Connect with us

Today News

کراچ، شہر بھر میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

Published

on



کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے ناصر جمپ لکھنؤ سوسائٹی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی کی شناخت 35 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسرا واقعہ لانڈھی 89 کمپنی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں کام کے دوران ایک مزدور کے سر پر وزنی چیز گرنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق مزدور کی شناخت 20 سالہ قادر کے نام سے ہوئی، جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

تیسرا واقعہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ طلحہٰ کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش بھی  جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل 11؛ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کی تفصیلات سامنے آگئیں

Published

on



پاکستان سپر لیگ 11 کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ سے ہونے جا رہا ہے اور اس بار پی ایس ایل 11 کے 22 میچز لاہور کے مشہور اور تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

پی ایس ایل کے نئے شیڈول کے مطابق لاہور اور کراچی 39 روز میں 44 میچز کی میزبانی کریں گے اور لاہورکے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں اس بار 22 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 26 مارچ سے چھ اپریل تک 14 میچز اور 21 سے 26 اپریل تک 5 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

نئے شیڈول کے مطابق پہلا ایلمنیٹر 29 اپریل اور دوسرا ایلمنیٹر یکم مئی کو لاہور میں طے ہے، پی ایس ایل الیون کا فائنل تین مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم جو پہلے لاہور اسٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ملکیت ہے اور یہ 27,000 تماشائیوں کی گنجائش کے ساتھ پاکستان کا چوتھا بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ یہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا گھریلو گراؤنڈ ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات، صحت اور زیرسماعت مقدمات پر گفتگو

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی اور دونوں نے عمران خان کی صحت اور زیرسماعت مقدمات پر گفتگو کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے تازہ ترین علاج اور عیدالفطر کے بعد بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، جو 25 منٹ تک جاری رہی اور ملاقات میں بانی کی صحت اور زیرسماعت  مقدمات کےحوالے سے بات چیت کی گئی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے تیسرے پروسیجر کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بانی کی بچوں سے عید پر کروائی گئی ٹیلیفونک ملاقات پر بھی گفتگو ہوئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

بھارت؛ پاکستانی پرچم لہرانے والی دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو عمر قید

Published

on


بھارت کی بدنام زمانہ جیل میں 2017 سے بے گناہ قید مقبوضہ کشمیر کی تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرانی کے متنازع کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی ایک عدالت نے مقبوضہ کشمیر کی تنظیم ’دخترانِ ملت‘ کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی اور اُن کی دو ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کو انسدادِ دہشت گردی کے قانون کے تحت سزائیں سنائیں۔

بھارتی تحقیقتی ایجنسی کے مطابق گذشتہ برسوں کے دوران مختلف پولیس تھانوں میں آسیہ اندرابی کے خلاف 33، صوفی فہمیدہ کے خلاف 9 اور ناہیدہ نسرین کے خلاف 5 مقدمے درج کیے گئے ہیں۔

تاہم دہلی کی عدالت نے ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے اور سازش رچانے کے الزامات میں تینوں خواتین رہنماؤں کو مجرم قرار دیا تھا۔ 65 سالہ آسیہ اندرابی کو عمر قید جبکہ 41 سالہ صوفی فہمیدہ اور 59 سالہ ناہیدہ نسرین کو تیس تیس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کی سماعت میں بھارت کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے عدالت سے تینوں خواتین کو عمر قید کی سزا دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر قید سے کم سزا پر عوام کا قانون پر سے اعتبار کم ہوجائے گا۔

اس موقع پر آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں کے وکیل شارق اقبال نے دلائل دیئے تھے کہ ایجنسی کی طرف سے فراہم کردہ ثبوت ناکافی ہیں بلکہ یہ بدنیتی پر مبنی دکھائی دیتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ خواتین اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور اپنے گھر سے 800 کلومیٹر دور تقریباً 8 سال سے قید میں ہیں جس کے باعث تینوں خواتین کئی عارضوں میں بھی مبتلا ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ آسیہ اندرابی ایم اے عربی ادب ہیں جب کہ ناہیدہ زولوجی اور اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے کی ڈگری رکھتی ہیں جبکہ صوفی فہمیدہ گریجویٹ ہیں۔

یاد رہے کہ چارج شیٹ میں آسیہ اندرابی پر لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید سے رابطے اور تقریروں میں تشدد کو فروغ دینے کے الزامات تھے۔ جس میں انھوں نے نوجوانوں کو اسلحہ اٹھانے پر اکسایا تھا۔

دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 24 مارچ کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ آسیہ اندرابی ہر 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم لہراتی تھیں جو مودی سرکار کو ایک آنکھ نہ بھاتا تھا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending