Today News
ٹرمپ کے خطاب کے دوران اعلیٰ امریکی عسکری و سیاسی قیادت بھی موجود
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی خطاب کے دوران وائٹ ہاؤس کے کراس ہال میں اعلیٰ امریکی عسکری اور سیاسی قیادت بھی موجود رہی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق خطاب کے دوران امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ڈین کین اور پیٹ ہیگسیٹ نے بھی خطاب کو براہ راست سنا۔
اس کے علاوہ وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت ٹرمپ کابینہ کے دیگر ارکان نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔
تقریب کے دوران اعلیٰ فوجی حکام کی موجودگی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
Today News
امریکا نے وینزویلا کی عبوری صدر پر عائد پابندیاں ختم کردیں
امریکا نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سابق نائب صدر اور مادورو کی اتحادی اور عبوری صدر ڈیلسی کی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے کیے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی توانائی اور داخلہ سیکریٹریوں کو ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ کراکس کے دوروں پر بھیجا جہاں امریکا کے لیے وینزویلا سے تیل فروخت کرنے کا معاہدہ کیا گیا جبکہ تیل اور کان کنی کے شعبوں میں تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا تھا۔
واضح رہے کہ مارچ میں امریکا نے ڈیلسی کو وینزویلا کے رہنما کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا، جس سے اُن کی حکومت کے لیے امریکا میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور بیرون ملک وینزویلا کی ملکیت والی کمپنیوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنا ممکن ہوا۔
ڈیلسی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور مضبوط کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ پیش رفت ہمارے ملک کی جدید طرز پر تعمیر کو قابل بنائے گی اور ہمارے لوگوں کے فائدے کے لیے دوطرفہ تعاون کے موثر ایجنڈے کی ضمانت دے گی۔
Today News
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی:
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اپریل 2026ء کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے ساتھ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خارجیوں کے اس گروہ کو نشانہ بنایا۔ درست اور مہارت سے کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
اس جھڑپ سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے میں ناکام رہی ہے۔ افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ مہم عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔
انہوں نے کامیاب کارروائی میں 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Today News
افغان طالبان رجیم کی نااہلی؛ معیشت کےبعدسماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر
طالبان رجیم کی نااہلی کے نتیجے میں افغانستان کی معیشت کےبعدسماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔
افغان طالبان رجیم کی تمام ترتوجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی اورخطےمیں عدم استحکام پھیلانےپرمرکوز ہے اور طالبان رجیم کی غفلت سے صحت کا نظام مفلوج ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں۔
افغان میڈیا کابل ٹریبون کے مطابق افغانستان کےصوبہ بدخشاں میں طبی عملےکی گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ہڑتال جاری ہے۔ بدخشاں کےطبی مراکزمیں ادویات اور دیگرضروری طبی سامان کی شدیدقلت پیدا ہوگئی ہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق حالیہ مہینوں میں کئی ملازمین کی برطرفی کے علاوہ انتظامی تبدیلیوں سے نظام صحت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ پسماندہ علاقوں کےعوام کی مشکلات میں مزیداضافہ اورصورتحال سنگین بحران کی شکل اختیار کرگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بدخشاں میں طبی عملےکی ہڑتال اس بات کاواضح ثبوت ہےکہ طالبان رجیم بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ افغان طالبان کی تمام تر توجہ عوامی فلاحی وبہبود کے بجائے آمرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنا غیرقانونی تسلط مضبوط کرنے پرمرکوز ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper
-
Today News1 week ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News1 week ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے