Connect with us

Today News

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزٹو کی منظوری، مزید 2300 اسمارٹ کیمرے لگائے جائیںگے

Published

on



کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیزٹو کی منظوری دے دی، شہر میں سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 2,300 سے زائد اسمارٹ کیمرے اور جدید مانیٹرنگ انفرا اسٹرکچر نصب کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ سیف سٹیز اتھارٹی (ایس ایس سی اے) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پولیس) جاوید اوڈھو، پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلیٰ (پی ایس سی ایم) آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی (پی اینڈ ڈی) نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈائریکٹر جنرل ایس ایس سی اے سرفراز نواز، آغا فخر، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، اراکین اسمبلی سید سرفراز شاہ، علی حسن ہنگورجو، سمتا افضل، حمیرا فراز اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے فیزٹو کے تحت مجموعی طور پر 2,314 اسمارٹ سرویلنس کیمرے نصب کیے جائیں گے، جن میں 870 عمومی نگرانی، 1,300 آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (اے این پی آر) اور فیشل ریکگنیشن سے لیس، 80 ٹریفک نفاذ کے لیے، 56 موبائل سرویلنس یونٹس اور 8 ٹریفک سگنل مانیٹرنگ کے لیے مختص ہوں گے۔

یہ کیمرے کراچی کے مختلف اضلاع میں نصب کیے جائیں گے، جن میں ضلع جنوبی میں سب سے زیادہ 322 کیمرے، اس کے بعد ضلع شرقی 220، کورنگی 27، کیماڑی 17، ملیر 16 اور ضلع غربی میں ایک کیمرہ نصب کیا جائے گا، جس سے شہر کے مانیٹرنگ نیٹ ورک میں نمایاں توسیع ہوگی۔تقریباً 9.98 ارب روپے لاگت کے اس منصوبے کی تکمیل 12 ماہ میں متوقع ہے، جبکہ کام مئی 2026 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ انفراسٹرکچر میں 9 پوائنٹس آف پریزنس (پی او پی) سائٹس شامل ہوں گی جن میں سولر اور جنریٹر بیک اپ، ایک اسمارٹ سرویلنس ٹاور، مرکزی کمانڈ سسٹم سے منسلک 50 پبلک پینک بٹن، آن بورڈ کیمروں سے لیس 8 رسپانس گاڑیاں اور 10 سرویلنس ڈرونز شامل ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ خریداری کے عمل میں مذاکرات کے ذریعے ایک ارب روپے سے زائد کی بچت کی گئی، جو مالی نظم و ضبط کی عکاسی ہے جبکہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں بلکہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی میں اہم سرمایہ کاری ہے۔وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہو سکتا ہے، خصوصاً عالمی سطح پر سرویلنس آلات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں۔آپریشنل تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے ایس ایس سی اے نے تکنیکی عملے کی بھرتی کا شفاف عمل مکمل کر لیا ہے، جو ماہرین پر مشتمل پینلز اور نگرانی کمیٹیوں کے ذریعے میرٹ پر مبنی متعدد مراحل میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ایس ایس سی اے ایکٹ کے تحت تقرریوں کی منظوری دے دی۔کراچی کے علاوہ اجلاس میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد سمیت ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سیف سٹی منصوبے قائم کرنے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا، جن کی مجموعی لاگت 3.15 ارب روپے ہے اور ان کے تحت 780 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ فیصلہ کیا گیا کہ ان تجاویز کو مزید جائزے کے لیے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کو بھیجا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ تمام سیف سٹی اقدامات کو ایک متحدہ ایس ایس سی اے فریم ورک کے تحت مربوط کیا جائے تاکہ معیار کو یکساں رکھا جا سکے، تکرار سے بچا جا سکے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بکھرے ہوئے نظام مؤثریت کو متاثر کرتے ہیں جبکہ مقصد سندھ بھر میں مکمل طور پر مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ نہ صرف جرائم کی روک تھام اور ردعمل کو بہتر بنائے گا بلکہ ٹریفک مینجمنٹ اور ایمرجنسی سروسز کو بھی مؤثر بنائے گا، جس سے کراچی ایک محفوظ اور مستحکم شہر بنے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا راولپنڈیز کو 183 رنز کا ہدف

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 18 ویں میچ میں راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز دھواں دار 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جہاں داد خان نے 6 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

راولپنڈیز کی جانب سے بین سیئرز نے 3، محمد عامر نے 2 اور مبصر خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

2 سال قبل 15 سالہ لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا معمہ حل، بہنوئی قاتل نکلا

Published

on



پنجاب کے شہر پاکپتن کے علاقے عارف والہ میں دو سال قبل 15 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث شاطر ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دو سال قبل عارف والہ میں 15 سالہ لڑکے علی رضا کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

واقعے کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے نوٹس لے کر ایس پی سٹی انویسٹی گیشن فرحت عباس کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شفیق آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جو مقتول علی رضا کا بہنوئی ہے۔

ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی نعش کو برآمد بھی کرلیا گیا۔ انویسٹی گیشن کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم 2024 میں فیکٹری میں کام کروانے کے بہانے مقتول کو عارف والہ ضلع پاکپتن سے لاہور لے آیا اور پھر شیخوپورہ کے علاقے میں لےجا کر گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا۔

ملزم نے قتل کرنے کے بعد نعش کو بوری میں ڈال کر نہر میں پھینک دیا تھا۔ ملزم نے گھریلو رنجش کی بناء پر علی رضا کو قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگا۔  ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پی این ایس حنین کی امدادی کارروائی، آتشزدگی سے دوچار جہاز سے 18 غیرملکیوں کو بچالیا

Published

on



کراچی:

شمالی بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائی کے دوران پاک بحریہ نے تجارتی بحری جہاز ایم وی گولڈ آٹم سے موصول ہونے والے ہنگامی سگنل کے بعد 18 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل (تقریباً 370 کلومیٹر) جنوب میں موجود اس تجارتی بحری جہاز سے ریسکیو کیے گئے افراد میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں۔

ہنگامی اطلاع موصول ہونے پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے اپنے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر کو فعال کیا۔ فوری طور پر مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین، جو کہ سمندری حدود کی نگرانی پر مامور تھا،  اسے امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔

پی این ایس حنین نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پاک بحریہ کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے تجارتی بحری جہاز پر لگی آگ بجھانے میں معاونت اورمتاثرہ افراد کوطبی امداد فراہم کرنے کے علاوہ عملے کو بحفاظت ریسکیو کیا اور تجارتی بحری جہاز کےنقصانات کا جائزہ لیا۔

ریسکیو کیے گئے افراد کو مزید طبی امداد اور بعد ازاں اپنے ممالک واپسی کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان کی وسیع سمندری حدود میں پاک بحریہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائی اس عزم کی عکاس ہے کہ پاک بحریہ اپنی ذمہ داری کے دائرہ کار میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ بروقت، مؤثر اور سب سے پہلے مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
 





Source link

Continue Reading

Trending