Today News
کراچی، ذاتی دشمنی خونی انجام تک پہنچ گئی، فائرنگ سے شہری قتل، ملزم گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے پیرآباد میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق فرنٹیئر کالونی میں 45 سالہ رحیم داد ولد رحمان داد کو گولی مار کر شدید زخمی کیا گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم محمد کفیل ولد محمد حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا لائسنس یافتہ 30 بور پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر فائرنگ کرکے رحیم داد کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کے مزید پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Today News
ورلڈ ٹریڈ آگنائزیشن وزارتی کانفرنس، پاکستان زراعت پر خصوصی اجلاس کا فسیلیٹیٹر منتخب
پاکستان کو کیمرون میں ہونے والے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے چودھویں وزارتی کانفرنس میں زراعت کے خصوصی اجلاس کے سیشن کے لیے منسٹر فسیلیٹیٹر منتخب کرلیا گیا ہے۔
کیمرون میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی چودھویں وزارتی کانفرنس کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے وفود وسطی افریقی ملک کے دارالحکومت یااوندے پہنچ گئے ہیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کر رہے ہیں، جینیوا میں ڈبلیو ٹی او کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب علی سرفراز بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔
عالمی سطح پر یک طرفہ اور جانب دارانہ اقدامات، مختلف ممالک کی جانب سے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں میں اضافے کے باعث ڈبلیو ٹی او کو اپنی بقا کا مسئلہ درپیش ہے، ایسے میں ڈبلیو ٹی او کا یہ اجلاس اس عالمی تنظیم کی بقا کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بین الاقوامی نظام پر بعض ممالک کی جانب سے اپنی قومی ترجیحات کو فوقیت دینے سے ڈبلیو ٹی او کا کردار سوال بن کر رہ گیا ہے۔
پاکستانی وفد کے سربراہ بلال اظہر کیانی کو ڈبلیو ٹی او کے زراعت پر خصوصی اجلاس کے سیشن کا منسٹر فسیلیٹیٹر منتخب کر لیا گیا ہے، ڈبلیو ٹی او کے زراعت کے حوالے سے اس خصوصی اجلاس کو زرعی شعبے سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
خیال رہے کہ زرعی تجارت سے متعلق مذاکرات کئی برسوں سے تعطل کا شکار ہیں، مختلف ممالک کی جانب سے اپنے کسانوں اور خوراک و زراعت سے متعلق پالیسیاں اور ان پر اپنایا جانے والا غیر لچکدار رویہ مذاکرات میں تعطل کی وجہ بن رہا ہے۔
وزارتی کانفرنس کے دوران وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی رکن ممالک کی اہم اور اعلیٰ سیاسی و سرکاری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ان کی سربراہی میں سفیر علی سرفراز کی تیار کردہ سفارشات پر ڈبلیو ٹی او ارکان کا اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان ڈبلیو ٹی او کے مقاصد اور ترقی کے تصور کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان تنظیم کے تمام ارکان، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے مساوی مواقع کی فراہمی کو ناگزیر سمجھتا ہے۔
وزارتی کانفرنس میں ڈبلیو ٹی او اصلاحات زیر غور آئیں گی اور پاکستانی وفد کے سربراہ بلال اظہر کیانی کانفرنس میں ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں کی اہمیت اجاگر کریں گے، پاکستان ایسی اصلاحات کا حامی ہے جس سے کثیر الملکی تجارتی نظام مضبوط ہو۔
Source link
Today News
ایران نے جذبہ خیرسگالی کے تحت آبنائے ہرمز سے 10 جہاز گزرنے دیئے جو ایک تحفہ ہے؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دیکر مجھے تحفہ دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ کہنا تھا کہ ایران کا یہ تحفہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تیل سے بھرے 8 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرے اور پھر ایران نے ماضی کی ایک بات پر معذرت کرتے ہوئے مزید دو جہازوں کو بھی گزرنے کی اجازت دی۔ جس سے مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔
بی بی سی کے مطابق صدر نے یہ بھی کہ مجھے ایک معتبر صحافی نے بتایا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں 8 جہاز گزرتے دیکھے۔ میرے خیال میں ان (آئل ٹینکرز) پر پاکستانی جھنڈے تھے۔
صدر ٹرمپ کے بقول جس پر میں نے کہا کہ ہم ٹھیک لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔
Today News
ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں مزید 10 دن کی مہلت دے دی
واشنگٹن:
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک ڈرامائی موڑ آ گیا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں 10 دن کی مزید مہلت دے دی ہے، جس سے جنگ کے مستقبل پر بڑے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی درخواست پر کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اہم اور مثبت مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی جزوی بحالی کی اجازت دے کر امریکا کو ایک تحفہ دیا جس کے بعد یہ غیر معمولی رعایت سامنے آئی۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: MITTENS, THE BRAVE CAT – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment1 week ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News