Connect with us

Today News

کامیاب سفارتکاری اور پائیدار معاشی اصلاحات سے پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

Published

on


کامیاب سفارتکاری اور پائیدار معاشی اصلاحات کی بدولت پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہونے لگا۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق مارچ 2026 میں ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو فروری کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں، مالی سال 2026 کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو سالانہ بنیاد پر 8 فیصد زیادہ ہیں۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ مالی سال 2025 کے 38 ارب ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2026 میں ترسیلاتِ زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، بیرونِ ملک مقیم پاکستانی مسلسل ملکی معیشت کی ترقی اور مالی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ موجودہ عالمی حالات کے باوجود ترسیلاتِ زر کی آمد میں استحکام برقرار ہے اور مستقبل میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی ریکارڈ ترسیلات زر حکومت پر بھرپور اعتماد کی عکاس ہیں، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں خوش آئند پیشرفت کے باعث پاکستان ایک بااعتماد اور مضبوط معاشی قوت بن چکا ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کی دہلیز پر نمازی قتل

Published

on



نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون میں گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کی دہلیر پر ایک نمازی جاں بحق ہوگیا، مقتول کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی ون فاروق اعظم مسجد کی دہلیز پر جمعہ کی الصبح نماز فجر کے وقت گھات لگائے بیٹھے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک نمازی جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پہلے خواجہ اجمیر نگری تھانے جہاں سے پولیس کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ ریحان ولد غلام نبی کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے، مقتول کو سر پر ایک گولی ماری گئی ہے اور اسی علاقے میں سیکٹر فائیو سی ون رحمانیہ موڑ کے قریب کا رہائشی تھا۔ مقتول کی والدہ حیدرآباد گئی ہوئی تھیں۔

مقتول نے 6 ماہ قبل شادی کی تھی، مقتول نے جس خاتون سے شادی کی تھی اس سے وہ بچپن سے محبت کرتا تھا تاہم خاتون کی اس کے گھر والوں نے پہلے کسی دوسرے شخص کے ساتھ شادی کر دی تھی، خاتون کا پہلے شوہر سے ایک 12 سال کا بیٹا بھی ہے تاہم خاتون نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لیکر ریحان سے شادی کر لی تھی۔

واقعے کے وقت مقتول فجر کے نماز پڑھ کر مسجد کے گیٹ سے باہر آرہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول کے سپر پر عقب سے ایک گولی لگی تھی۔

تحقیقاتی پولیس کو شبہ ہے کہ مقتول کو اس کے پہلے شوہر نے ہی قتل کیا ہے تاہم واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

گھر سے گردن کٹی لاش برآمد، لکڑی کاٹنے والی آری اور خودکشی کا نوٹ  بھی موجود

Published

on



لاہور:

تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں واقع ایک گھر سے وسیم جبار نامی شخص کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی گردن لکڑی کاٹنے والی آری سے کاٹی گئی، جو موقع سے ملی ہے۔ پولیس نے مقتول کی جیب سے ہاتھ سے لکھا خودکشی کا نوٹ بھی برآمد کر لیا ہے۔

وقوعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

مقتول کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد قریبی مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال قتل یا خودکشی کے اصل محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔

یومِ دستور (10 اپریل) کی مناسبت سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری کا دن قومی جذبے سے منا رہے ہیں اور اس موقع پر دستور کے معماروں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئین عوام اور ریاست کے مابین ایک مقدس معاہدہ ہے جو دونوں کے حقوق و فرائض کا قانونی، اخلاقی اور انتظامی تعین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 اپریل 1973 کو منظور کیے گئے متفقہ آئین پاکستان نے ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام حکومت اور ریاست پاکستان کے مضبوط اداراتی ڈھانچے کی بنیاد رکھی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین پاکستان کے تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے اور یہ آئینی دستاویز نہ صرف ان حقوق کو تفصیل سے بیان کرتی ہے بلکہ ان کی فراہمی کے لیے قانونی لائحہ عمل کو بھی یقینی بناتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 1973 کا آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے، جہاں تمام ریاستی اکائیاں قومی یگانگت اور مجموعی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا آئینی کردار خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہیں اور تابندہ مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قابل رشک اتفاق اللہ تعالیٰ کے ملک خداداد پر فضل و کرم کا عکاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جس عزت و اکرام سے نوازا ہے اس پر ہم اس کے حضور سر بسجود ہیں ۔ پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے اپنی ترقی و خوشحالی کا سفر انشاءاللہ جاری رکھے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending