Today News
کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی، عید کے پہلے روز ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل دیا
عیدالفطر کے پہلے روز اورنگی ٹاؤن میں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کر روند کر شدید زخمی کر دیا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند کر شدید زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی کی شناخت 45 سالہ عمر کے نام سے کی گئی۔ ہیڈ محرر تھانہ پاکستان بازار اے ایس آئی غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ حادثہ کچرا اٹھانے والے ٹرک سے پیش آیا ہے۔
پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے، جس ٹرک سے حادثہ پیش آیا اس کی نہ تو بیک لائٹس اور نہ ہی بیک نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جو ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہر کی سڑکوں پر چل رہا تھا۔
دوسری جانب گھگھر پھاٹک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ سوزوکی پک اپ الٹنے کے باعث پیش آیا تھا جبکہ متوفی کی شناخت سہیل کے نام سے کی گئی جبکہ 3 خواتین سمیت دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منقتل کر دیا گیا۔
دریں اثنا سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا جبکہ متوفی راہگیر اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
Source link
Today News
ایران نے 3600 کلومیٹر دور امریکا اور برطانیہ کی مشترکہ ایئر بیس کو کیوں نشانہ بنایا؟
ایران نے 3600 کلومیٹر کی دوری پر واقع امریکا اور برطانیہ کے ایک مشترکہ فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا ایئربیس کو نشانہ بناکر سب کو حیران کردیا ہے۔
بحرِ ہند کے وسط میں واقع ڈیاگو گارشیا ایئربیس امریکا اور برطانیہ کا ایک نہایت اہم فوجی اڈہ ہے، جو کئی دہائیوں سے عالمی فوجی آپریشنز میں مرکزی کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔
ڈیاگو گارشیا کہاں واقع ہے؟
ڈیاگو گارشیا جزائر چاگوس کا حصہ ہے جو بحرِ ہند میں بھارت کے جنوبی کنارے سے دور ایک دور دراز جزیرہ نما سلسلہ ہے۔ یہ علاقہ 1814 سے برطانیہ کے کنٹرول میں ہے اور اسے برطانوی بحرِ ہند علاقہ (British Indian Ocean Territory) کہا جاتا ہے۔
فوجی اہمیت
ڈیاگو گارشیا کی جغرافیائی پوزیشن اسے مشرقِ وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور افریقہ میں فوجی کارروائیوں کے لیے ایک اسٹریٹجک مرکز بناتی ہے۔اس ایئربیس پر تقریباً 2,500 اہلکار تعینات ہیں، جن میں اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے۔
امریکا یہ فوجی اڈہ کئی بڑی جنگی کارروائیوں میں استعمال کرچکا ہے جن میں ویتنام،عراق، افغانستان اور یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں شامل ہیں۔
برطانیہ، امریکا اور ماریشس کے درمیان تنازع
ڈیاگو گارشیا اس وقت ایک سیاسی تنازع کا بھی مرکز ہے۔ برطانیہ حکومت جزائر چاگوس کی خودمختاری ماریشس کو منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے بعد وہ اس ایئربیس کو دوبارہ لیز پر لے گا۔
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اڈے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے، کیونکہ اس پر قانونی چیلنجز کا خطرہ موجود ہے۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے اسے “انتہائی احمقانہ اقدام” قرار دیا۔ اگرچہ ابتدائی طور پر امریکی حکومت نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا تھا، لیکن بعد میں اس پر اختلافات سامنے آئے۔
عالمی اہمیت
ڈیاگو گارشیا نہ صرف ایک فوجی اڈہ ہے بلکہ یہ بحرِ ہند میں طاقت کے توازن کا اہم مرکز، امریکی عالمی فوجی حکمتِ عملی کا کلیدی حصہ اور مشرقِ وسطیٰ سمیت ایشیا میں فوری فوجی رسپانس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
Today News
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 4۔4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں کا پہاڑی سلسلہ ہندوکش تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 95 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
Source link
Today News
وزیراعظم کے فیلڈمارشل، سروسز چیفس، سیاسی قائدین سے ٹیلی فونک رابطے، عید کی مبارک باد
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سروسز چیفس، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف اف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور بحری افواج کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سروسز چیفس کو عید کی مبارک باد دی۔
وزیر اعظم نے سروسز چیفس سے گفتگو میں عید کے دن اہل و عیال سے دور، پاکستان کی حفاظت کیلیے سرحدوں پر موجود سیکیورٹی فورسز کے سپاہیوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزرائے اعلی اور سیاسی قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے عید کی مبارکباد دی۔
اس کے علاوہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر سندھ نہال ہاشمی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کو بھی بذریعہ ٹیلی فون عید کی مبارک باد دی۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کی اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے اتحادی جماعتوں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔
شہباز شریف نے سربراہ جمیعت علما اسلام مولانا فضل الرحمن، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان، صدر بلوچستان عوامی پارٹی سردار خالد حسین مگسی، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور سینئیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری سالک حسین سے بھی ٹیلی فونک گفتگو اور عید کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines7 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper