Connect with us

Today News

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

Published

on



پشاور کے نواحی علاقےحسن خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو شہید کیا۔ پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ مبینہ دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے۔

واقعے کی سی ٹی ڈی اور پولیس ٹیموں نے تفتیش شروع  کردی ہے۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ڈیوٹی پر تھا، فائرنگ کے وقت پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا اور اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاسکا۔

واقعے کے بعد فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا،

بعد ازاں شہید مقتدر خان کی نمازجنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، کمانڈر 102 بریگیڈ بریگیڈیئر مبشر، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، پاک فوج کے اعلیٰ حکام، ڈویژنل ایس پیز اور پولیس افسران سمیت جوانوں اور لواحقین نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسدخاکی کو سلامی پیش کی جبکہ اعلیٰ حکام نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر خان جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے عزم دہرایا کہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کو بہت جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ابھی کافی میچز ہیں خامیاں دور کر کے کامیابی کی کوشش کریں گے، اسامہ میر

Published

on



پی ایس ایل 11 میں اپنے پانچویں میچ میں تیسری شکست سے ہمکنار ہونے والی دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کے اسامہ میر نے کہا ہے کہ ٹیم کمبینیشن تبدیل ہونے سے کارکردگی پر اثر پڑا ہے،اگلے میچز میں خامیاں دور کر کے کامیابی کی کوشش کریں گے۔

ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے ہاتھوں 76 رنز سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 30 سالہ انٹرنیشنل اسامہ امیر نے کہا کہ غلطیاں کرنے سے ہمیں شکست کا سامنا رہا ، کوشش  ہوگی کہ  اگلے میچز میں کم بیک کریں، کمبینیشن بدلنے سے بھی ٹیم پر اثر پڑا،لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے میں فاسٹ بولنگ پر توجہ رہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی کی کنڈیشنز قدرے مختلف ہیں، کراچی میں اسپن بولنگ کو کنڈیشن کے مطابق استعمال کیا، اب تک  ہم نے ڈے میچز کھیلے ،ابھی نائٹ میچَز کھیلنا ہیں،غلطیوں سے ہمیں سیکھنا ہے اور یہ اگلے میچ میں نظر بھی  آئے گا۔

دوسری جانب میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے31 سالہ  بیٹر کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ پاور پلے کو درست انداز میں استعمال کرنے سے اچھی بیٹنگ رہی،گزشتہ میچ کی طرح ہفتہ کو لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے بھی دوسرے اینڈ سے بابر اعظم کی بہترین سپورٹ ملی ،48 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگ کھیلنے والے کوشل مینڈس نے کہا  کہ وہ مقامی کنڈیشنز کو اچھا سمجھ چکے ہیں۔

گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف سینچری جڑنے والے کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ 52 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز سےان کے اعتماد میں اضافہ ہوا تھا، بابر اعظم کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ فارم میں آگئے ہیں،بابر اعظم کھیلے ہوئے گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے، پیر کواگلے میچ  میں پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست  ملتان سلطانز کو قابو پا کرفتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں کھیلنا اچھا لگتا ہے،یہاں کی وکٹ بہت اچھی اور بیٹرز کو سپورٹ کرتی ہیں،فاسٹ بولرز کو اس طرز کی وکٹ پر کھیلنا زیادہ مشکل نہیں لگتا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران اور اسکی پراکسیز کیخلاف ہماری فوجی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے؛ اسرائیل

Published

on


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ خطے میں ایران اور اس کی پراکسیز کے خلاف ہماری فوجی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے عوام سے خطاب میں کیا۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن اسرائیل کی کارروائیاں ابھی مکمل نہیں ہوئیں۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تاریخی نتائج حاصل کیے ہیں، ایرانی قیادت کو ختم کیا، فوجی طاقت تباہ کی لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم کے ذخائر کو یا تو کسی معاہدے کے ذریعے ختم کیا جائے گا یا پھر دیگر طریقے استعمال کیے جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ایران جنگ بندی کے لیے بے چین ہے اور اس کی حکومت کمزور ہو چکی ہے اور وہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

نیتن یاہو نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے لبنان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی منظوری دے دی ہے جو آئندہ ہفتے واشنگٹن میں متوقع ہیں۔

تاہم انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو دور رس ہونا چاہیئے جس میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا سب سے اوّل ایجنڈا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں جاری ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

امریکی جہازوں کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ جھوٹا ہے؛ ایرانی فوج

Published

on


ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے اور ایک نیا محفوظ راستہ بنانے کے لیے امریکی جہازوں کی آمد کا دعویٰ سختی سے مسترد کردیا۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیا کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

ایرانی کمانڈر نے امریکی جہاز کے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بحری جہاز کی نقل و حرکت اور گزرگاہ کا اختیار ایران کی مسلح افواج کے ہاتھ میں ہے۔

یاد رہے کہ چند گھنٹوں قبل امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے دو جنگی جہازوں نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے اور ایک محفوظ راستہ تیار کرنے کے مشن میں حصہ لیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ دونوں جہاز بارودی سرنگیں ہٹانے کے مشن کو شروع کرنے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج میں داخل ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی میں آبنائے ہرمز کو کھولنے پر بھی اتفاق ہوا تھا لیکن اب بھی کئی بحری جہاز اس اہم گزرگاہ سے گزرنے سے قاصر ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ بحری جہازوں کو بارودی سرنگوں کے علاوہ ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل حملوں کا خطرہ بھی ہے جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے۔

قبل ازیں امریکی حکام نے بتایا تھا کہ ایران نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ان بارودی سرنگوں کو بچھایا تھا اور اس کا مکمل ریکارڈ بھی محفوظ نہیں رکھا جب کہ کئی مائنز کے لہروں کے ذریعے سرک جانے یا بہہ جانے کا بھی خدشہ ہے۔

امریکی حکام نے یہ بھی کہا تھا کہ زمین میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی نسبت سمندری بارودی سرنگوں کو بچھانا اور پھر اسے کلیئر کرنا زیادہ مشکل کام ہے جس کی صلاحیت ایران کے پاس نہیں۔

اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کو صاف کر رہا ہے جو کہ ان ممالک کو کرنا چاہئے تھا جو امریکا پر سب سے زیادہ تنقید کرتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending