Connect with us

Today News

وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت

Published

on


وزیر اعظم  شہبازشریف کی زیرِ صدارت کیش لیس اکانومی کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعظم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے تنخواہوں پینشنز اور وینڈرز کو ادائیگیاں راست (RAAST)  کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر منتقل کرنے پر معاشی ٹیم اور اسٹیٹ بینک کی پزیرائی کی۔ 

جولائی 2025 سے جنوری 2026 تک وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے راست کے ذریعے 1.6 ٹریلین کی ادائیگیاں ہوئیں جب کہ وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اب تک 71 فیصد مستحق افراد تک امدادی رقوم کی فراہمی کی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس مستحقین کو رقوم کی فراہمی رمضان کے 12ویں دن تک 24 فیصد جبکہ رواں برس  وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر بروقت اقدامات سے یہ 71 فیصد کی حد عبور کر چکی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ڈیجیٹل بینکنگ سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 127 ملین سے تجاوز کر چکی. 

وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ تمام سرکاری ادارے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام بلز پر QR کوڈ فراہم کریں۔

اجلاس کو وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، BISP، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں نے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا، اجلاس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ایکوسسٹم کے حوالے سے ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی گئی۔ 

وزیرِ اعظم نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے اہداف کے معینہ مدت میں حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، صوبائی چیف سیکریٹریز، اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امن وامان کی عالمی صورتحال، وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

Published

on


بین الاقوامی سطح پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  موجودہ عالمی صورتحال پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا، پارلیمنٹ کو مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈران اور اپوزیشن لیڈرز کو مدعو کر لیا، اپوزیشن لیڈران اور پارلیمانی لیڈران کو ان کیمرہ بریفنگ کل دن 11 بجے دی جائے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اپوزیشن لیڈرز سے رابطہ کریں گے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمانی لیڈران کو موجودہ عالمی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دیں گے، پارلیمانی لیڈرز کا یہ اجلاس کل گیارہ بجے ان کیمرہ ہوگا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران میں اس وقت بھی 33 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار

Published

on



اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور خلیجی ممالک کے فضائی روٹس بند ہونے سے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے مسافر پھنسے ہوئے ہیں، ایران میں اس وقت بھی 33 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔

میڈیا بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظبی میں میزائل گرنے سے ایک پاکستانی شہید ہوا، عراق میں 40 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں بڑی تعداد زائرین کی ہے، قطر میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی موجود ہیں جبکہ وزٹ ویزے پر 1450 افراد آئے ہوئے ہیں، ایران میں اس وقت بھی 33 ہزار پاکستانی موجود ہیں، 300 کے قریب ایرانی شہری بھی پاکستان آئے ہیں، 792 پاکستانی ایران سے واپس آچکے ہیں، ایران سے 64 پاکستانی آذر بائیجان پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے فضائی روٹس بند ہیں، پاکستان سمیت متعدد مالک کے مسافر پھنسے ہوئے ہیں، خلیجی ممالک کے زمینی راستے کھلے ہیں، عمان اور سعودی عرب کے سوا تمام فضائی راستے بند ہیں زمین راستے تو کھلے میں مگر ان میں سفر کرنے میں وقت بہت صرف ہوتا ہے، پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر آذر بائیجان حکومت کے شکر گزار ہیں، باکو سے پروازیں آپریشن ہیں جہاں سے پاکستانیوں نے انخلا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی موجود ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ موجود ہے، نتیجہ سب کے سامنے ہے ایران نے سب سے کم حملے سعودیہ اور عمان میں کیے ہیں۔
 





Source link

Continue Reading

Today News

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان شاہینز ٹیم یو اے ای میں پھنس گئی

Published

on


مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے پاکستان شاہینز ٹیم بھی یو اے ای میں پھنس گئی۔

پاکستان شاہینز کی ٹیم انگلینڈ لائنز کے ساتھ سیریز کے لیے ابوظہبی میں موجود ہیں، لائنز بھی گھر نہیں جا سکے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے فضائی راستے بند ہوچکے ہیں۔

انگلش لائنز ٹیموں کے ساتھ سابق کرکٹرز اینڈریو فلنٹوف اور جونی بیئر اسٹو سمیت 24 کھلاڑی موجود ہیں۔

لائنز اور شاہینز کے درمیان اتوار کو شیڈول میچ منسوخ کردیا گیا تھا، بقیہ تین میچز بھی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انگلش بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے یو اے ای کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انگلینڈ لائنز کے کھلاڑیوں نے ایک روز قبل اپنی حکومت سے خود کو جلد ازجلد یو اے ای سے نکالنے کی درخواست کی تھی۔

جونی بیئر اسٹو نے یو اے ای سے  نکلنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر سے مدد مانگ لی، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے وزیر اعظم اور یواے ای میں برطانوی ایمبیسی کو مخاطب کرکے کہا کہ ہمیں کسی طرح وطن واپس بھجوایا جائے۔





Source link

Continue Reading

Trending