Connect with us

Today News

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published

on



 پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 4۔4  ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں کا پہاڑی سلسلہ ہندوکش تھا۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین  گہرائی 95 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیراعظم کے فیلڈمارشل، سروسز چیفس، سیاسی قائدین سے ٹیلی فونک رابطے، عید کی مبارک باد

Published

on



وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سروسز چیفس، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف اف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور  بحری افواج کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سروسز چیفس کو عید کی مبارک باد دی۔

وزیر اعظم نے سروسز چیفس سے گفتگو میں عید کے دن اہل و عیال سے دور، پاکستان کی حفاظت کیلیے سرحدوں پر موجود سیکیورٹی فورسز کے سپاہیوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزرائے اعلی اور سیاسی قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے عید کی مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر سندھ نہال ہاشمی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کو بھی بذریعہ ٹیلی فون عید کی مبارک باد دی۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کی اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے اتحادی جماعتوں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ 

شہباز شریف نے سربراہ جمیعت علما اسلام مولانا فضل الرحمن، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان، صدر بلوچستان عوامی پارٹی سردار خالد حسین مگسی، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور سینئیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری سالک حسین سے بھی ٹیلی فونک گفتگو اور عید کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کا ایف 16 طیارہ مار گرایا

Published

on


ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی مرکزی فضائی حدود میں اسرائیل کے ایف سولہ لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی صبح تین بج کر پینتالیس منٹ پر کی گئی اور جدید فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران دو سو سے زائد دشمن فضائی اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں ڈرون کروز میزائل اور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس کا ایک لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں کارروائی کے دوران فضائی دفاعی نظام کی زد میں آیا تھا لیکن پائلٹ نے بروقت خطرے کو محسوس کیا جس کے باعث طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس نے طے شدہ ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایران کے جوہری مرکز نطنز کو نشانہ بنایا ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سب کچھ کنٹرول میں ہے اور تابکار کا اخراج نہیں ہوا۔

ادھر ایران نے کئی ہزار کلومیٹر دور امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ جسے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فوجی اڈّہ ڈیاگو گارشیا جزیرہ میں واقع ہے جو ایران کے سب سے جنوبی جغرافیائی مقام، پاسبندر کی بندرگاہ سے 3,800 کلومیٹر دور ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ایران کے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی رینج 2000 سے 2500 کلومیٹر کے درمیان ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پنڈی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، بھائی اور بیٹا زخمی

Published

on



راولپنڈی:

تھانہ گوجرخان کے علاقے اسکیم دو میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ بھائی اور بیٹا زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری محمد علی نے پولیس ایمرجنسی پر اطلاع دی کہ اس کے بھتیجے سبطین کا اذان نامی شخص و دیگر سے جھگڑا ہوا ہے، اذان وغیرہ کے ساتھ 7 افراد آئے اور فائرنگ شروع کردی جس سے 44 سالہ کزن مرزا گلتاسب  گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا اس کا بھائی ممریز اور بیٹا مرزا بلال شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شواہد جمع کرلیے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending