Connect with us

Today News

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی انتخابی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد

Published

on



لاہور:

حلقہ این اے 127 سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، لیکن ٹربیونل نے اس درخواست کو غلط، ناقابل سماعت اور بے بنیاد قرار دیا۔

ملک ظہیر عباس کھوکھر نے متعدد بار سماعت کی تاریخیں لیں اور کیس ملتوی کرنے کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، تاہم وہ اپنے حق میں کسی قسم کے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی نمائندگی کے لیے الیکشن ٹربیونل میں بیرسٹر حارث عظمت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے اور درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے کے باعث الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذر داری خارج کر دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ بھی سماعت کے دوران موجود تھے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور؛ گھریلو ملازم کی 4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

Published

on



کاہنہ میں چوکی ہلوکی پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے چھت پر لے جا کر بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔

بچی کے رونے کی باعث والدہ نے چھت پر جا کر دیکھا تو ملزم زیادتی کی کوشش کر رہا تھا، والدہ حریم بی بی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ملزم بلال کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، بچیوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں پر ایرانی سفیر کا اہم بیان سامنے آگیا

Published

on



اسلام آباد:

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے ایکس پر شیئر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جیسے دوست اور برادر ملک کی جانب سے امریکا-اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت روکنے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کے لیے نیک نیتی، مثبت اقدام اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ میں یہاں چند نکات پیش کروں گا جنہیں میں آئندہ تھریڈز میں بیان کروں گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

دشمن کو حساس معلومات فراہم کرنے پر ایران میں دو ملزمان گرفتار

Published

on


ایران میں حساس معلومات دشمن کو فراہم کرنے کے شبہے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی سیکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایران کے شمال مغربی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے دو افراد کو گرفتار کیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے حساس مقامات کے بارے میں دشمن کو معلومات فراہم کیں۔

رپورٹس کے مطابق الزام میں بتایا گیا کہ ملزمان نے  حساس مقامات کی معلومات امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی ایجنسیوں کو فراہم کیں۔

افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending