Today News
کراچی؛ تعلیمی اداروں میں رات گئے چوریاں کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان گلشن اقبال سے گرفتار
رات کی تاریکی میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والے خطرناک گینگ کے دو اہم کارندوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت جان شیر ولد رحیم زیب اور مصدق عرف موسیٰ ولد حامد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان رات کے اوقات میں اسکولوں کی باقاعدہ ریکی کرتے تھے اور بعد ازاں سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر تعلیمی اداروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ گینگ کی مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار گینگ 2023 سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھا اور متعدد اسکولوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش گلشنِ اقبال سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے، جبکہ ملزمان نے گلشنِ اقبال کے بلاک 6 اور بلاک 3 میں واقع اسکولوں میں بھی چوری کی وارداتیں کیں۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر 20 سی پی یو، 22 کمپیوٹر ایل سی ڈی، ایک ایل ای ڈی ٹی وی، 3 ایئر کنڈیشنرز، ایک این وی آر اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی سوزوکی گاڑی برآمد کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق ان وارداتوں کے چار مختلف مقدمات اسکول انتظامیہ کی مدعیت میں تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہیں، جبکہ ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے۔ گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Source link
Today News
سندھ ہائیکورٹ؛ کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کو معذور کوٹہ پر تمام اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی کے تمام اضلاع میں معذور کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر ڈپٹی کمشنرز کو تمام اسامیوں پر دو ماہ میں بھرتیاں کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کراچی کے تمام اضلاع میں معذور کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار وکیل نے موقف دیا کہ کراچی میں سرکاری محکموں میں 3 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں۔ پڑھے لکھے معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں نہیں دی جا رہیں۔
وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد معذور کوٹہ مختص ہے۔ عدالت معذور کوٹہ پر عمل درآمد کروائے۔
عدالت نے کراچی کے ڈپٹی کمشنرز کو تمام اسامیوں پر دو ماہ میں بھرتیاں کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ معذور کوٹہ پر جتنی اسامیاں خالی ہیں پر کی جائیں، جس کے بعد آئینی بینچ نے درخواستیں نمٹا دیں۔
Source link
Today News
خلیجی ممالک کے فضائی آپریشن میں بہتری، پروازوں میں نمایاں اضافہ
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے تناظر میں خلیجی ممالک کے فضائی آپریشن میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق امارات، کویت، بحرین، قطر اور سعودی عرب جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کے بعد کویت، بحرین اور امارات نے بھی پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ بحرین، کویت اور قطر سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے 100 سے زائد پروازوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے خلیجی ممالک کے لیے دوطرفہ 25 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ اسی طرح کراچی سے 28، اسلام آباد سے 18، پشاور سے 8، کوئٹہ سے 4، ملتان سے 6 جبکہ فیصل آباد سے 4 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں بہتری کے باعث مسافروں کو سفری سہولیات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
Source link
Today News
دیر لوئر؛ مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق
میدان نامباتی میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم