Connect with us

Today News

ٹرمپ کی آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر ایران کے بجلی گھروں اور تیل کے کنوؤں پر حملوں کی دھمکی

Published

on



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدہ نہ کرنے اور 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر حملوں کی دھمکی دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا ایران میں اپنی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے ایک نئی اور زیادہ معقول حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے جس میں بڑی پیش رفت ہوچکی ہے۔

ٹرمپ نے لکھا کہ غالب امکان ہے کہ ایران امریکا کا معاہدہ ہوجائے گا لیکن اگر کسی بھی وجہ سے جلد معاہدہ نہ ہوسکا اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کاروبار کے لیے نہ کھولا گیا تو ہم ایران میں اپنے ’’قیام‘‘ کا اختتام ان کے تمام بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، تیل کے کنوؤں اور خارگ جزیرے (اور ممکنہ طور پر تمام ڈی سیلینیشن پلانٹس) کو اڑا کر اور مکمل طور پر تباہ کر کے کریں گے جنہیں ہم نے جان بوجھ کر اب تک نہیں چھیڑا۔

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ یہ کارروائی ہمارے ان متعدد فوجیوں اور دیگر افراد کے بدلے میں ہوگی جنہیں ایران نے سابقہ حکومت کے 47 سالہ ’’دورِ دہشت‘‘ میں قتل کیا اور ہلاک کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس بجلی گھر کو تباہ کریں گے تاہم خدشہ ہے کہ جو بھی سب سے بڑا بجلی گھر ہے پہلے وہ تباہ کیا جائے گا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ 31 دن میں داخل ہوچکی ہے اور کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد ایرانی فوج نے کہا کہ اگر ایران کے ایندھن اور توانائی کے ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں امریکا کے تمام توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گی۔

ٹرمپ کے یہ سخت بیانات اس کے صرف ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جب انہوں نے اس جنگ کو ’’ختم کرنے‘‘ کی بات کی تھی، جو انہوں نے 28 فروری کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مل کر شروع کی تھی، اس وقت جب امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات جاری تھے۔

جمعہ کے روز ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ کہا تھا کہ ’’امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی بڑی فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے پر غور کرتے ہوئے اپنے مقاصد کے حصول کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔”

تاہم حالیہ بیان ان کے پچھلے بیان کی مکمل طور پر نفی کررہا ہے کہ امریکا اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا جس پر برہم ہوکر امریکا نے ایران کے بجلی گھروں اور تیل کے کنوؤں پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان میں انسداد پولیو کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، رواں سال کی دوسری مہم 13 اپریل سے ہوگی

Published

on



پاکستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے جاری اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے جبکہ وزارت صحت نے سال 2026 کی انسداد پولیو مہم کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو، عائشہ رضا فاروق، اور پولیو کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر) انوار الحق سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آئندہ انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تفصیل بریفننگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سال 2026 کی دوسری پولیو مہم ملک بھر میں 13 تا 19 اپریل تک منعقد کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ قطرے پلائے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسدادِ پولیو کے لیے جاری اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے  کراچی کی 12 میں سے 6 سائٹس کے نتائج منفی رپورٹ ہوئے، کیماڑی اور ایسٹ میں متعدد سائٹس بھی منفی قرار دے دی گئیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ بلاک کی تمام 7 سائٹس پولیو وائرس سے پاک ہوگئیں جبکہ لاہور کی 6 میں سے 5 سائٹس کے نتائج منفی رپورٹ ہوئے۔

اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اور عوامی تعاون کے ذریعے پاکستان کو جلد پولیو فری بنایا جائے گا۔

انہوں نے والدین اور سربراہان سے اپیل کی کہ قوم کے مستقبل کے تحفظ کے لیے والدین پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔



Source link

Continue Reading

Today News

آئی ایم ایف کا وفد بجٹ 2026 کا جائزہ لینے پاکستان آئے گا، وزارت خزانہ

Published

on



وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے تحت بجٹ سسٹم میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ کا جائزہ بھی لے گا۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئندہ مالی سال 2027-2026 کے بجٹ کی تجاویز پر کام جاری ہے جبکہ پارلیمانی منظوری کے بغیر اضافی گرانٹس کے اجرا پرپابندی ہے۔

وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس فعال کر دیا گیا، جس کی مدد سے بار بار بجٹ میں تبدیلیاں روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومتی اخراجات اور بجٹ میں ہم آہنگی بہتر ہوگی، حکومت نے بجٹ بنانے کا طریقہ مزید شفاف بنانے کی یقین دہانی کرا دی۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی ہنگامی فنڈز رکھا جائے گا، رواں مالی سال اس مد میں 300 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

وزارت خزانہ کے متعلقہ دفاتر کو بجٹ اصلاحات کی ذمہ داری سونپ دی گئی، بجٹ پر مکمل کنٹرول کیلئے نئے اصول متعارف کرائے جائیں گے۔ نئی حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاروں اور عالمی اداروں کا اعتماد بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق رواں مالی سال مشرق وسطیٰ کشیدگی سے ترقیاتی بجٹ پرکٹ لگانا پڑا، آئندہ سال ترقیاتی منصوبوں کو سال کے درمیان کٹوتیوں سے بچانے کی کوشش ہوگی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایف ایف کا وفد بجٹ کی تیاریوں اوراصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے جلد پاکستان آئے گا، حکومت نے مالی نظم و ضبط بہتر بنانے اور بجٹ فیصلوں میں تاخیرکم کرنے کیلئے اقدامات کے حوالے سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی بھی کرائی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ کی لائن پھٹ گئی، کراچی کے کئی علاقے پانی سے محروم

Published

on



کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون کیوجہ سے 72 انچ کی لائن پھٹ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انج کی لائن نمبر 5 ایک با پھر پھٹ گئی جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔

لائن پھٹنے کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی جبکہ 24 سے 48 گھنٹے شہر میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر رہے گی۔

واٹرکارپوریشن حکام نے کہا ہے کہ صورت حال کے پیش نظر شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ 

واٹر کارپوریشن حکام نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ماثرہ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اور بدھ تک شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر آنے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب  بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے سیکنڈ فیز اور کے تھری پمپ ہاوس کے 4 پمپس بند ہوگئے جبکہ 72 انچ کی لائن ایک بار پھر پھٹ گئی جس کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا اور بڑاعلاقہ زیر آب آگیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام شروع کردیا گیا جو 24 گھنٹے میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے تاہم اس خرابی کی وجہ سے سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق کورنگی،لانڈھی، شاہ فیصل کالونی ، ملیر، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا، پی آئی بی کالونی  ضلع وسطی کے علاقے بھی متاثر ہوں گے۔



Source link

Continue Reading

Trending