Connect with us

Today News

پاکستان کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید

Published

on



وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ذرائع، خصوصاً سوشل میڈیا پر ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں پاکستان کی جانب سے امن و مذاکرات کے فروغ کے لیے مبینہ اقدامات کو سرکاری ذرائع سے منسوب کیا گیا ہے، تاہم یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ذرائع سے منسوب تمام ایسے بیانات غلط ہیں اور وزارت خارجہ کی جانب سے اس نوعیت کی کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

ترجمان نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ جمعہ کو وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، جس میں ایسے معاملات کو شامل کیا گیا جن پر نہ بات ہوئی اور نہ ہی کوئی اشارہ دیا گیا۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی حساس صورتحال کے پیش نظر ذمہ دارانہ صحافت اور محتاط سفارت کاری کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے میڈیا پلیٹ فارمز پر زور دیا کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور درست و مستند معلومات کے لیے صرف سرکاری بیانات اور میڈیا ریڈ آؤٹس پر انحصار کریں۔

ترجمان کے مطابق موجودہ حالات میں غیر مصدقہ خبروں کا پھیلاؤ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے، اس لیے ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں شادی کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی، ملزم گرفتار

Published

on



اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 9 میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ معظم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کے بعد دولہے کے والد اور بھائی کو ابتدائی طور پر تحویل میں لیا گیا، جبکہ مرکزی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک اور واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 میں پیش آیا، جہاں 39 سالہ خاتون نجمہ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوئیں۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون کو لگنے والی گولی ممکنہ طور پر اسی شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہرشعبے پر پڑے گا،ایکسپریس فورم

Published

on



ایران اور امریکا اسرائیل جنگ سے دنیا کی معیشت ہل گئی ہے، اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، 78 برسوں سے ہم کرائسس میں ہیں، کسی نے ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی، اب تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اثر ہر شعبے پر پڑے گا، غریب مزید پسے گا،ڈیزل مہنگا ہونے سے زراعت بھی متاثر ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار ماہرین معاشیات اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے ’’مشرق وسطیٰ جنگ اور معاشی چیلنجز ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا،فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔

سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں انجم نثار نے کہا کہ ایران پر مذاکرات کے دوران امریکا  نے جنگ مسلط کی جس سے پوری دنیا کی معیشت کو دھچکا لگا،ایران نے مجبوراً جوابی حملے کیے، عرب و دیگر ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، آبنائے ہرمز کو بند کر دیا جس سے دنیا میں کرائسز پیدا ہوگیا، شکر ہے کہ ہمارے ہاں پٹرولیم مصنوعات کی قلت نہیں،بھارت میں لائنیں لگی ہیں،تیل کی قیمت میں اضافے کا بوجھ ہر شعبے اور عوام پر پڑے گا۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ امریکہ  نے شمالی کوریا، ویتنام، عراق اور افغانستان میں مار کھائی، اب اس نے ایران پر حملہ کر دیا ، اسرائیلی کہہ رہے ہیں کہ انہیں اس جنگ کا معلوم تھا، انہوں نے شیئرز خرید لیے اور اب فائدہ حاصل کر رہے ہیں،اب اس جنگ اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں، پاکستان، چین اور بھارت کی تیل سپلائی کو بند کرنا بھی اس جنگ کا مقصد تھا، امریکہ کے پاس تیل بھی ہے، افرادی قوت بھی اور پیسہ بھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف بھی کہتا ہے کہ فسکل مینجمنٹ کریں، اس وقت ضروری ہے کہ نظام میں شفافیت لائیں ، کرپٹ عناصر کا قلع قمع کریں اور تھنک ٹینک بنائیں،شارٹ ٹرم منصوبہ بندی یہ ہونی چاہیے کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں، بارڈر پر ایرانی آئل سمگل ہو رہا، اس پر آنکھیں بند کرلیں، افغانستان سے دوستی کریں،آئی پی پیز سے چھٹکارہ حاصل کریں،سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد ندیم قریشی نے کہا کہ 78 برسوں سے ہم کرائسس میں ہیں ۔



Source link

Continue Reading

Today News

آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی کیلیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی

Published

on



انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کو آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بجلی کے شعبے کے لیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دیدی ہے، تاہم اس کے ساتھ جنوری 2027 میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی نئی شرط بھی عائد کر دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق اس سبسڈی میں سے تقریباً 300 ارب روپے بجلی چوری اور بلوں کی کم وصولی کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ آئندہ سال جنوری میں سالانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، جس میں عالمی توانائی مارکیٹ خصوصاً مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات شامل ہوں گے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے لاگت کی مکمل وصولی کو یقینی بنایا جائیگا، جبکہ مختلف صارفین پر اس کا بوجھ متوازن انداز میں تقسیم کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 830 ارب کی سبسڈی کی منظوری تو دی ہے، تاہم یہ حکومت کی طلب سے 16 فیصد کم ہے، اس رقم میں ٹیرف ڈیفرنس، سابق فاٹا کے واجبات، زرعی ٹیوب ویلز، اور سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی شامل ہے۔

حکومت نے ایک بار پھر یقین دلایا ہے کہ بجلی کے شعبے کی مالی بہتری کیلئے اصلاحات جاری رکھی جائیں گی، مگر ماضی کی طرح قیمتوں میں اضافے کے باوجود سرکلر ڈیٹ میں کمی نہ آنا پروگرام کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دینے کی اجازت نہیں دی، حالانکہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جسے ماہرین ایک تضاد قرار دے رہے ہیں۔

حکومت نے آزاد بجلی پیدا کرنیوالے اداروں کے ساتھ واجبات کے معاملات جون 2026 تک حل کرنے اور کے الیکٹرک کے ساتھ تنازع دسمبر 2026 تک نمٹانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending