Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ہیسن کی من مانیاں گرین شرٹس کو لے ڈوبیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں مائیک ہیسن کی من مانیاں گرین شرٹس کو لے ڈوبیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم سپرایٹ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی، غیر معیاری کارکردگی پر کھلاڑیوں پر ہر جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، البتہ اس میں صرف پلیئرز ہی ذمہ دار نہیں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا بھی اہم کردار ہے۔
انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق کوچ نے نہ صرف سلیکٹر بلکہ کپتان کا کام بھی سنبھالا ہوا تھا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انہیں اختیارات دیے لیکن وہ حد سے تجاوز کر گئے۔
ان من مانیوں کا ٹیم کو شکست کی صورت میں نتیجہ بھگتنا پڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ ورلڈکپ سے قبل سلیکٹرز نے جو اسکواڈ منتخب کیا اس میں بابر اعظم شامل نہ تھے، البتہ ہیسن نے زور دے کر انہیں ٹیم کا حصہ بنوایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دوران مڈل آرڈر کمزور تھا لہذا سینئر بیٹر کی شمولیت ضروری ہے، یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور بابر بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔
مسلسل ناکامیوں کے باوجود صائم ایوب کو کھلانے کی وجہ سے فخر زمان کو باہر بیٹھنا پڑا، اسی طرح سلمان علی آغا کو تیسری پوزیشن پر بھیجنے کا فیصلہ بھی بیک فائر کر گیا۔
پلئینگ الیون، ٹاس جیت کر کیا کرنا ہے اس قسم کے فیصلوں میں بھی کوچ پیش پیش ہوتے، سلمان آغا کمزور کپتان ثابت ہوئے اور اپنی کوئی بات نہیں منوا سکے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ہیسن کا اس حد تک کنٹرول رہا کہ کس بولر کو کب بولنگ دینا ہے یا بیٹنگ میں کسے کب بھیجنا ہے یہ بھی وہی طے کرتے۔
بھارت سے میچ میں عثمان طارق کو تاخیر سے بولنگ دینے کا فیصلہ ہیسن اور بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے کیا، انہوں نے ہی ابرار احمد کو باہر کیا تاکہ شاداب خان کی جگہ کو خطرہ نہ ہو۔
انگلینڈ کیخلاف میچ میں جب عثمان طارق نے اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ لے لی تو حیران کن طور پر ان سے اگلا اوور کروانے کے بجائے صائم ایوب کو گیند تھما دی گئی، اس کی ہدایت بھی کپتان کو کوچ سے ملی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سلمان آغا کی غلطی یہ تھی کہ وہ ہیسن کی ہر بات پر عمل کرتے رہے۔
اس سے قبل دورہ ویسٹ انڈیز میں جب اس وقت کے ون ڈے کپتان محمد رضوان کو کوچ اسی طرح میدان میں ہدایات بھیجتے رہے تو انہوں نے عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر ہیسن ان سے ناراض ہو گئے تھے۔
بعض سینئر کھلاڑی اس پر بھی ناخوش رہے کہ کوچ نے کبھی انہیں ڈراپ کرنے کی وجہ نہ بتائی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی کو کوچ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ موصول ہو چکی ہے، البتہ فوری طور پر کسی فیصلے سے گریز کرتے ہوئے انہیں بنگلادیش کے دورے پر ٹیم کے ساتھ ہی بھیجا جائے گا، البتہ اس کے بعد پوزیشن پر برقرار رہنا یقینی نہیں لگتا۔
Today News
اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
فیصل ٹاؤن پولیس نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والے 2 رکنی چور گروپ گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گروپ کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان فیصل ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں مختلف اے ٹی ایم کے باہر ریکی کرتے۔ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے آئے شہریوں سے ملزمان دھوکے سے کارڈ تبدیل کر لیتے تھے۔
گروپ نے چند روز قبل قیصل ٹاون میں پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم کو لوٹا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں2 ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گرفتار گروپ سے لوٹی گئی 85000 نقدی چوری شدہ موٹر سائیکل و پستول برآمد ہوئی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ عمران اور انس گرفتار تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
Today News
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر غیر یقینی کے بادل چھاگئے
خطے میں حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر غیر یقینی کے بادل چھا گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش سے قبل سیکیورٹی اور سفری انتظامات کا از سرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اگرچہ فی الحال طے شدہ شیڈول برقرار ہے تاہم ابھی صورتحال غیر یقینی ہے، ورلڈ کپ کے بعد پاکستان ٹیم کی پہلی اسائنمنٹ یہی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ہے۔
میچز 11، 13 اور 15 مارچ کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے، اسکواڈ کی روانگی 9 مارچ کو متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہ ہوا تو ٹیم طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی بنگلادیش روانہ ہوگی تاہم کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر متبادل حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔
آئندہ چند روز میں سلیکشن کمیٹی ون ڈے اسکواڈ کے حوالے سے اہم مشاورت کرے گی، اب ٹیم انتظامیہ کی نظریں آئی سی سی ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، اسی تناظر میں ون ڈے فارمیٹ کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیم کمبی نیشن میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مضبوط اور متوازن ٹیم کی تشکیل کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے پر غور ہونے لگا، غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم اور محمد نواز سمیت چند کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
سیریز کا انعقاد ہونے پر صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں لیا جائے گا، انہوں نے حالیہ ورلڈکپ میں بہترین کھیل پیش کیا تھا۔
چونکہ فوری طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے، اس لیے اسکواڈ کے حوالے سے جلد بازی میں فیصلہ متوقع نہیں، البتہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 سے 6 انڈر پرفارمرز کو بتدریج باہر کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم نے گزشتہ برس شاہین آفریدی کی قیادت میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلی تھیں۔
Today News
امریکا کی ہنگامی ایڈوائزری، 14 مشرق وسطیٰ ممالک فوراً چھوڑنے کا حکم
واشنگٹن / اوٹاوا: امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل (بشمول مغربی کنارے اور غزہ)، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی شہری حفاظتی خدشات کے باعث فوری طور پر اپنے طور پر ان ممالک سے نکل جائیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خطرہ موجود ہے۔ شہریوں کو فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
دوسری جانب کینیڈین حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو دبئی فوری چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ کینیڈین حکام نے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کیا جائے بلکہ زمینی راستے سے سعودی عرب یا سلطنت عمان پہنچنے کی کوشش کی جائے۔
عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی کے باعث مختلف ممالک اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر رہے ہیں۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition