Today News
کمالا ہیرس نے 2028 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دے دیا
سابق امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمالا ہیرس نے اپنے سیاسی نیٹ ورکس کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ فنڈ ریزنگ اور پارٹی کے اندر اثر و رسوخ بڑھانے پر توجہ بھی دی جا رہی ہے جو کہ عام طور پر صدارتی مہم سے پہلے کی تیاریوں کا حصہ ہوتا ہے۔
تاہم انہوں نے ابھی تک باضابطہ طور پر امیدوار بننے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بھی کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا ہے۔
کمالا ہیرس نے یہ بات شہری حقوق کی تنظیم نیشنل ایکشن نیٹ ورک میں ایک میٹنگ کے دوران کہی جس میں انہوں نے 2028 میں صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہی ہوں کہ 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لوں۔
Today News
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ کرکٹ کو مزید مؤثر اور جامع بنانے کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اگلی سائیکل میں اہم تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق نیوزی لینڈ بیٹر راجر ٹوز کی قیادت میں آئی سی سی کا ایک ورکنگ گروپ جلد ہی بورڈ کے سربراہان کو نئی تجاویز پیش کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کو 12 ٹیموں تک وسعت دینے کی سفارش شامل ہے، جس میں زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کو بھی شامل کیا جائے گا۔
یہ تینوں ممالک فل ممبرز ہونے کے باوجود 2019 میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کا حصہ نہیں تھے، اور انہیں بڑی ٹیموں کے خلاف مواقع کم ہی ملے ہیں۔
ورکنگ گروپ ایک اور اہم تجویز بھی دے رہا ہے جس کے تحت ایک ٹیسٹ میچ کو بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن پوائنٹس میں شامل کیا جا سکے گا۔
اس اقدام کا مقصد بڑی ٹیموں کے لیے چھوٹی ٹیموں کے خلاف میچز کی میزبانی کو مالی طور پر قابلِ عمل بنانا ہے، کیونکہ موجودہ نظام میں کم از کم دو ٹیسٹ میچز ضروری ہوتے ہیں۔
حتمی فیصلہ اس بات پر ہوگا کہ آیا ایک ٹیسٹ میچ کو شامل کرنا مناسب ہے اور کیا نئی ٹیموں کے لیے دو سالہ سائیکل میں شرکت مالی طور پر ممکن ہوگی۔
Today News
وزیراعلیٰ سندھ کا چین کے ساتھ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ
وزیراعلیٰ سندھ نے چین کے ساتھ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پاک چین دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صدر مملکت کے حالیہ دورہ چین میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کا مقصد مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت کو تیز اور مربوط کوششوں کے ذریعے بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدر مملکت کا حالیہ دورہ چین بڑی اہمیت کا حامل ہے، چین پاکستان کا نہ صرف ہمسایہ بلکہ برادر ملک ہے، چین کے ساتھ تعاون سندھ کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے، صنعتی صلاحیت بڑھانے اور سماجی و معاشی ترقی کے فروغ کا ایک اہم موقع ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا چین کے ساتھ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام محکموں کو رکاوٹیں دور کرکے عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔
Today News
مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان کا ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
پاکستان کے جید علمائے کرام مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔
ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالی نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج جو مذاکرات ہونے والے ہیں ان کی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے، وزیر اعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، اس لیے ہم سب کو دعا میں مصروف رہنا چاہیے۔
مفتی منیب الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی شبانہ روز کوششوں سے ایران امریکہ مذاکرات کیلئے تیار ہوئے۔ ایران امریکہ مذاکرات پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، چین اور سعودی عرب نے بھی پس پردہ کردار ادا کیا۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مودی اور نیتن یاہو کے سوا پوری دنیا خوش ہے، فریقین کے اعلیٰ سطحی وفود کو دیکھ کر امید کی کرن دکھائی دیتی ہے، مذاکرات کی کامیابی پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز ہوگا، مسئلے کو تحمل، حکمت، تدبر اور مضبوط قوت ارادی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Magazines2 weeks ago
Story time: An iftar party to remember