Connect with us

Today News

مشرق وسطیٰ جنگ: فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خارجہ

Published

on



اسلام آباد:

مشرق وسطیٰ کی سورتحال پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اہم بیان سامنے آگیا۔

سینیٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ 28 فروری کو پاکستان نے اس صورتحال پر پہلا ری ایکشن دیا، پھر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر آگئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس افسوسناک خبر پر بیان جاری کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جب جون میں حملہ ہوا تھا ایران پر ہم نے تب بھی معاملات سلجھانے کی کوشش کی تھی۔ ایران پر حالیہ حملے کے بعد پاکستان نے بیک ڈور میں رہ کر معاملہ سلجھانے کی کوشش کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں کئی ممالک سے پاکستان رابطہ کر چکا ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طریقے ڈپلومیسی کو مذاکرات پر لایا جائے، ڈائیلاگ کے زریعے افہام و تفہیم کا معاملہ نکل آئے گا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ اومان کے وزیر خارجہ سے رات گئے میری بات ہوئی،  ایران ہمارا ہمسایہ ملک مسلمان بھائی ملک ہے، جو معلومات یہاں دے رہا ہوں یہ ہم نے میڈیا کو بھی نہیں دیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سینیٹ: پاکستان ریلوے کی 2355 جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا انکشاف

Published

on



اسلام آباد:

وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے کی آمدن اور کمرشل جائیدادوں سے متعلق سینیٹ میں تفصیلات پیش کردیں۔ پاکستان ریلوے کی 2355 جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ تین برس میں پاکستان ریلویز کے ریونیو میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے، سال 22-2021 میں فریٹ آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کا ریوینیو 23 ارب 12 کروڑ روپے تھا۔ سال 24-2023 میں فریٹ آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کی آمدن 28 ارب 11 کروڑ روپے ہو گئی۔

وزیر ریلوے کے مطابق پیسنجرز آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کی آمدن مذکورہ تین برس میں 30 ارب سے بڑھ کر 49 ارب ہو گئی۔ ریلوے کی لیز پر دی جانے والی زمین سے گزشتہ چار برس میں 13 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔ 

وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ پاکستان ریلوے کی 34 ہزار 763 کمرشل یونٹس میں سے  2355  ناجائز قابضین کے زیر استعمال ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کمرشل جائیدادوں سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 589، سکھر میں 1538، کوئٹہ میں 123 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے، ملتان میں 36، لاہور میں 24، پشاور میں 6، سی ایس ایف ڈائریکٹوریٹ میں 38 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ ہے۔ 

وزیر ریلوے نے بتایا کہ 34763 کمرشل جائیدادوں کی تعمیر و مرمت پر گزشتہ پانچ برس میں 30 کروڑ 64 لاکھ روپے اخراجات آئے۔





Source link

Continue Reading

Today News

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے شہادت سے قبل کیا کہا تھا؟ شاگرد نے بتادیا

Published

on



ایکسپریس نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ میں ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شاگرد اور خانۂ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طالبی نیا نے شرکت کی۔

جویریہ سعود کی میزبانی میں ہونے والی ٹرانسمیشن کے دوران انہوں نے بتایا کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے شہادت سے قبل کیا کہا تھا۔

لائیو پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، اور جب خطرہ لاحق ہوا تو ان سے کہا گیا کہ آپ فیملی کے ہمراہ بنکر میں چلیں تو انہوں نے جانے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹر طالبی نیا کے مطابق انہوں نے جواب دیا کہ اگر میری پوری قوم کے لیے اس طرح کے محفوظ مقام کا بندوبست کرسکتے ہو تو میں بنکر میں جانے کے لیے تیار ہوں، ورنہ میں کہیں نہیں جارہا۔ 

ڈاکٹر طالبی نیا نے شہید سپریم لیڈر سے متعلق بتایا کہ چونکہ میں ان کی شاگردی میں بھی رہا ہوں اور یہ میں اس لیے نہٰں کہہ رہا کہ میں اس وقت یہاں موجود ہوں بلکہ یہ حقیقت ہے کہ انہیں پاکستان سے بہت محبت تھی اور وہ ایران کے بعد پاکستان سے محبت و احساس کرتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب یہ پروپیگنڈا کررہا ہے کہ ہم نے اتنی سیکیورٹی کے باجود ایک بڑے رہنما کو شہید کردیا ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ سادہ سے گھر میں سادہ زندگی گزار رہے تھے اور اس دوران انہیں بزدلانہ طریقے سے شہید کیا گیا۔ 

 



Source link

Continue Reading

Today News

الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں چھ سالہ صومالیہ بچی کی آنکھ میں رسولی کا کامیاب آپریشن

Published

on


الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں صومالیہ کی چھ سالہ بچی کی آنکھ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کردیا گیا۔

ڈاکٹر طیب افغانی نے آپریشن کی کامیابی کے بعد کہا کہ پیچیدہ سرجری سے بچی کی زندگی  کو بچا لیا گیا ہے۔

چھ سالہ نیمو کی آنکھ میں پیدائشی رسولی تھی۔ آنکھ کی رسولی دماغ کی جانب پھیل رہی تھیں۔

رسولی کے کامیاب آپریشن سے چھ سالہ نیمو کی زندگی محفوظ ہوئی جبکہ نیمو کی بینائی بھی متاثر ہو نے سے بچ گئی۔





Source link

Continue Reading

Trending