملاقات کے دوران معاشرے میں اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کے اہم کردار پر زور دیا۔

آپریشن ’’غضب ْ للحق‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں بھی وجود ہوگا، انہیں درست اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے افغان طالبان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

فیلڈ مارشل نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال سفارتکاری کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اتحاد کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریں، اور مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کسی دوسرے ملک میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ملاقات میں شریک علماء نے امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا اور مذہب کے نام پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کی۔ علماء کرام نے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔



Source link

Continue Reading

Today News

جنوبی پارس حملے کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، اسرائیل کو توانائی تنصیبات پر حملوں سے روک دیا

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کی توانائی تنصیبات پر مزید حملے کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو واضح پیغام دیا جا چکا ہے، اس لیے اب توانائی کے شعبے کو نشانہ بنانے کی مزید ضرورت نہیں رہی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کوئی اشتعال انگیز قدم اٹھایا تو پالیسی تبدیل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے بدھ کے روز ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حملہ کیا، جو دنیا کے بڑے گیس ذخائر میں شمار ہوتا ہے اور ایران کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کو اس حملے کا پہلے سے علم تھا، لیکن ان کا مؤقف حتمی نہیں سمجھا جا رہا۔

دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں موجود ان تمام تیل تنصیبات کو نشانہ بنائے گا جو امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا ان کے زیر انتظام چل رہی ہیں۔

اسی تناظر میں ایران نے قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل حملہ کیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم قطر انرجی کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

قطر نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی کشیدگی میں خطرناک اضافہ اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور؛ شہری نے فائرنگ کرکے بیوی، بیٹی کو زخمی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Published

on


لاہور میں گھریلو ناچاقی پر ایک شہری نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو زخمی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے، میں گھریلو نا چاقی پر سرفراز نے فائرنگ سے بیوی شہناز، بیٹی فاطمہ کو زخمی اور بیٹے عبداللہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی۔

ایس پی کینٹ، اے ایس پی ڈیفنس بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی شہناز اور فاطمہ کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہے، ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ واقوعے کی تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ مزید کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending