Connect with us

Today News

پاکستان نے گریٹر اسرائیل کے خواب کو ایک بار پھر چکنا چور کر دیا، حافظ طاہر محمود اشرفی

Published

on


چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اتحادِ امت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور اس حوالے سے علماء کرام کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اتحادِ امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران میں پاکستان کی قیادت کا مثبت کردار کسی سے مخفی نہیں اور پاکستان عالمی امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا پرچم عزت اور وقار کی علامت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر امن کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ایران بھی پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب ممالک کو جنگ میں دھکیلنے کی سازش کر رہا ہے تاہم پاکستان نے گریٹر اسرائیل کے خواب کو ایک بار پھر چکنا چور کر دیا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دن رات محنت کر رہے ہیں اور ملک میں وحدت و یکجہتی برقرار رکھنا علماء کرام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صہیونیت کے عزائم کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملے کے بعد سے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا نہیں کی جا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے اور اب یہ قابل قبول نہیں کہ ہم لاشیں بھی اٹھائیں اور مذاکرات بھی کریں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے مطالبہ کیا کہ ملا ہیبت اللہ واضح حکم جاری کریں کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ سے متعلق بڑی خبر!

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ پارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

وزیرتعلیم نے اسکول طلبا کو خوشخبری سنادی

Published

on



سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا اور ہفتے میں دو دن تعطیل ہوگی۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نئے تعلیمی سال کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت اسکولوں میں ہفتے میں دو دن تعطیل کا اعلان کیا ہے، صوبہ بھر کے اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار دو دن کی تعطیل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی تعطیل کا فیصلہ حکومت کے آئندہ حکم نامہ تک جاری رہے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ نئے سال میں اساتذہ کی محنت، طلبہ کی دلچسپی اور والدین کے جذبے کے لیے نیک خواہشات ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ

Published

on



اسلام آباد:

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں16سو ارب روپے سے زائد اضافے کے ساتھ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 15 ہزار 600 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دیدی۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے کئی مطالبات کردیے ہیں جس کے تحت اگلے مالی سال ٹیکس ہدف میں 16سو ارب روپے سے زائد اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول سمیت ایندھن پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے، اسی طرح آئی ایم ایف نے سولر صارفین پر بھی 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر زور دیا ہے اور نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے اور نئے بجٹ میں ٹیکس ہدف 15 ہزار 600 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی ہے جبکہ رواں سال 14 ہزار 131 ارب کا ہدف کم کرکے 13 ہزار 979 ارب رکھا گیا تھا، ہدف میں 152 ارب کمی کے باوجود 8 ماہ میں 428 ارب روپے شارٹ فال ہوا۔

حکام ایف بی آر کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولی میں کمی 600 ارب سے بڑھنے کا خدشہ ہے اور رواں ماہ (مارچ) میں اب تک 865 ارب سے زائد کی وصولی، ہدف 1367 ارب ہے، جنگ کے باعث درآمدات متاثر، مہنگے تیل سے کاروباری سرگرمیوں میں کمی وجہ قرار دیا گیاہے۔

ایف بی آر سپر ٹیکس اور سرچارج کی وصولی سے خسارہ پورا ہونے کے لیے پُرامید ہے جبکہ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے مزید بات چیت ہوگی۔





Source link

Continue Reading

Trending