Today News
کراچی؛ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے دوران آن لائن ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
شہر میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے دوران آن لائن ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے جہاں سپرہائی وے پر سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے ای کامرس کا کام کرنے والے شہری کو اغوا کر کے لاکھوں روپے مالیت کے ڈالرز بٹ کوائن میں تبدیل کرانے کے بعد اپنے والٹ میں ٹرانفسر کرلیے اور اے ٹی ایم کارڈز سے بھی 4 لاکھ روپے نکال لیے۔
گڈاپ سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ انسداد دہشت گردی اور دفعہ سیون اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت متاثرہ شہری سید عثمان اشرف کی مدعیت میں نامعلوم صورت شناس ملزمان کے خلاف درج کر کے مزید تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس کو منتقل کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان شہری کا لائسنس یافتہ پستول اور قیمتی موبائل فون بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
درخواست گزار نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ بحریہ ٹاؤن کا رہائشی اور ای کامرس کا کام کرتا ہے، 12 مارچ کی رات وہ گھر سے اپنی ٹویوٹا کرولا کار میں ضروری کام سے سپر ہائی وے ایم نائن پر کراچی کی جانب جا رہا تھا کہ رات 10 فیضان اسٹیل کے قریب سیاہ رنگ کی ڈبل کیبن (ڈالہ) نے اس کی کار کو آگے سے آکر رکوایا جس میں سے مسلح اشخاص اتر کر میری گاڑی کی جانب آئے اور زبردستی مجھے اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھایا جس میں سے چند ایک کو وہ سامنے آنے پر شناخت بھی کرسکتے ہیں۔
مدعی کے مطابق ملزمان نے گاڑی چلاتے ہوئے مجھ سے معلوم کرنے لگے کہ ہمیں پتا ہے تم کرپٹو کرنسی کا کام کرتے ہو اور مجھے جان سے مارنے کا خوف دلا کر 5 لاکھ ڈالر بھتے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان مجھے کسی نامعلوم مقام پر لے گئے، میرے اکاؤنٹ میں 4600 امریکی ڈالر تھے جبکہ ملزمان نے کہا کہ اپنے جان پہنچان والوں سے مزید ڈالر منگواؤ جبکہ میرے اکاؤنٹ میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی کرنسی بھی تھی اس رقم کو بھی انہوں نے کہا کہ اسے ڈالر میں تبدیل کرو اور اس رقم کر 4600 ڈالر والے اکاؤنٹ میں ڈالو جس پر میں نے پروسس کر کے پاکستانی کرنسی کو ڈالر میں تبدیل کیے، اس کے بعد مجموعی طور پر 13 ہزار امریکی ڈالر اکاؤنٹ میں ہوگئی۔
درخواست گزار نے کہا کہ بعدازاں ملزمان نے اس رقم کے عوض بٹ کوائن خریدنے کا کہا اور اس طرح ملزمان نے اپنے والٹ میں آن لائن ٹرانسفر کیے جبکہ ملزمان مجھ سے معلوم کرتے رہے کہ کراچی میں دیگر کرپٹو ٹریڈر کے نام بتاو۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان رات سے صبح 6 بجے تک کسی نامعلوم مقام پر مجھے ٹارچر کرتے رہے جس کے بعد انہوں نے کسی کو نہ بتانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر مجھے سہراب گوٹھ کے قریب چلتی گاڑی سے اتارتے ہوئے 5 ہزار روپے دیے اور کہا کہ تمہاری گاڑی سپر ہائی وے عثمانیہ ہوٹل کے قریب کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھ سے میرا آئی فون 17 پرومیکس، قیمتی گھڑی اور پرس بھی چھین لیا، جس میں اے ٹی ایم کارڈز بھی تھے اور انہوں نے ان اے ٹی ایم کارڈز سے ایک لاکھ اور 3 لاکھ روپے بھی نکلوائے۔
پولیس کو انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ مذکورہ ہوٹل پہنچا تو گاڑی مل گئی جس میں رکھا ہوا پستول ، 2 میگزین ، 30 گولیاں اور اسلحہ لائسنس غائب تھا۔
گڈاپ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کر دیا اور اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ ان کے موبائل فون کے ریکارڈ سمیت دیگر چیزوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، بینک سے تفصیلات بھی معلوم کی جائیں گی کہ اے ٹی ایم کارڈز کہاں استعمال ہوئے اور وہاں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
Source link
Today News
ماہ شوال کا چاند، مفتی پوپلزئی کی کمیٹی نے عید سے متعلق اعلان کردیا
مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی ہفتے کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ کابلی میں قائم جامع مسجد قاسم خان میں ماہ شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
شوال کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس مولانا خیر البشر کی زیر نگرانی ہوا جبکہ مفتی پوپلزئی طبیعت ناسازی کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر چاند نظر نہ آنے اور 30 روزے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمیٹی کے مطابق یکم شوال اور عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتے کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔
Today News
کراچی؛ لوٹ مار کی وارداتوں سے عاجز عوام نے سڑک پر ہی اپنی عدالت لگالی
ضلع وسطی میں لوٹ مار کی وارداتوں سے عاجز عوام نے سڑک پر ہی اپنی عدالت لگالی اور لیاقت آباد کے علاقے 6 نمبر میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو عوام کے چنگل سے چھڑا کر تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
لیاقت آباد پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت 35 سالہ نوشاد اور 30 سالہ عبدالقدیر کے نام سے کی گئی جبکہ ان کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ، موبائل فونز، پرس اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں ڈاکوؤں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
Source link
Today News
کراچی میں عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری
سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الفطر میں کراچی کے گھریلو صارفین کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا۔
ایس ایس جی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق چاند رات کو گیس کی فراہمی بند نہیں کی جائے گی اور عید کے پہلے دن رات بجے تک بغیر کسی وقفے کے گیس فراہم کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق دوسرے دن صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی اور تیسرے دن بھی یہی شیڈول رہے گا۔
عید کے تیسرے دن سے گیس صبح 6 بجے سے رات 10 تک دستیاب ہوگی، اس کے بعد گیس فراہمی رمضان المبارک سے پہلے کے گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔
پرانے شیڈول کے مطابق رات 10 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اگر صارفین کو گیس فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر ہماری 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں، شکایت پر عملہ ان کی معاونت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines6 days ago
Story time: The price of a typo
-
Entertainment2 weeks ago
Troubling News About Rahat Fateh Ali Khan & His Family
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport