Connect with us

Today News

نیتن یاہو کی کرپشن کیس موخر کرنے کی درخواست

Published

on


اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف جاری کرپشن مقدمات میں سماعت مؤخر کرنے کی درخواست کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر کرپشن سے متعلق کئی الزامات ہیں جن میں رشوت, دھوکہ دہی اور اختیارات کا غلط استعمال شامل ہے۔

نیتن یاہو کے وکلا کا مؤقف ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جنگی حالات کی وجہ سے وزیراعظم کے پاس عدالت میں پیش ہونے کیلئے مناسب وقت نہیں ہے۔ وکلا نے عدالت میں خاص طور پر ایران اور خطے کی کشیدگی کو بطور جواز پیش کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عدالتیں کچھ مواقع پر سماعت مؤخر کر چکی ہیں مگر کیس کو مکمل طور پر روکنے سے گریز کیا گیا ہے۔ اس بار بھی عدالت فیصلہ کرے گی کہ درخواست منظور کی جائے یا نہیں۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو پر چل رہے کرپشن کیس سیاست میں شدید تقسیم پیدا کر چکے ہیں۔ سماعت میں تاخیر نیتن یاہو کے حامی اور مخالفین کے درمیان کشیدگی بڑھا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سمندری غذاؤں میں موجود وائرس کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟

Published

on



تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جھینگوں اور دیگر سمندری غذاؤں کو متاثر کرنے والا ایک وائرس اب انسانوں میں ایک نئی ابھرتی ہوئی آنکھوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے،ایسی بیماری جو مستقل نابینا پن تک لے جا سکتی ہے۔

چین کے سائنس دانوں نے کوورٹ مورٹیلٹی نوڈا وائرس (CMNV) کو ایک خاص بیماری سے جوڑا ہے جسے پرسسٹنٹ آکیولر ہائپرٹینشن وائرل اینٹیریئر یووائٹس (POH-VAU) کہا جاتا ہے۔

انہوں نے اس بیماری میں مبتلا افراد کی آنکھوں کے ٹشوز میں اس وائرس کے شواہد حاصل کیے اور ان میں سے کئی افراد نے حال ہی میں کچی سمندری خوراک یا آبی جانوروں کے ساتھ رابطے کی بھی تصدیق کی۔

اگر یہ تعلق مکمل طور پر ثابت ہو جاتا ہے تو CMNV پہلا ایسا وائرس ہوگا جو آبی حیات سے انسانوں میں منتقل ہو کر آنکھوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ مستقبل میں ایک سنگین صحت کا مسئلہ بن سکتا ہے۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ آبی جانوروں میں پایا جانے والا ایک وائرس انسانوں میں ابھرتی ہوئی بیماری سے منسلک ہے۔

یہ تحقیق گزشتہ ماہ جریدے Nature Microbiology میں شائع ہوئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایرانی وفد کے طیارے میں مناب حملے میں شہید 168 اسکول بچوں کی تصاویر اور خون آلود بستے بھی شامل

Published

on


اسلام آباد: ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر ایک جذباتی منظر سامنے آیا ہے، جہاں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دورانِ پرواز ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے دنیا کی توجہ مناب سانحے کی جانب مبذول کرا دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پوسٹ میں باقر قالیباف نے طیارے کے اندر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “سفر کے دوران یہ میرے ساتھی ہیں۔” تصویر میں جہاز کی نشستوں پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی بچوں کی تصاویر رکھی گئی تھیں، جنہیں پھولوں سے سجایا گیا تھا، جبکہ بچوں کے بستے اور جوتے بھی نمایاں تھے۔

یہ خصوصی پرواز “مناب 168” کے نام سے اسلام آباد پہنچی، جس میں ایرانی وفد اپنے ہمراہ ان معصوم بچوں کی یادیں لے کر آیا جو 28 فروری کو جنگ کے ابتدائی روز مناب کے ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ اس حملے میں کم از کم 168 افراد جاں بحق ہوئے جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔

ایرانی وفد کی جانب سے شہید بچوں کی تصاویر اور ذاتی اشیاء ساتھ لانے کا مقصد نہ صرف انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے بلکہ عالمی برادری کو اس سانحے کی سنگینی کا احساس دلانا بھی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں وہ امریکا کے ساتھ اہم مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کے لیے ایک مضبوط ٹیم اسلام آباد بھیجی گئی ہے جس میں جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف شامل ہیں۔

یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے، اور “مناب 168” پرواز اس کشیدہ صورتحال میں انسانی المیے کی ایک دردناک علامت بن کر سامنے آئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی اقدامات کے تحت ٹریفک ڈائیورژن پلان نافذ

Published

on


غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی اقدامات کے تحت ٹریفک ڈائیورژن پلان نافذ کر دیا گیا ہے، متعدد اہم شاہراہیں بند جبکہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو مکمل طور پر ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس دوران کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے زیرو پوائنٹ جانے والی سرینگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک کا حصہ، شکر پڑیاں روڈ (چاند تارہ چوک سے سیونتھ ایونیو)، جناح ایونیو (خیابان چوک سے بلیو ایریا) اور فیصل چوک سے ٹریل تھری تک مارگلہ روڈ بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسپریس ہائی وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک دونوں اطراف سے بند ہوگی جبکہ 11 اور 12 اپریل کو شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی مکمل پابندی عائد رہے گی۔

شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں، جبکہ لاہور سے پشاور جانے والے روات، چک بیلی روڈ، چکری اور ٹیکسلا موٹروے اختیار کریں۔

اسی طرح فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی طرف موڑا جائے گا، جبکہ بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق توسیعی ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

واضح رہے کہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ چکا ہے جس کے باعث سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مزید سخت کیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending