Connect with us

Today News

چین کی ایران کو دفاعی نظام کی فراہمی سے متعلق امریکی دعووں کی تردید

Published

on


چین نے امریکی ایجنسیوں کی جانب سے کیے گئے اُن دعووں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چین ایران کو جدید دفاعی نظام فراہم کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ وہ ایران کو ہفتوں کے اندر نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چین نے ایسی رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

سی این این کے مطابق واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ نے جاری جنگ میں شامل کسی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے ہیں۔

چین کی جانب سے یہ بیان میڈیا پر گردش کرنے والے ان دعوؤں کے جواب میں آیا ہے کہ چین ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے، ایسا اقدام جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

چینی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، بیجنگ کی جانب سے کسی بھی فریق کو مسلح نہ کرنے کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں رینجرز کی کارروائی؛ ٹینگو گروہ کے 3 کارندے گرفتار

Published

on



کراچی:

سندھ رینجرز نے پٹھان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹینگو گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں کریم اللہ عرف لالہ ، صابر حسین اور مزمل شاہ شامل ہیں، جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔ ملزمان سے موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی  ہے۔

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں 300 سے 400 موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزم کریم اللہ عرف لالہ نے رمضان میں 30 موبائل فونز چھیننے کا انکشاف کیا  جب کہ گرفتار مزمل شاہ پولیس مقابلے میں اہلکار کو زخمی کرنے میں ملوث رہا ہے ۔

اسی طرح گرفتار ملزم صابر حسین چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث رہا ہے ۔

گروہ کے 2 ارکان پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل میں ہیں ، جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے جاری ہیں۔

 گرفتار ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں ۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا  ہے۔ واضح رہے کہ ٹینگو گروہ کراچی کے مختلف علاقوں بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، سائٹ ایریا ، اتحاد ٹاؤن اور منگھو پیر میں وارداتوں سرگرم رہا ہے ۔





Source link

Continue Reading

Today News

جے ڈی وینس کو پاکستان آنے سے روکنے کیلئے مودی کی پنڈتوں کو 3، 3 ہزار روپے دیکر پرارتھنا

Published

on


امریکی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھارتی میڈیا کی سنسنی خیز اور من گھڑت خبریں سوشل میڈیا صارفین کیلئے ہنسی اور قہقہوں کا سامان بن گئیں۔

جہاں ایک طرف پاکستان دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانے اور لاکھوں انسانوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے وہیں بھارتی میڈیا اپنے روایتی غیر ذمہ دارانہ رویے اور پاگل پن سے باز نہیں آیا۔ 

کامیاب سفارتکاری کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کو ملنے والی پذیرائی سے بوکھلائے بھارتی ٹی چینلز احمقانہ دعوے کرنے لگے۔

بھارتی ٹی وی انڈیا ٹوڈے پر اینکر نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے خبر موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ جے ڈی وینس پاکستان نہیں پہنچیں گے اور ممکنہ طور پر دورانِ سفر اپنا رخ تبدیل کر کے امریکا واپس جا سکتے ہیں۔

بھارتی اینکر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ امریکا اس بات کو سمجھے گا کہ جے ڈی وینس کو پاکستان نہیں آنا چاہیے، کوئی بھی پاکستان کو اس کا (جنگ بندی ) کریڈٹ نہیں دینا چاہتا۔ 

 بھارتی اینکر نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پدمنابھ سوامی مندر میں دعائیں ہو رہی ہیں جہاں وزیر اعظم مودی نے مقامی پنڈتوں کو 3000 روپے فی کس دیے ہیں تاکہ وہ اس بات کی دعا شروع کریں کہ جے ڈی وینس کا طیارہ پاکستان نہ پہنچ سکے اور درمیان سے واپس پلٹ جائے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کامیابی سے بھارت اپنے حواس کھو بیٹھا ہے اور دنیا کو درپیش اس نازک صورتحال کے موقع پر بھی بھارتی میڈیا اپنی احمقانہ حرکتوں سے باز نہیں آرہا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی جبکہ  چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 746 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ فی 10 سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے کی سطح پر آ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں چاندی کے نرخ بڑھ گئے، جو فی تولہ 50 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 64 روپے کی سطح پر آ گئے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 913 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔





Source link

Continue Reading

Trending